مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مارچ2023) ڈکیتی کی غرض سے گھر میں داخل ہونے والی عورتوں نے خاتونِ خانہ کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ میں محمد گلفرازنامی شخص کی اہلیہ گھر میں موجود تھی کہ گیٹ پر دو نقاب پوش عورتیں آئیں اور امداد مانگی جس پر خاتون خانہ نے انہیں کہا کہ گھر میں کوئی مرد نہ ہے لہذا بعد میں آنا اسی اثناء میں دونوں عورتیں زبردستی گھر کے اندر گھس گئی اور خاتون خانہ کو فرش پر گرا دیا تا کہ گھر میں لوٹ مار کر سکیں خاتون خانہ کے روکنے اور شور مچانے پر ایک عورت نے تیز دھار آلے سے خاتون خانہ کو زخمی کر دیا اور بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی بعد ازاں زخمی خاتون کو THQ ہسپتال کہوٹہ کے جایا گیا عوام نے سی پی او راولپنڈی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سے اپیل کی ہے کہ کہوٹہ شہر میں مانگنے والی عورتوں کے پورے پورے گینگ موجود ہیں جو ہر قسم کی واردات کرتے ہیں لہزا ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 30 March 2023) The woman who entered the house for the purpose of robbery injured the housewife with a sharp instrument. According to the details, the wife of a person named Mohammad Gulfraz was present in the house in Kotli Link Road Kahuta when two masked women came to the gate and asked for help. But the housewife told them that there was no man in the house, so they come later. Then the woman injured the housewife with a sharp instrument and managed to escape. Later the injured woman was taken to THQ Hospital Kahuta. The public appealed to CPO Rawalpindi DSP and SHO Police Station Kahuta. It is said that there are whole gangs of beggar women in Kahuta city who commit all kinds of crimes, so strict action should be taken against these criminal elements.
کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار رمضان کے مقدس مہینے میں شدید رش کی وجہ سے خریداری مشکل
Encroachment in Kahuta city makes shopping difficult due to the heavy rush during the holy month of Ramadan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مارچ2023) کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار رمضان کے مقدس مہینے میں شدید رش کی وجہ سے خریداری مشکل میونسپل کمیٹی کے کلاس فورتھ کے ملازمین بے تاج بادشاہ بنے ہوئے ہیں افسران دفاتر میں جبکہ انکے اختیارات یہ استعمال کرنے لگے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے اہلکاران کی ملی بھگت سے شہر کی تنگ سڑک پر سوزوکیوں، رکشوں، رہڑیوں، پر سامان لگا کر روڈ بلاک کر رکھی ہے ایک ایک شخص نے پانچ پانچ ٹھیے لگائے ہوئے ہیں جبکہ سستے رمضان بازار کے نام پر بیس سال سے کام کرنے والوں کو جو ماہانہ ہزاروں روپے کرایہ دیتے تھے ان سے ٹھیے خالی کرا لیے گے.جبکہ خبریں لگنے پر اگر چند رہڑی بانوں کا سامان ضبط کر دیا جائے تو ان غریبوں کا سامان بھی ہضم کر دیا جاتا ہے کلاس فورتھ ملازمین چیف آفیسر کے اختیارات استعمال کرتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں بھتہ لینے کے انکشافات جبکہ کہوٹہ شہر میں مہنگائی کا طوفان یے ٹماٹر 200 روپے کلو، سیب 400 سے 500 روپے کلو تک چلے گے ناقص کیلا 400 روپے درجن امرود و دیگر سبزی فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں انتظامیہ نے کبھی شہر کا رخ نہ کیا من مانے ویٹ وصول کیے جا رہے ہیں پرائس مجسٹریٹ اختیارات ہونے کے باوجود کاروائی سے گریزاں گزشتہ دور میں پھر بھی تھوڑا بہت چیک اینڈ بیلنس ہوتا تھا مگر اب تو انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے عوام علاقہ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی کے کلاس فورتھ کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے اور افسران اپنی نگرانی میں تجاوزات کا خاتمہ کرائیں اور ریٹ لسٹ اویزاں اور اس پر عمل در آمد کرانے میں کردار ادا کریں کمشنر راولپنڈی فوری نوٹس لیں۔ اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے اہلکاران کے خلاف انکوائری کی جائے۔
مفت آٹے کی تقسیم عذاب بن گئی
Distribution of free flour has become punishment
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مارچ2023) پی ٹی آئی کے سرگرم رہنماء کونسلر شوکت ستی آف سون نے اپنے بیان میں کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم عذاب بن گئی انتظامہ کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے بزرگ خواتین،مرد و زن کی تذلیل ہو رہی ہے،حکومت مفت آٹا دینے کے بجائے 650والا تھیلہ 800کا بھی کر دیتے تو عوام خوشی خوشی لے لیتے،مگر مفت آٹے کی تقسیم کا جو عمل ہے وہ انتہائی دکھ آمیز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی دوزخ بنا دی ہے، سبزی، فروٹ،آٹا، گھی، چینی، دالیں اور دیگراشیائے خوردونوش قیمت خرید سے باہر ہو گئی ہیں عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ہے،حکومتی پالیساں مرتب کر نے والوں کی سمجھ نہیں آتی کہ وہ کس طرع پالیسیاں بناتے ہیں،مفٹ آٹا دینے کے بجائے جو سستا آٹا دیا جا رہا تھا اسکی تعداد بڑھا کرا اس کی قیمت ہی کم کر دیتے تو یہ سب سے بہتر ہوتا مگر انہوں نے مفت آٹا دینے کا جو منصوبہ بنایا ہے اس میں عوام کو ریلیف دینے بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کیا گیا ہے،سستا آٹا مل تو جاتا تھا یہ آٹا تو ملتا ہی نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کاعظیم الشان مہینہ آنے والا ہے اپنے ارد گرد کے غربا یتیموں کا خاص خیال رکھیں ماہ رمضان میں زیادہ زیادہ نیکیاں کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کریں روزہ اللہ پاک کی خاص عبادت ہے جس کا تعلق صرف اور صرف انسان کا اپنے رب کے ساتھ ہوتا ہے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30مارچ2023) سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا راجہ جلیل اور راجہ فیصل سے اظہار تعزیت، مر حومین کے لیے فاتحہ خوانی،تفصیل کے مطابق یونین کونسل دکھالی کے گاؤں لونہ کے رہائشی جنرل کونسلر راجہ جلیل احمد کے نانا جان گذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے اور یونین کونسل دکھالی کے گاؤں کلاہنہ راجگان کے کونسلر راجہ فیصل کے جوانسالہ بھانجے کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی،ناہب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت نذابت حسین نقوی اور راشدمبارک عباسی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔