کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،مارچ,2023)—کلر سیداں کے قریب 19 سالہ نوجوان کو دو موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بھلاکھر کے 19 سالہ رہائشی شاویز علی کیانی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں کلر سیداں میں ایک گارمنٹس کی دکان پر کام کرتا ہو،میں صبح اپنی موٹر سائیکل پر گھر سے دکان پر آ رہا تھا جب میں جوچھہ قبرستان کے قریب پہنچا تو عقب سے آنے والے موٹر سائیکل پر دو افراد نے مجھے روک کر للکارا کہ تمہیں کئی مرتبہ اشاروں سے سمجھا چکے ہیں کہ ہمارے راستے سے ہٹ جاؤ مگر تم باز نہ آئے۔اسی اثناء میں موٹرسائیکل سوار کے پیچھے بیٹھے شخص نے اپنی ڈب سے پسٹل نکال کر سیدھا فائر کیا جو مجھے بائیں جانب چھاتی پر کندھے کے قریب لگا جس سے میں زخمی ہو کر گر گیا اور دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔مضروب معروف قانون دان وقاص کیانی ایڈووکیٹ کا بھتیجا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 29, March 2023)- A 19-year-old youth was shot and seriously injured by two motorcyclists near Kallar Syedan, who was taken to THQ Hospital, for first aid. Later, he was transferred to Rawalpindi Hospital. Shavez Ali Kayani, a 19-year-old resident of Bhalakhar, filed a case and said I work at a garment shop in Kallar Syedan, I was coming from home to the shop on my bike in the morning. When I reached the Jocha cemetery, two people on a motorcycle coming from behind stopped me and challenged me that they have told me many times with signs to get out of our way but I did not stop. Meanwhile, behind the motorcyclist, The sitting person took out a pistol from his pocket and fired directly at me, which hit me on the left side of the chest near the shoulder, injuring me and i fell down, and both the accused fled the scene. The injured youngster is the nephew of a well-known lawyer, Waqas Kayani Advocate.
سکوٹ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان ویلڈر کی دکان سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے
Welder shop burgeled in Skot
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،مارچ,2023)—کلر سیداں کے نواحی گاؤں سکوٹ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان ویلڈر کی دکان سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں جہانگیر ویلڈر کی دکان کے کنڈے کاٹ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے گئے۔ کلر سیداں پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی ہے
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کا دورہ بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ
Assistant Commissioner Syed Ishtiaq ullah Khan Niazi visited Primary Health Center Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،مارچ,2023)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کا دورہ بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ محکمہ صحت کلرسیداں کی ریکارڈ بدنظمی کا پول کھل گیا۔ ہسپتال میں تعنیات ویمن میڈیکل آفیسر (گریڈ17)ڈاکٹر اذکا بشیر سات ماہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں بی ایچ یو میں بھی ایک برس سے ڈسپنسر کی آسامی خالی چلی آ رہی ہے۔سینیٹری ورکرز بھی کبھی کبھار چکر لگانے آتا ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ صحت نے بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ میں زچہ بچہ کی دن رات سروس مہیا کر رکھی ہے مگر یہاں ویمن میڈیکل آفیسر ہیں نہ ہی ڈسپنسر ہیں سینیٹری ورکر بھی کبھی کبھار آتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ویمن میڈیکل آفیسر کی گزشتہ سات ماہ سے سرکاری ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر اپنی تحریری رپورٹ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ارسال کر دی ہے۔اے سی کلر نے چوآ خالصہ اور دوبیرن کلاں میں اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر چوآ خالصہ میں اکیس ہزار دوبیرن کلاں میں 57 ہزار جبکہ کلر سیداں میں جنرل سٹورز مالکان کو مجموعی طور پر 37 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔انہوں نے کلرسیداں کی معروف سعید بیکرز اینڈ سویٹ کا بھی دورہ کیا صفائی کے انتہائی عمدہ انتظامات اور فیئر پرائس شاپ میں سرکاری نرخوں سے بھی کم نرخوں پر سموسے پکوڑے فروخت کرنے پر مالک مسعود احمد بھٹی کو شاباش دی۔