DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: One billion 365 million has been released for the completion and operationalization of Sui gas projects in Choa Khalsa, Kahota and Murree.
چوآخالصہ(کلرسیداں)کہوٹہ اور مری میں شروع کیئے گئے سوئی گیس کے منصوبوں کی تکمیل اور انہیں آپریشنل کرنے کے لیئے 1 ارب 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد کی رقم جاری کردی گئی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،مارچ,2023)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے 2017 میں چوآخالصہ(کلرسیداں)کہوٹہ اور مری میں شروع کیئے گئے سوئی گیس کے منصوبوں کی تکمیل اور انہیں آپریشنل کرنے کے لیئے 1 ارب 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔مرکز چوآخالصہ کی یوسی کنوہا،چوآخالصہ کے علاؤہ سموٹ اور بھلاکھر کی درجنوں بستیوں کے لیئے 72 کروڑ 12 لاکھ جبکہ مری کے لیئے 31 کروڑ 55 لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے۔موضع چوآخالصہ میں چوآ خالصہ شہر،ڈھوک ہائے چورہ،گنگال،دولعل قریشی،کنیال،سنگال،بنگیال،چوہدری فیروز،گہدر،موہری سنگال،موہڑہ ہیراں۔موضع ٹکال میں ٹکال سمیت ڈھوک ہائے کھٹانہ،مغلاں،سیداں،بنی،بنگیال،لس،ہیندڑ،فاروقیہ،بابا جماعت،سہالہ بنگیال،سہالہ چوہدریاں اور رجام،سموٹ میں سموٹ،ادڑیاں،سنبل،کھوئی لس اور بیول روڈ کی ملحقہ تمام بستیاں شامل ہیں۔کنوہا میں سہوٹ بھٹیاں،سہوٹ بگیال،سہوٹ بدھال،سہوٹ کنیال،سہوٹ حیال،کنوہا،بنک چوک،موہڑہ دھیال،ستھوانی،چک ستھوانی،چک وڑائچ،چک مرزا،چھپر،جبہ،ماہلی ملکاں،ماہلی راجگان،سہوٹ وینس، دھمالی،سکوٹ جوڑ اور ملحقہ تمام بستیاں شامل ہیں۔منصوبے کی منظوری سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دی تھی 2017 میں اس منصوبے پر کام شروع ہوا تھا گزشتہ دور حکومت میں بیشتر اوقات اس پر کام بند رھا۔منصوبے کے مطابق گوجرخان کے علاقہ حبیب چوک سے مین لائن کو براستہ بیول سموٹ اور دوسری لائن کو ٹکال،چوآ خالصہ،سہوٹ،کنوہا،بنک چوک،ستھوانی،دھمالی تک بچھایا گیا۔اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے جنرل مینجر خرم لیاقت کے دفتر میں ہوا جس میں حافظ عثمان عباسی،شوکت اقبال جنجوعہ،راجہ طلال خلیل،شاہد گجر،وقاص گجر،چیف مہربان خان،راجہ محمود،راجہ داؤد اکبر،ڈاکٹر رب نواز اور دیگر نے شرکت کی اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران ہی برانچ لائنوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا جائے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 18, March 2023)- Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi approved more than PKR 1.365 billion to complete and operationalize the gas projects in Choa Saidan Shah and Mari in 2017.
An amount of more than 3.65 million crores has been released. 72.12 crores have been allocated for UC Kanoha in the center of Choa Khalsa, 72.12 crores and 31.55 million for Murree.
The projects cover numerous villages, including Choa City, Dhok HChoora, Gangal, Dolal Qureshi, Kanyal, Sangal, Bangyal, Chaudhry Feroz, Ghadur, Moori Sangal, and Mohra Heeran in Choa Khalasa.
In Takal, Dhok Khatana, Mughlan, Syedan, Bani, Bangyal, Lass, Hindar, Farooqiya, Baba Jamaat, Sihala Bangyal, Sihala Chaudhryan, and Rajam are included.
Smot comprises Smot, Adrayan, Sambal, Khoi Lass, and Bewal Road.
While Kanoha has Sahot Bhattian, Sahot Bagyal, Sahot Badhal, Sahot Kanyal, Sahot Hiyal, Kanoha, Bank Chowk, Mohri Dhal, Sathwani, Chak Sathwani, Chak Waraich, Chak Mirza, Chapar, Jabba, Mahli Malkan, Mahli Rajgan, Sahot Wains, Dhamali, Skot Jor, and adjacent villages.
The approval of the project was given by former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, who had initiated work on the project in 2017. However, the project was largely stalled during the previous government.
As per the project, the mainline from Habib Chauk to Choa Khalsa has been extended through Bewal, Smot, and the second line through Takal, Choa Khalsa, Sahot, Kanoha, Bank Chowk, Sathwani, and Dhamali. The project aims to provide gas supply to the aforementioned villages.
پنجاب میں انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل
The process of submitting nomination papers for elections in Punjab is complete
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،مارچ,2023)—پنجاب میں انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل۔ 297 حلقوں سے مجموعی طور پر 7 ہزار 566 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ مخصوص نشستوں پر 793 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔خواتین کی مخصوص نشستوں پر 623 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 170 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔اٹک کے چار حلقوں پر 128 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گیے
راولپنڈی کے 15 حلقوں پر 499 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،چکوال کے چار حلقوں پر 100 امیدواروں،گجرات کے 7 حلقوں پر 187 امیدواروں،سیالکوٹ کے 11 حلقوں پر 420،نارووال کے 5 حلقوں پر 143،گوجرانولہ کے 14 حلقوں پر 468،منڈی بہاوالدین کے چار حلقوں پر 107،حافظ آباد کے 3 حلقوں پر 59،سرگودھا کے 10 حلقوں پر 279،
خوشاب کے 3 حلقوں پر 57،میانوالی کے چار حلقوں پر 82،بھکر کے چار حلقوں پر 66،چنیوٹ کے چار حلقوں پر 68،فیصل آباد کے 21 حلقوں پر 757،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 6 حلقوں پر 171،جھنگ کے 7 حلقوں پر 151,
شیخوپورہ کے 9 حلقوں پر 234،
لاہور کے 30 حلقوں پر 1175 امیدواروں،قصور کے 9 حلقوں پر 233،اوکاڑہ کے 8 حلقوں پر 228،
پاکپتن کے 5 حلقوں پر 122،ساہیوال کے 7 حلقوں پر 166،خانیوال کے 8 حلقوں پر 165،ملتان کے 13 حلقوں پر 353،لودھراں کے 5 حلقوں پر 107،ویہاڑی کے 8 حلقوں پر 206،
بہاولنگر کے 8 حلقوں پر 223,
بہاولپور کے 10 حلقوں پر 191،
رحیم یار خان کے 13 حلقوں پر 297
مظفرگڑھ کے 12 حلقوں پر 332،
لہیہ کے 5 حلقوں پر 105،ڈیرہ غازی خان کے 8 حلقوں پر 191،راجن پور کے 5 حلقوں پر 168,راولپنڈی میں پنجاب اسمبلی کے 14 نشستوں پر
993 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
پی پی7 کہوٹہ میں 29 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
پی پی8 میں کلرسیداں سے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.پی پی9 میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
پی پی10 میں 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
پی پی11 میں 32امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
پی پی 12 میں 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
پی پی13 میں 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
پی پی14 میں31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
پی پی15 میں 38امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
پی پی 16 میں 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
پی پی17 سے 31 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
پی پی 18 سے 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
پی پی 19 میں 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
پی پی 20 میں 31 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.
*کاغذات نامزدگی جمع کرائے والوں کی فہرست آج آر اوز دفاتر کے باہر آویزاں کی جائے گی.الیکشن کمیشن*
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہوائی فائرنگ اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار 11 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر تین ملزمان وقار،سعد اور عثمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا
After the completion of the physical remand of the 11 accused arrested on the charge of aerial firing and vandalism in THQ Hospital Kallar Syedan, three accused Waqar, Saad and Usman were transferred to Adiala Jail on judicial remand.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،مارچ,2023)—دہشت گردی عدالت نے 12 یوم قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہوائی فائرنگ اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں گرفتار 11 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر تین ملزمان وقار،سعد اور عثمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جبکہ دیگر 08 ملزمان جاوید،طیب،اسامہ، عاطف،مہران،وقاص الرحمان اور ذیشان کا مزیدجسمانی ریمانڈ منظور کر کے سرکل انوسٹی گیشن آفیسر انسپکٹر مظہر اکرام کے حوالے کر دیا۔