DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Dispenser at THQ hospital beaten by patients father and son

کلر سیداں; ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈسپنسر پر مریض باپ بیٹے کی پٹائی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،مارچ,2023)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں بلڈ پریشر چیک کروانے کیلئے آنے والے باپ بیٹے نے ڈسپنسر شہباز علی کی مار کٹائی کی ایس ایچ او کلرسیداں ملک عمر نے موقع پر پہنچ کر ملزم ارسلان کو تھانے منتقل کر دیاجس کے بعد سیاسی مداخلت پر معاملہ رفع دفع کروا دیاگیا۔شہباز علی سکنہ اراضی گوہڑہ چوکپنڈوری نے درخواست میں تحریر کیا تھا کہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بطور ڈسپنسراپنے فرائض سر انجام دیتا ہوں۔گزشتہ شب 8 بجے، ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ فیاض علی اور اس کا بیٹا ارسلان آگئے اور کہا کہ بلڈ پریشر چیک کروانا ہے جس کو چیک آپ کرنے کے بعد ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمر بلال نے انجکشن اور گولی تجویز کی اور مجھے انجکشن لگا نے کو کہا۔ انجکشن لگانے لگا تو انہوں نے بحث مباحثہ شروع کر دیا اورکہا کہ آپ کو انجکشن لگانے کا طریقہ نہیں آتا اور پھر مجھے اور میڈیکل آفیسر کو گالم گلوچ شروع کر دی، منع کرنے پر باپ بیٹا طیش میں آ گئے اور انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور میڈیکل آفیسر کو بھی برا بھلا کہا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 25, March 2023)- A father and son who came to get their blood pressure checked in the emergency ward of THQ Hospital, Kallar Syedan, beaten up a dispenser Shehbaz Ali, SHO Kallar Syedan Malik Umar, reached the spot and arrested the accused Arsalan to the police station, after which the case was dismissed due to political interference. Shehbaz Ali of Arazi Gohra Chowk Pindori had written in the application that I was performing my duties as a dispenser in THQ Hospital, last night at 8 o’clock, in the emergency room, when Fayyaz Ali and his son Arsalan came and said that blood pressure should be checked. When i started to give the injection, he started arguing and said that you do not know how to give an injection and then started abusing me and the medical officer and attacked me and beat me up.

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ شریف(کلرسیداں) کی تقریب تقسیم انعامات

Prize distribution ceremony held at Government Girls High School Nothia Sharif

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،مارچ,2023)— چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی قاضی طارق محمود نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ شریف(کلرسیداں) کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ سکول ھذا کی ہیڈ مسٹریس ماریہ زاہد میری طالبہ رہی ہیں سکول کا نظم و ضبظ دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے میں ٹیچرز ٹرینر بھی رہا ہوں جس وجہ سے اس علاقے کے بہت سے استاد میرے شاگرد بھی ہیں میں بھی ایک استاد ہوں جو میرے لیئے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہی تعلیمی ادارے ترقی کرتے ہیں جن کے سربراہ سربراہ اچھے اور محنتی ہوں میرا خیال تھا کہ شہری علاقوں کے سکول دیہات میں قائم سکولوں سے بہتر ہیں مگرنوتھیہ سکول کے حالات و واقعات دیکھ کر معلوم ہوا کہ ہمارے دیہاتوں کے سکول بھی بہت اچھے ہیں وہ کسی بھی طرح شہری سکولوں سے کم نہیں ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کے دورہ شہر میں سرکاری سرپرستی میں قائم سہولت بازار مہنگا بازار ثابت ہوا

During the visit of Assistant Commissioner Ishtiaq ullah Khan Niazi, the convenience market established under the patronage of the government proved to be an expensive market

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،مارچ,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کے دورہ شہر میں سرکاری سرپرستی میں قائم سہولت بازار مہنگا بازار ثابت ہوا متعدد دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ،ایک کو تھانے منتقل کردیا گیا جسے بعد ازاں شخصی ضمانت پر رہائی مل گئی۔ یاد رہے کہ شہری کئی برسوں سے اس سہولت بازار کی کارکردگی پر سراپا احتجاج ہیں مگر انتظامیہ ان کو لگام ڈالنے کی بجائے ان کے سرپرستی دکھائی دیتی ہے گزشتہ روز اے سی کے دورے میں بھی یہ بات کھل کر سامنے آ گئی کہ انتظامیہ نے سرکاری چھتری تلے سہولت بازار کے نام سے جو بازار قائم کر رکھا ہے وہ دیگر بازاروں سے کئی گنا مہنگا ہے جہاں نرخنامے کو خاطر میں ہی نہیں لیا جاتا اور یہ بازار بھی پنجاب ہائی وے کی سڑک پر قائم کرکے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو ان کے حق محروم کر رکھا ہے۔

راجہ تنویر احمد کاجامعہ مسجد قرطبہ میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب

Raja Tanveer Ahmad’s speech at the Friday prayer gathering at Jamia Masjid Cordoba

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،مارچ,2023)—جماعت اسلامی کے امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ تنویر احمد نے کہا ہے کہ رمضان ہمیں تقوی اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد قرطبہ میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران چوہدری ابرار حسین،محمد توقیر اعوان،امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،حاجی مشکور حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ راجہ تنویر احمد نے کہا کہ تمام الہامی کتب کا ظہور ماہ رمضان میں ہی ہوا رمضان عبادات اور احترام کا مہینہ ہے جس میں اپنی عبادات کے ذریعے نہ صرف تقوی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں بلکہ ہم اپنے مستقبل کی راہوں کا بھی تعین کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نماز کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نبیﷺ کی قیادت میں ہونے والی غزوات میں بھی نماز کی ادائیگی کو یقینی بنایا نماز کسی صورت بھی ساکت نہیں ہوئی لہذہ مسلمان پر لازم ہے کہ وہ نماز کو قائم کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرے۔

نامور صحافیوں حافظ طاہر خلیل،عامر الیاس رانا،جاوید چوہدری اور دیگر کو دلی مبارکباد

Heartfelt congratulations to eminent journalists Hafiz Tahir Khalil, Aamir Ilyas Rana, Javed Chaudhry and others.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،مارچ,2023)—پریس کلب کلرسیداں کے عہدیداران اکرام الحق قریشی،مرزا عتیق الرحمان،دلنواز فیصل،راجہ محمد سعید،جاوید اقبال،حافظ کامران حشر،چوہدری محمد اشفاق اور دیگر نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے اعلی صحافتی خدمات پر ایوارڈ ملنے پر ملک کے نامور صحافیوں حافظ طاہر خلیل،عامر الیاس رانا،جاوید چوہدری اور دیگر کو دلی مبارکباد دی ہے۔

معروف سماجی رہنما محمد بشیر بھٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Renowned social leader Muhammad Bashir Bhatti passed away due to cardiac arrest

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،مارچ,2023)—معروف سماجی رہنما محمد بشیر بھٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ چوکپنڈوری میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،جنرل سیکٹری پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ میڈیا ٹیم راولپنڈی ارسلان قریشی، زین العابدین عباس،ملک اکمل،عاصم گجر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button