DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Pothwar Welfare Trust, distributed goods worth 30 lakh rupees to widows, disabled, orphans and the poor people.

کہوٹہ کے سب سے بڑھے رفاعی ادارے پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کی طر ف 30لاکھ روپے مالیت سے بیواؤں، معزوروں،یتیموں،مسکینوں میں سامان تقسیم،

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ ،26مارچ2023)
کہوٹہ کے سب سے بڑھے رفاعی ادارے پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کی طر ف 30لاکھ روپے مالیت سے بیواؤں، معزوروں،یتیموں،مسکینوں میں سامان تقسیم، رمضان پیکج میں، آٹا، گھی، چینی، آلو،پیاز،دالیں، چاول،کھجوریں اور دیگر اشیائیہ ضروریہ شامل تھیں،1000خاندانوں میں عزت و احترام کے ساتھ سامان تقسیم کیا گیا عوامی، سماجی حلقوں کی طرف سے صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ معروف سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز (کہوٹہ کے عبد الستار ایدھی) حاجی ملک منیر اعوان کی زیر قیادت ان کی ٹیم نے مخیر حضرات کی طرف سے کی گئی امداد سے بیواؤں، معزوروں،یتیموں،مسکینوں میں ماہ رمضان میں فی کس3000کے حساب کے ساتھ 30لاکھ روپے مالیت سے1000خاندانوں میں عزت و احترام کے ساتھ سامان تقسیم کیا گیامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی ملک منیر اعوان نے کہا کہ مستحق افراد کی مدد میں رب کی رضا ء شامل ہے جو میرے دوست بھائی مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کر تے ہیں الخمداللہ ان کی یہ امانتیں ان کے حقداروں تک پہنچاتا ہوں انہوں نے کہا کہ پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ رمضان کے علاوہ عام دنوں میں بچوں کی پڑھائی،ادوایات کی مدد میں لاکھوں روپے کی مدد کر تا ہے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے صدقات، خیرا ت، زکوۃ ہمارے ادارے دیں تاکہ ہم اللہ کی مخلوق کی مدد کر سکیں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 26 March 2023)
Pothwar Welfare Trust, the largest charitable institution of Kahuta, distributed goods worth 30 lakh rupees to widows, destitute, orphans, and poor people, in Ramadan packages, including flour, ghee, sugar, potatoes, onions, pulses, rice, dates and other items. Essentials were included, and goods were distributed among 1000 families with dignity and respect. The president of Pothwar Welfare Trust paid tribute to the well-known political, social, and religious figure Haji Malik Munir Awan in wonderful words.

حافظ عثمان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ

Hafiz Usman Abbasi’s visit to Tehsil Kahuta

سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ناہب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ،سابق بلدیاتی نمائندوں، ن لیگ کے ووٹروں،سپورٹروں سے ملاقاتیں، آمدہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ناہب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی نے ہمراہ سید نذابت حسین شاہ،راشد مبارک عباسی، حنا ن عباسی، جابر کیانی اور ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کادورہ کیا انہوں نے اپنے دورے کے موقع سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،سابق چیئرمین راجہ فیاض احمد، سابق کونسلر راجہ جلیل، سابق کونسلر ملک ناصرشہزاد،سابق کونسلر راجہ فیصل محمود،سابق امیدوار برائے کونسلر حاجی سلیم، ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے مقام پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک فدا اعوان آف بھون، راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان،راجہ تنویر بنارس سے ملاتیں کیں اور آمدہ الیکشن اور حلقے کے مسائل پر گفتگو کی علاوہ ازیں انہوں نے کھندیری کے مقام پر ن لیگی رہنماء کونسلر ملک ساجد کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی،لونہ کے مقام پر ن لیگی سینئر کارکن سابق کونسلر راجہ جلیل کے نانا جان کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی،تھوہا خالصہ کے مقام پر ن لیگی کارکن راجہ شاہد مجید کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی،کلاہنہ کے مقام پر سابق کونسلر راجہ فیصل محمود کے بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button