DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Prices of all commodities in Kallar Syedan are higher than Rawalpindi and Mirpur Azad Kashmir.

کلرسیداں میں تمام اشیا کے نرخ راولپنڈی اور میرپور آزاد کشمیر سے زیادہ ہیں۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مارچ,2023)—ماہ مقدس رمضان شروع ہوتے ہی حاجی نمازیوں نے ناجائز منافع خوری کے لیئے کمر کس لی کوئی بھی اشیا روزمرہ مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں۔کلرسیداں میں تمام اشیا کے نرخ راولپنڈی اور میرپور آزاد کشمیر سے زیادہ ہیں۔بیس تیس روپے کلو فروخت ہونے والا تربوز ایک سو بیس روپے فی کلو فروخت ہو رھا ہے۔ایک دن قبل ستر روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر یکم رمضان کو ڈیڑھ سو روپے کلو اور سبز مرچ 520 روپے کلوفروخت ہو رہے ہیں 170روپے فی درجن فروخت ہونے والا کیلا 350روپے فی درجن میں فروخت ہو رہا ہے۔ تمام سبزیات سو روپے کلو یا اس سے زائد پر دستیاب ہیں دن بھر لوٹ مار کرنے والے مساجد کی اگلی صف میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں پورا ماہ خوب حرام کمانے والے رمضان کے آخری عشرے میں عمرے کے لیئے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 24, 2023) – As soon as the holy month of Ramadan began, the pilgrim worshipers are profiteering due to the illegal set rates. In Kallar Syedan, all the prices of items are higher than in Rawalpindi and Mirpur Azad Kashmir. Watermelons, which were being sold at twenty-five rupees per kilogram, are now being sold at one hundred and twenty rupees per kilogram. Tomatoes, which were being sold at seventy rupees per kilogram just one day ago, are now being sold at one hundred and fifty rupees per kilogram, while green chili peppers are being sold at five hundred and twenty rupees per kilogram. Bananas, which were being sold at one hundred and seventy rupees per dozen, are now being sold at three hundred and fifty rupees per dozen. All vegetables are available for one hundred rupees per kilogram or more. The people who loot and hoard items all day long are standing in the next row of mosques for Taraweeh prayer. Those who earn a lot of money during the sacred month of Ramadan will go to Saudi Arabia for Umrah during the last ten days of Ramadan.

صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے اعلان پر اپنے غم و غصہ کا اظہار

Anger at the announcement of postponing the election

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مارچ,2023)— پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے اعلان پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دو صوبوں میں عام انتخابات کو ملتوی کر کے آئین کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا ہے۔انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی بھی صورت انتخابات کی تاریخ تبدیل نہیں کر سکتا،سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح درج تھا کہ انتخابات 90دنوں میں کروانے لازم ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی مینڈیٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف کرتے ہوئے آئین و سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریع کی۔آئین کے تحت نگرانی حکومت بھی 90 دن سے زیادہ قائم نہیں رہ سکتی۔انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اس طرح آئین کی کھلی خلاف ورزی ملک میں انتشار پھیلائے گی لہذہ تمام آئینی ادارے آئین کے تحفظ کے لیئے موثر اور جامع اقدامات کریں۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تین روز صحت میلہ اختتام پذیر ہو گیا

The three-day health fair has concluded at THQ Hospital Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مارچ,2023)— سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تین روز صحت میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔اس دوران 1825افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں ہیپاٹائٹس بی کے 03 جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے 37مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔صحت میلہ میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے 979 مریضوں کی سکریننگ کی گئی اور 752افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔پی سی آر مریضوں کے 40نمونے جمع کئے گئے جبکہ ایچ آئی وی کے 979افراد کی سکریننگ کی گئی۔110 افراد کے الٹرا ساؤنڈ کئے گئے۔

سوئی گیس کی بندش سے روزے کے تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا

Due to the closure of sui gas, severe difficulties are faced in the preparation of fasting

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مارچ,2023)—کلر شہر کی پہلی سحری سوئی گیس کی بندش سے روزے کے تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سحری کے اوقات میں سوئی گیس کی نایابی سے لوگوں نے ہوٹلوں سے کھانا لا کر روزہ رکھا اور حکومت افطار و سحر کے اوقات میں سوئی گیس کی بلاتاخیر فراہمی کے اعلان پر عملدرآمد نہ کرسکی۔

پاکستان اسلامیہ سیکنڈری سکول کلرسیداں میں سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات کی پروقار تقریب

Annual results and prize distribution ceremony at Pakistan Islamia Secondary School, Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مارچ,2023)—پاکستان اسلامیہ سیکنڈری سکول کلرسیداں میں سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر پنجاپ ٹیچرز یونین ارشد محمود بھٹی تھے۔ نقابت کے فرائض طاہر وسیم مرزا اور بدر شبیر نے سرانجام دئیے۔ بچوں نے اساتذہ کی محنت کے عکاس خوبصورت ٹیبلو شوز پیش کیے۔ سرمد علی نے نہایت خوبصورت انداز میں ملی نغمہ کی دھنے بکھیری اور تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ سکول ڈائریکٹر و پرنسپل عبدالغفار نے سکول کی تیس سالہ پرفارمنس پر روشنی ڈالی اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ارشد محمود بھٹی نے اساتذہ کی تکریم بیان کرتے ہوئے بچوں کی محنت اور کامیابی کو سراہا اور پروقار تقریب منعقد کرنے پر سکول مینجمنٹ اور پرنسپل عبدالغفار کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر طاہر یاسین طاہر، قاضی طارق محمود، والدین اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی طور پر انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

محکمہ جنگلات کلر سیداں نے سرکاری جنگل سے لکڑیاں چوری کرنے اور کارسرکار میں مداخلت پر چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

The forest department, Kaler Syedan, has registered a case against six people for stealing wood from the government forest

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مارچ,2023)—محکمہ جنگلات کلر سیداں نے سرکاری جنگل سے لکڑیاں چوری کرنے اور کارسرکار میں مداخلت پر چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔محمد اویس فاریسٹ گارڈ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں معمول کی گشت پر تھا کہ بڑجن کے مقام پر کلہاڑیاں چلنے کی آوازیں آئیں جس پر میں فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور دیکھا کہ نذیر،محمد بشیر،نثار احمد،قاسم،محمد سفیراورنعیم سکنائے کھڈ درخت کاٹ رہے تھے۔ جب انہیں ایسا کرنے سے منع کیا توانہوں نے ہمارے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پر میں جان بچا کر وہاں سے بھاگ نکلا۔بعد ازاں موقع پر مکمل معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ ملزمان نے سرکاری جنگل کو 60 ہزار روپے مالیت کا نقصان پہنچایاہے۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ عبدالوحید قاسم اور جماعت اسلامی کے خالد محمود مرزا کا لوسر کے قریب متاثرین کے احتجاجی کیمپ کا دورہ،

PTI leader Raja Abdul Waheed Qasim and Khalid Mehmood Mirza of Jamaat-e-Islami visited the protest camp of the victims near Losar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مارچ,2023)—پی ٹی آئی رہنما راجہ عبدالوحید قاسم اور جماعت اسلامی کے خالد محمود مرزا کا لوسر کے قریب متاثرین کے احتجاجی کیمپ کا دورہ،متاثرین کے موقف کی بھرپور حمایت کا اعلان۔متاثرین نے آٹھویں روز بھی راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی سروسز معطل رکھیں ارد گرد کے درجنوں دیہات کے سینکڑوں متاثرین آٹھویں روز بھی احتجاجی کیمپ میں موجود رہے۔ انہوں نے فوری کرنے والوں کو بتایا کہ لوسر کچراکنڈی نے درجنوں دیہات کی فضا میں تعفن پھیلا رکھا ہے سبزیات کے باغات مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے۔ زیرزمین پانی زہرآلودہ ہونے کے باعث کسی استعمال کے قابل نہیں رھا مقامی لوگ مختلف وبائی امراض کا شکار ہو چکے ہیں کلرسیداں،کہوٹہ،گوجرخان،راولپنڈی اور اسلام آباد کے کچرے کو لوسر منتقلی سے ہمارا زندہ رہنا محال ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما راجہ عبدالوحید قاسم اور جماعت اسلامی کے خالد محمود مرزا نے جمعرات کو احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ لوسر میں کچراکنڈی کا قیام اصل میں عوام علاقہ سے دشمنی کے مترادف اقدام ہے۔دونوں رہنماؤں نے متاثرین کے مطالبات کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

اقرا گرلز ھای سکول ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ تحصیل کلر سیداں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Annual Prize Distribution Ceremony at Iqra Girls High School Dera Chaudhry Hayat Ali

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،مارچ,2023)—جامعہ علوم الاسلامیہ کے شعبہ عصری اقرا گرلز ھای سکول ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ تحصیل کلر سیداں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات,نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گے۔ مہمانان گرامی راجہ تصور حیات چوھدری زین العابدین عباس چوھدری خضران عباسی اور دیگر تھے جنہوں نے مولانا احسان اللہ چکیالوی کی علاقے بھر میں دینی خد مات پر انہیں خراج تحسین کیا گیا اس موقع پر اقرا گرلز اسکول کی اساتذہ اور انتظامیہ کو خوبصورت تقریب کے انعقاد اورمثالی حسن انتظام پر مبارکباد بھی دی

Show More

Related Articles

Back to top button