DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Plantation campaign started in Government High School Hothla
گورنمنٹ ہائی سکول ہوتھلہ تحصیل کہوٹہ میں شجر کاری مہم کا آغاز
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،27,مارچ،2023) — گورنمنٹ ہائی سکول ہوتھلہ تحصیل کہوٹہ میں شجر کاری مہم کا آغاز۔ ہیڈماسٹر ضیاء الحق ستی اور چیئر مین زکوۃٰ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنایت اللہ ستی نے افتتاح کیا۔اس موقع پر چیئرمین زکوۃٰ کمیتی عنائت اللہ ستی نے اپنے خطاب میں درختوں اور شجرکاری کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی اور زمینی کٹاؤ سے بچاؤ کے لیئے درخت انتہائی ضروری ہے۔ شجر کاری مہم کے دوران طلباء طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ، والدین اور شہری بھرپور کردار ادا کریں اور تعلیمی اداروں سمیت گھروں میں بھی پودے لگائیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 27, 2023) — Start of tree planting campaign in Government High School Hotla Tehsil Kahuta. Head
Master Zia-ul-Haq Satti and Chairman Zakat Usher Committee Tehsil Kahuta Inayatullah Satti inaugurated. On this occasion, Chairman Zakat Committee Inayatullah Satti explained the importance of trees and plantations in his address and said that to prevent environmental pollution and land erosion, tree is very important. During the tree planting campaign, students, as well as teachers, parents, and citizens, should play an active role and plant saplings in homes as well as in educational institutions.
محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ راجہ امجد کا نماز جنازہ آج ادا کر دیا گیا۔
The funeral prayer of Assistant Raja Amjad of Agriculture Department was performed today.
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،27,مارچ،2023) — محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ راجہ امجد کا نماز جنازہ آج ادا کر دیا گیا۔جس میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹرراجہ نوشیرواں اختر ایڈووکیٹ، ضمیر کیانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت، چیئرمین راجہ ظفر بگھاروی، عبدالقدوس عباسی فوکل پرسن واپڈا، راجہ طارق عظیم امیدوار برائے قومی اسمبلی، راجہ خضر حیات ستی ڈائریکٹر سی ڈی اے، ذوالفقار ستی ممبر پریس کلب کہوٹہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم نہایت شریف انسان تھے۔ اور ہر بندہ ان کی تعریف بھی کرتا نظر آیا۔اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
ا یم ایل اے جموں وکشمیر حلقہ 6 راجہ محمد صدیق خان کی سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے باوا غلام فرید سیکٹریٹ مٹور میں ملاقات
MLA Jammu and Kashmir Constituency 6 Raja Muhammad Siddique Khan met former MPA Raja Sagheer Ahmed
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،27,مارچ،2023) — ا یم ایل اے جموں وکشمیر حلقہ 6 راجہ محمد صدیق خان۔خان شبیر خان۔خان طاہر خان کونسلر راجہ محسن جنجوعہ کی سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے باوا غلام فرید سیکٹریٹ مٹور میں ملاقات حلقے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔راجہ آحمد صغیر بھی موجود تھے۔
دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ کی جانب سے سینکڑوں مسحقین میں رمضان
پیکج کے تحت راشن اور آٹے کے بیگ تقسیم کیئے گئے
Ration and flour bags were distributed by Rural Social Welfare Council
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،27,مارچ،2023) — دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ کی جانب سے سینکڑوں مسحقین میں رمضان پیکج کے تحت راشن اور آٹے کے بیگ تقسیم کیئے گئے۔ لاکھوں روپے مالیت کے آٹا،گھی، چینی، آلو، پیاز، دالین، چاول،کھجوریں اور دیگر ضروری اشیاء پانچ سو سے زائد خاندانوں میں تقسیم کیئے گئے۔ تفصیل کے مطابق صدر سوشل دیہی ویلفیئر کہوٹہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری سردار مسعود احمد، سر پرست اعلیٰ حاجی ملک عبدالرؤف، افتخار احمد غوری اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ بیواؤں، معزوروں، یتیموں،مسکینوں میں ماہ رمضان میں فی کس 4ہزار روپے کے حساب سے پانچ سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سوشل ویلفیئر کونسل ہر سال کی طرح ماہ صیام میں نادار افراد کی بھر پور امدا د جاری رکھے ہوئے ہے اس کے علاوہ صحت، تعلیم اور پانی کے ساتھ ساتھ عام دنوں میں لاکھوں روپے کی امداد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ فوٹو سیشن کی بجائے خاموش انداز میں مستحق نادار افراد کی امداد ایسے طریقے سے کی جائے تاکہ کسی کی عزت نفس مجروع نہ ہو۔
رمضان مبارک کے دوران کہوٹہ شہر اور گردونواح میں دکانداروں کے من
مانے ریٹس
During Ramadan Mubarak, shopkeepers in Kahuta city and surroundings set rates at their own will
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،27,مارچ،2023) — رمضان مبارک کے دوران کہوٹہ شہر اور گردونواح میں دکانداروں کے من مانے ریٹس سبزی،پھل، فروٹ،دالیں،مشروبات سمیت اشیاء کے تین سے پانچ گنا زائد ریٹس سے مصنوعی مہنگائی زور پکڑ گئی۔ تجاوزات کی وجہ سے مین بازار کہوٹہ، قدیر بازار، مٹور چوک تا مچھلی چوک اور مچھلی چوک تا میلاد چوک ون وے کی خلاف ورزی سٹرک کنارے گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ اور سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے کہوٹہ میں انتظامیہ مکمل ناکام ہو گئی۔ آدھے سے زیادہ شہری آبادی پانی سے محروم جبکہ انتظامیہ کہوٹہ کی ملی بھگت سے با اثردکاندار لوٹ ما ر میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینےکی استدعا کی۔
ہنیسر تا نارہ سڑک کی تعمیر ناقض اور غیر معیاری مٹیریل کا استعمال عوام علاقہ سراپا احتجاج
Construction of Hainsar to Nara road is use of non-standard materials