AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: “Ch Munir Ahmad takes charge as Chairman of Union Council Faiz Pur Sharif amidst a ceremony held to mark the occasion.”

چودھری منیر احمدکوبطورچیئرمین یونین کونسل فیض پورشریف کے اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کے موقع پرمنعقدہ تقریب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,24،مارچ,2023)— پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چودھری قاسم مجیدایم ایل اے نے گزشتہ روز یونین کونسل فیض پورشریف کادورہ کیادورے کے دوران وہ یونین کونسل فیض پورشریف کے دفترتشریف لائے اورچودھری منیر احمدچیئرمین یونین کونسل فیض پورشریف کے اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی چودھری منیر احمدکوبطور چیئرمین اورملک ساجدمحمودکوبطوروائس چیئرمین اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے پرمبار کبادپیش کی اس موقع پریونین کونسل فیض پورشریف کے کونسلرز چودھری طلعت جاویدمحمدقیوم احمدطارق محمودخواجہ محمداحتشام سیدمجاہدحسین شاہ سابق کونسلرحاجی چودھری محمدنذیر بٹالوی چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ چودھری محمداکرم چیمہ خواجہ عبدالرحمن حاجی میاں محمدمسعود قاضی حاجی محمددلپذیر ڈاکٹر قاضی محمدشکیل چودھری عبدالمجیدبوعہ کلاں چودھر ی شعبان مہربا ن چودھری محمدیوسف راجہ محمداصغرخان چکسوار ی پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل اورسابق نائب صدر معظم علی کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مقامی کارکنوں اورمعززین علاقہ اورچودھری منیر احمدچیئرمین کے عزیز واقارب دوست احباب بھی تقریب میں موجودتھے شرکاء تقریب نے چودھری منیر احمدکوبطورچیئرمین اورملک ساجدمحمود کوبطوروائس چیئرمین یونین کونسل فیض پورشریف کے دفتر میں اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے پردلی مبارکباد پیش کی ہے اوراس توقع کااظہارکیاکہ وہ یونین کونسل فیض پورشریف کے مسائل کے حل اورعلاقہ کی تعمیروترقی کے لئے اپنابھرپور کردار اداکریں گے اورعوام کی توقعات پرپورااترنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے تقریب کے مہمان خصوصی چودھری قاسم مجید نے اپنے خطاب میں کہاکہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے سات کونسلر ز کاتعلق پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سے ہے جبکہ ایک کونسلر کاتعلق تحریک انصاف سے ہے یوتھ کسان اورخاتون کونسلر کاتعلق بھی پیپلزپارٹی سے ہے امید ہے کہ سارے کونسلرز یونین کونسل فیض پورشریف کی عوام کی توقعات کے مطابق اپنارول اداکریں گے اورعلاقائی مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں گے میں ان کی رہنمائی کروں گا تاکہ بہترانداز میں عوام کی خدمت کرسکیں اورعلاقائی مسائل کے حل کے لئے اپناکردار اداکرسکیں میں اپنے حلقہ انتخاب کے تمام مسائل سے آگاہ ہوں مسائل کے حل کے لئے اپنابھرپور اداکروں گا اپنے والدگرامی چودھری عبدالمجیدصاحب سابق وزیر ا عظم آزادکشمیر کاعوام کی خدمت کامشن جاری رکھوں گااورعوام کومایوس نہیں کروں گا چیئرمین یونین کونسل فیض پورشریف چودھری منیر احمدنے اپنے خطاب میں کہاکہ میں سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیداورچودھری قاسم مجید ایم ایل اے کاشکریہ اداکرتاہوں کہ جن کی شفقت کی بدولت مجھے یہ اعزاز ملااس کے بعدیونین کونسل فیض پورشریف کے عوام کاشکریہ اداکرتاہوں جن کے قیمتی ووٹ کی بدولت پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کواس یونین کونسل میں شاندار کامیابی ملی آٹھ میں سے سات کونسلر ز کامیاب ہوئے اورپھرچیئرمین اوروائس چیئرمین کااعزاز بھی پیپلزپارٹی کی قیادت کوملا میں یونین کونسل فیض پورشریف کے تمام وارڈز کے عوام کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے بلدیاتی الیکشن میں اپنابھرپور کردار اداکیاہم عوام کومایوس نہیں کریں گے ان کی توقعات پرپوار اترنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے

Chaksawari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, March 24, 2023)- Central Deputy Secretary General of Pakistan Peoples Party Azad Kashmir Chaudhary Qasim Majeed MLA visited the Union Council Faiz pur Sharif yesterday during the visit, Chaudhry Munir Ahmed participated as special guests in the ceremony held on the occasion of Chairman Union Council Faiz pur Sharif taking charge of his post.

کڈز یونیورسٹی کی تقریب تقسیم انعامات

Prize distribution ceremony of Kids University

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,24،مارچ,2023)—کڈز یونیورسٹی کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے محمد اسلم راہی(ر) پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چکسواری نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پیغمبرانہ پیشہ ہے جو لوگ اس پیشے سے منسلک ہیں وہ خوش قسمت ہیں۔ کڈز یونیورسٹی کے بچوں کی بہترین تربیت کی جا رہی ہے۔بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان نونہالوں کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔زاہد بشیر سوہاج مبارکباد کے مستحق ہیں جو اتنے اچھے انداز میں سکول کو چلا رہے ہیں۔ بچوں کی ابتدائی تعلیم ہی اہمیت رکھتی ہے۔ جن بچوں کی بنیاد اچھی بن جاتی ہے وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ صدر تقریب حاجی اخلاق احمد دانش نے کہا کہ میں خود استاد رہا ہوں اور سمجھ سکتا ہوں کہ سب سے مشکل کام چھوٹے بچوں کو پڑھانا اور ان کی تربیت کرنا ہے۔ کڈز یونیورسٹی کے بچوں کو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے جیسے بڑے بچے کسی ایونٹ میں اپنی پرفارمنس دے رہے ہیں۔ زاہد بشیر سوہاج مبارک باد کے مستحق ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بشیر نے کہا کہ ہم نے اپنے ادارہ کا معیار بلند رکھا ہے۔ ہمارے سکول کے بچے دیگر سکولوں کی نسبت بہتر پرفارمنس دیتے ہیں۔ ان کا علم اپنی عمر کے بچوں سے بہتر ہے۔ ہم آپ کے بچوں کو نہ صرف علم سکھا رہے ہیں بلکہ ان کی تربیت پر بھی خاص توجہ دیتے ہیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جو تین بچوں نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی عربی عبارت کا اردو اور انگلش ترجمہ پیش کیا گیا۔ نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد کلام اقبال بھی پیش کیا گیا۔ بچوں نے ٹیبلو پیش کئے اور حاضرین سے خوب داد پائی

Show More

Related Articles

Back to top button