DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Point system not enough for free flour at Kahuta club

کہوٹہ میں مفت آٹا کے لیئے کہوٹہ کلب میں بنایا گیا پوائنٹ ناکافی

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،22,مارچ،2023) — کہوٹہ میں مفت آٹا کے لیئے کہوٹہ کلب میں بنایا گیا پوائنٹ ناکافی۔شہر سے بہت دور تحصیل بھر میں ایک ہی پوائنٹ سے مفت آٹا لینے روزانہ سینکڑوں لوگ میلوں سفر طے اور کرائے خرچ کرکے کہوٹہ آتے ہیں اور دن بھر قطار وں میں کھڑے شام کو ناکام لوٹتے ہیں۔ حکومت کے اچھاقدام کو انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ناکام بنایا جارہاہے۔نارہ۔پنجاڑ۔نڑھ۔مواڑہ۔بیور۔ہوتھلہ سمیت تمام یونین کونسلز میں اہلیان علاقہ نے آٹاپوائنٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار پریس کلب کہوٹہ کی خصوصی سروے ٹیم صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، سنیئر اینکر پرسن افتخار غوری، سیکرٹری انفارمیشن ندیم چوہان، ممبر پریس کلب کہوٹہ ذولفقار ستی، ممبر شاہد اجمل، ممبر عاصی جنجوعہ، ممبر فیضان جنجوعہ سے سروے کے دوران شہریوں نے کیا۔ شہر یوں نے کہاکہ تحصیل بھر میں مفت آٹا کی فراہمی پنجاب حکومت کا غریب،نادار اور مستحق افراد کے لیئے احسن اقدا م ہے۔ مگر تحصیل کہوٹہ میں دیہاتوں اور یونین کونسلز کی عوام سینکڑوں روپے کرائے خرچ کر کے آٹے کے حصول کے لیئے کہوٹہ شہر آتے ہیں۔ تحصیل بھر میں ایک ہی مفت آٹا پوائنٹ نہ صرف ناکافی بلکہ کہوٹہ شہر کے لوگوں کی پہنچ سے بھی ناہر ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ شہر میں پنجاڑ چوک، مٹور چوک، تحصیل چوک،اور تھانہ چوک کے ساتھ ساتھ تحصیل بھر میں ہر یونین کونسل میں مفت آٹا پوائنٹ بنا کر عوام کی تکالیف کو دور کیا جائیے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 22, 2023) — The point system made in Kahuta Club for free flour in Kahuta is insufficient. Far away from the city, hundreds of people travel for miles every day to get free flour from a single point across the tehsil. And they come to Kahuta after spending the fare and stand in queues all day and return unsuccessfully in the evening. The good action of the government is being thwarted due to the incompetence of the administration. In all the union councils including Nara-Panjar-Narh-Moawara-Bior-Hothla, the residents of the area have demanded to make a point. These views were expressed by the special survey team of Press Club Kahuta Imran Zamir, Senior Anchor Person Iftikhar Ghori, Information Secretary Nadeem Chauhan, Member Press Club Kahuta Zulfiqar Satti, Member Shahid Ajmal, Member Aasi Janjua, Member Faizan Janjua.

ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی

With the arrival of the month of fasting, artificial inflation in Kahuta city

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،22,مارچ،2023) — ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی،ذخیرہ اندوزی اور تجاوزات کے ساتھ ساتھ ملاوٹ شدہ اشیاء، باسی اور مضر صحت پھل،سبزی ایشائے خوردونوش کے من مانے ریٹس جبکہ شہر کے وسط میں مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ پنڈی روڈ پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے سبزی فروٹ کےسٹالز اور بازاروں میں ریڑھیاں، ِغیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈے، سٹریٹ لائٹس کی بندش، صفائی کی خراب صورت حال اور پانی کی شہریوں کو عدم فراہمی سمیت انتظامیہ کی لاپرواہی،سستی اور عدم توجو پر شہریوں کا شدید احتجاج۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں انتظامیہ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے شہر کا نظام درہم برہم ہے۔ پنجاب حکومت کو سازش کے تحت بندنام کیا جارہا ہے۔ رمضان کی آمد سے قبل ہر دکاندار کے اپنے ریٹ مقرر ہیں۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے با اثر دکاندار شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔ جبکہ مصنوعی مہنگائی اور من مانے ریٹس پر انتظامیہ فرضی کاروائی اور فوٹو سیشن کے بعد سب اچھا ہے کی رپورٹ دے کر بری الزمہ ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام تحصیل کہوٹہ میں، پہلی
تاریخی ڈونرز کانفرنس

Al Khidmat Foundation organized by Tehsil Kahota in Tehsil Kahota, first Historic Donors Conference

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،22,مارچ،2023) — الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام تحصیل کہوٹہ میں، پہلی تاریخی ڈونرز کانفرنس میں شہریوں تاجروں اور مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سمیت جماعت اسلامی تحصیل کی بھر پور شرکت۔ مہمان خصوصی نائب صدر الخدمت پاکستان ذکر اللہ مجاہد، ابو عمیر زاہد چیئرمین راوی ہسپتال راولپنڈی، ملک یعقوب، جاوید اختر نائب صدر ضلع راولپنڈی الخدمت، راجہ تنویراحمد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7، امیر پی پی 7ابرار عباسی، جنرل سیکرٹری حاجی ملک عبدالرؤف،عرفان ہاشمی تحصیل صدر الخدمت، جنرل سیکرٹری سیف السلام، نائب صدر الخدمت کہوٹہ ملک عبدالقدیر، صدر یوتھ جماعت اسلامی راجہ کامران،صحافیوں، تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کو الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کی جانب سے امدادی فنڈز اور مختلف سماجی کاموں میں الخدمت فائڈیشن کیساتھ بھرپور مالی تعاون کرنے پر خصوصی شیلڈیز اور تاریخی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

کہوٹہ لا کالج کے ہاسٹل کا افتتاح

Inauguration of Kahuta Law College Hostel

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22مارچ2023)
کہوٹہ لا کالج کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس، سر پرست اعلی کہوٹہ لا کالج راجہ محمد ظفر الحق نے کہوٹہ لا کالج کے ہاسٹل کا افتتاح بھی کیا،بورڈ نے ہاسٹل کا نام راجہ محمد ظفر الحق ہاسٹل رکھنے کی منظوری دی۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ لا کالج کے بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس گذشتہ روزلاء کالج کہوٹہ میں منعقد ہوااجلاس کی صدارت سر پرست اعلی کہوٹہ لا کالج راجہ محمد ظفر الحق اور چئیرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے کی۔ اجلاس میں پروفیسر فتح محمد ملک، صدر اقبال چئیر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سید منظور حسین گیلانی، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر، ڈاکٹر قبلہ ایاز، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل، وائس ایڈمرل (ر) محمد شفیق، سابق ریکٹر بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر حبیب الرحمن، چئیرمین شفا انٹرنیشنل ہاسپیٹل اسلام آباد، ذوالفقار علی عباسی، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ و صدر ایگزیکٹو کمیٹی اسلام آباد بار کونسل، ڈاکٹر مفتی محمد راغب نعیمی، پرنسپل جامعہ نعیمیہ لاہور، جناب خورشید احمد ندیم، جنرل منیجر پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن، ائیر کموڈور (ر) طفیل احمد، راجہ حسنین جاوید، جنرل منیجر سمیڈا لاہور، بریگیڈئیر (ر) منصور احمد، چیف آپریٹنگ آفیسر روڈا، سی ای او کہوٹہ لا کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم ایڈوکیٹ، پرنسپل کہوٹہ لا کالج محمد صہیب شیخ ایڈوکیٹ، سیکرٹری بورڈ آف گورنرز علی احمد شاہ ایڈوکیٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کہوٹہ لا کالج محمد جمیل نے شرکت کی۔ چئیرمین بورڈ ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے ممبران بورڈ آف گورنرز کی اجلاس میں تشریف آوری پر استقبالیہ کلمات ادا کیے اور اس بات پر شکر کا اظہار کیا کہ کہوٹہ لا کالج کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس کے بورڈ آف گورنرز میں ملکی و بی الاقوامی شہرت کی حامل علم اور تجربہ رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔ اس موقع پر چئیرمین بورڈ نے کہوٹہ لا کالج کی تعمیر و ترقی میں اپنے رفقائے کار کا ذکر بھی کیا اور بطور خاص خضر حیات ستّی، ڈائریکٹر سی ڈی اے، کی کالج کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے تعریفی و دعائیہ کلمات ادا کئے۔ اجلاس میں پرنسیل نے کالج کی گذشتہ تعلیمی سال کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ کالج میں مختلف موضوعات پر منعقدہ تقریبات اور لیکچر سیریز کا احاطہ بھی کیا گیا۔ طلبہ کی اعزازی امتحانی کارکردگی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی تفصیل بھی رپورٹ کا حصہ تھی۔ بورڈ ممبران نے کالج کی کارکردگی، دستیاب اعلی سطحی فیکلٹی، طلبہ کے امتحانی اعزاز اور کہوٹہ لا کالج کے انفراسٹرکچر، وژن، مشن اور سکالر شپ پالیسیز پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ بورڈ نے نئی تعلیمی سال کا کیلنڈر بھی منظور کیا۔ علاوہ ازیں بورڈ نے کہوٹہ لا کالج کے زیر اہتمام ایک نیشنل لا کانفرینس منعقد کرنے کی منظوری دی۔ بورڈ ممبران کو کہوٹہ لا کالج کے نئے تعمیر شدہ ہاسٹل پر بریفنگ دی گئی۔ بورڈ ممبران نے ہاسٹل کی تعمیر کو سراہا اور اس اطمینان کا اظہار کیا کہ ہاسٹل کی تعمیر سے کالج کو مزید ترقی حاصل ہو گی اور طلبہ کے لئے سہولیات میں اضافہ ہو گا۔ بورڈ نے ہاسٹل کا نام راجہ محمد ظفر الحق ہاسٹل رکھنے کی منظوری دی۔ اجلاس کے اختتام پر بورڈ آف گورنرز نے راجہ محمد ظفر الحق ہاسٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button