DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Thieves steal water motor from Govt Girls Primary School Bior

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بیور نئی آبادی سے چور پانی کی قیمتی موٹر چور نکال کر لے گے

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , ،01,اپریل،2023) — تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں پانی موٹر چور گروہ متحرک ، پولیس سراغ لگانے میں ناکام، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بیور نئی آبادی سے چور پانی کی قیمتی موٹر چور نکال کر لے گئے پولیس کو 15 پہ کال کرنے کے باوجود پولیس موقع پہ نہ پہنچی، دوسرے واقعے میں دھنیام کے رہائشی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے ایک ماہ سے کنویں اور بور سے پانی کی موٹریں چوری ہونے کے واقعات ہورہے ہیں ، اور اب تو رمضان المبارک میں بھی چوریاں ہورہی ہیں ، عوام روزے رکھ کر آرام کرتی ہے جبکہ چور اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور پولیس ابھی تک کسی ایک بھی کیس کو حل نہ کرپائی ، اہل علاقہ کا آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ کہوٹہ پولیس کی کارکردگی بدترین ہے اہل افسران تعنیات کیا جائیں تاکہ جرائم کا خاتمہ ہو۔

Kahuta (Pothwar.com, 01, April 2023) — According to details, thieves stole a valuable water motor from Government Girls Primary School Bior, Nai Abadi. Despite calling the police on the 15th, the police failed to turn up. In another incident, a resident of Dhaniyam said that there have been incidents of theft of water motors from wells and bores for the past month, and now it is Ramadan. Thefts are also happening in Ramadan, the people are resting by fasting while the thieves are continuing their work and the police have not been able to solve even a single case.

ڈاکٹر محمد عارف قریشی کامفت آٹا مرکز کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر، سی او اور ایس ایچ او سے ملاقات

Dr. Muhammad Arif Qureshi visited free flour center, met Assistant Commissioner, CO and SHO

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اپریل 2023)
معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کامفت آٹا مرکز کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر، سی او اور ایس ایچ او سے ملاقات،بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے معروف مسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے مفت آٹاتقسیم مرکز کا دورہ انہوں نے آٹا کی تقسیم کا طریقہ کار آسان بنانے پر سینکڑوں سائلین کا اظہار اطمینان بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیاحکومت پنجاب کی جانب سے کہوٹہ میں تقریباً نصف لاکھ کے قریب مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ 25 رمضان تک جاری رہے گا، انہوں نے آٹا تقسیم کرنے کے متعلق شکایات کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ آج جس بہترین انداز میں مرکز کو مرد و خواتین کے لیے دو حصوں کہوٹہ کلب اور الہی شادی ہال میں الگ کر کے ان کے بیٹھنے کے لئے 800 سے زائد کرسیاں لگائی مستحقین کے لیے 32 سے زائد کاؤنٹر قائم کیے اور ازافی عملہ تعینات کر کے آٹا تقسیم کے طریقہ کار کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کے زیرِ نگرانی نہایت آسان بنا دیا گیا ہے جوصبح 5 بجے سے اپنے عملہ کے ساتھ مرکز کی نگرانی کر رہے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں مستحق افراد بڑی آسانی کے ساتھ دو دو بیگ آٹا فی کس لیکر جا رہیے تھے اور ان کے چہروں پر اطمینان اور حکومت پنجاب کیلیے دعائیں تھیں اس موقع پر انہوں نے فرداً فرداً مستحقین افراد سے مصافحہ کیا اور ان سے آٹا تقسیم کے متعلق شکایات کا پوچھا اور تقریباً تمام سائلین نے بھرپور اطمنان کا اظہار کیا جس پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی، سیول ڈیفنس، محکمہ مال اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کو شاباش دی اور خراج تحسین پیش کیا اور ان سے توقع کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ماہ تقدس کے باقی ایام میں اسی طرح انتظامات نا صرف جاری رکھیں گے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں تاکہ بدنظمی پیدا نہ ہو انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے اقدام کو سراہتے ہوئے حقدار مستحقین کا طریقہ کار بہتر بنانے کی تجویز دی اور علاقہ کے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ حسب استطاعت غریب نادار بیواؤں یتیموں اور مستحق افراد کی مدد کر کے اپنے رب کی خوشنودی حاصل کریں

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے سید نذابت نقوی، راشد مبارک عباسی اور کونسلر راجہ جلیل کی ملاقات

Syed Nazabat Naqvi, Rashid Mubarak Abbasi and Councilor Raja Jalil met with former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اپریل 2023)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے سید نذابت نقوی، راشد مبارک عباسی اور کونسلر راجہ جلیل کی ملاقات حلقے میں سوئی گیس اور بجلی کے کاموں کے حوالے سے گفتگو،شاہد خاقان عباسی کی طرف سے کام کر نے کی مکمل یقین دھانی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت حسین نقوی آف ٹٹھی سیداں،مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی اور سابق کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل آف لونہ نے ملاقات کی انہوں نے شاہد قان عباسی سے کہوٹہ کے علاقے جن میں سوئی گیس کی تنصیب رہ گئی تھی اس حوالے سے بھی گفتگو کی جس پر شاہد خاقان عباسی نے ان کو یقین دھانی کرائی کہ ہمارے سابقہ دور میں جن جن علاقوں میں سوئی گیس کے لیے فنڈزرکھے تھے اور جاب نمبر رہ گے تھے انشاء اللہ ان سب علاقوں کے جاب نمبر جاری ہو گے اور وہاں گیس بھی لگے انہوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ ادا کیا،

سردار منیب سدزوئی سے یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے نوجوانوں کے وفد کی ملاقات

A delegation of the youth of Tehsil Kahuta met with Sardar Munib Sadzoi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اپریل 2023)
“فرزند پوٹھوار”سردار منیب سدزوئی سے یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے نوجوانوں کے وفد کی ملاقات،آمدہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف یو تھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے نوجوانوں سردار ارشد مجید،عدیل افضل، اظہر شاہ، تنویر ستی،معید ستی،نوید ستی اور تظرف ستی نے نوجوان سیاسی شخصیت “فرزند پوٹھوار”سردار منیب سدزوئی ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے آئندہ آنے والے الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر “فرزند پوٹھوار”سردار منیب سدزوئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے حلقے میں پے پناہ مسائل،سڑکیں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،تعلیم اور صحت کا بھی شدید فقدار ن ہے ان تمام مسائل کے حل کے لیے مخلص قیادت کی ضروت ہے جو ہمارے مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کر یں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button