کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،مارچ,2023)—کلرسیداں میں بیوٹی پارلر چلانے والی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر بے آبرو کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کر لیا۔اندرون شہر کے محلہ معصوم مگر کی ایک خاتون (س) نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے اپنا ذاتی پارلر کلر سیداں میں قائم کر رکھا ہے۔کچھ عرصہ قبل مناظر پرویز سکنہ محل جمال میرے پاس اپنی فیملی کے ساتھ آیا اور کام کرانے کے بہانے مجھ سے میرا موبائل فون نمبر لے لیا اور مجھ سے موبائل فون کے ذریعے رابطہ شروع کر دیا اور اس دوران ملزم نے مجھے کہا کہ آپ اپنے میاں سے طلاق لو میں آپ سے شادی کرونگا میں اس کے جھانسہ میں آگئی اور ہماری بذریعہ فون ایک دوسرے سے بات ہوتی رہی اور ملزم حیلے بہانوں سے جھانسہ دے کر ملتا رہا اور مجھے شادی کا جھانسہ دے کر مجھ سے ناجائز تعلقات قائم کر لئے اور میرے ساتھ زنا،حرام کاری کرتا رہا۔آخر کار میرے ساتھ شادی کرنے سے انکار کر دیا۔مورخہ 07 مارچ بوقت قریب رات 9 بجے، ملزم میرے گھر آ گیا اور مجھے بلیک میل کر کے میرے ساتھ الگ کمرے میں لے جا کر زنا کاری کی میں اپنی عزت اور بدنامی کی وجہ سے خاموش رہی مگر ملزم مجھے بار بار بلیک میل کر رہا ہے اور گھر آ کر میرے ساتھ زناو حرام کاری کرنا چاہتا ہے کلرسیداں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 16, March 2023) – A case was filed against the accused for defaming a woman running a beauty parlor in Kallar Syedan by pretending to marry her. While registering the case, the lady (S) stated that I have set up my own parlor in Kallar Syedan Some time ago, Parvez of Mahal Jamal came to me with his family and asked me for my mobile phone on the pretext of doing work. took the number and started contacting me through mobile phone and during that time the accused told me that you will divorce your husband and I will marry you. The accused kept meeting me on false pretenses and had an illicit relationship with me on the pretense of marriage and committed adultery with me. Finally, he refused to marry me. Dated 07th March around night, At 9 o’clock, the accused came to my house and blackmailed me and took me to a separate room and committed adultery. He is repeatedly blackmailing me and wants to come home and commit adultery with me. Police have registered the case and are investigating.
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 8 چوآخالصہ/گوجرخان میں کاغزات نامزدگی کے تیسرے روز کوئی بھی درخواست لے کر نہیں آیا
In Provincial Assembly Constituency PP-8 Choa Khalsa/Gujar Khan, no one came with any application on the third day of nomination papers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،مارچ,2023)—صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 8 چوآخالصہ/گوجرخان میں کاغزات نامزدگی کے تیسرے روز کوئی بھی درخواست لے کر نہیں آیا ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران منتظر رہے آج بروز جمعرات کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا آخری ہے اب تک یہاں سے 27 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں سب سے زیادہ امیدواروں کا تعلق مسلم لیگ ن اور پھر پی ٹی آئی سے یے،مسلم لیگ ن کی جانب سے تین سابق ارکان اسمبلی نثار تنویر شیرازی،چوہدری محمد ریاض، افتخار احمد وارثی کے علاؤہ چوہدری محمد ریاض کے فرزند چوہدری خرم زمان، راجہ طلال خلیل،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 8 کے صدر چوہدری خالد محمود،چوہدری محمد جمیل آف بوکڑا،پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کے علاؤہ سہیل عباس کیانی،فرخ محمود سیال،راشد منہاس،پیپلز پارٹی کے رہنما اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے دونوں فرزندوں راجہ خرم پرویز،شاہ رخ پرویز،محسن صغیر بھٹی،چوہدری اعظم نے بھی کاغزات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کرنل محمد شبیر اعوان، ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ساجد جاوید،شہزاد اکبر بٹ،مسلم لیگ ن کے راجہ ندیم احمد،شیخ وسیم اکرم،پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر محمود،پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان نے حلقہ پی پی 7 میں کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں
سب انسپکٹر ملک عمر کو کلرسیداں کا نیا ایس ایچ او تعنیات
Sub-Inspector Malik Umar has been appointed as the new SHO of Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،مارچ,2023)—سب انسپکٹر ملک عمر کو کلرسیداں کا نیا ایس ایچ او تعنیات کر دیا جبکہ حال ہی میں تعنیات ہونے عقیل راٹھور کا تبادلہ بطور ایس ایچ او کوٹلی ستیاں کردیا گیا چند ایام کلرسیداں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر سینکڑوں افراد کا حملہ ایس ایچ او کلر کے تبادلے کا موجب بنا۔
احسان الحق قریشی کی خوشدامن کو بدھ کے روز چوآخالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا
Mother in law of Ehsan Ula Haq Qureshi passed away in Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،مارچ,2023)—نیشنل ہائی ویز و موٹرویز پولیس پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل ہاشمی پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی کی خالہ،اکرام الحق قریشی کی چچی اور پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر احسان الحق قریشی کی خوشدامن کو بدھ کے روز چوآخالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ خلیفہ مفتی محمود اختر نقشبندی نے پڑھائی جس میں سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی،محمود شوکت بھٹی،چوہدری جاوید کوثر کے علاؤہ محمد افضل کھوکھر،شیخ ساجد الرحمان،حافظ سہیل اشرف ملک،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،علامہ محمد اقبال قریشی، چوہدری اعظم نزیر،راجہ قمر مسعود،محمد اعجاز بٹ،قمر ایاز،چوہدری ابرار حسین،جاوید اقبال،محمد توقیر اعوان،چوہدری صداقت حسین،سید راحت علی شاہ،ڈاکٹر صغیر عالم،تنویرناز بھٹی،شاہد گجر،ٹھیکیدار بشارت اعوان،زین العابدین عباس،علی اصغر کیانی،غلام نبی بٹ،چوہدری امتیاز حسین،گلفراز بٹ،نمبردار عنصر محمود،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،حاجی ریاست حسین،چوہدری توقیراسلم،نعیم بنارس،نمبردار اسد عزیز،علی افسر بھٹی،حاجی احمد سعید،تنویر شیرازی،انیس چوہان، سردار صلاح الدین احمد،راجہ داؤد اکبر،وقاص گجر،سردار محمد آصف،صوفی محمد بشیر،خان شبیر،راجہ شاہد،دانش بٹ،الحاج اسلم بانی،مسعود بھٹی،چوہدری اشتیاق حسین،صوبیدار غلام ربانی،حاجی طارق تاج،جاوید کیانی،حاجی مشکور حسین،نور الہی نوری،ملک انصر خان،محمد جمیل وارثی،شیخ عظیم اکرم،محمد یونس بھٹی،نمبردار فرحت عباس،شعیب بھٹی،ملک شہزاد،چوہدری حسن اختر کے علاؤہ صحافیوں،اساتذہ اور دیگر نے شرکت کی۔
سابق کونسلر یوسی بھلاکھر جبران صفدر کیانی کی دادی کی نمازہ جنازہ گاؤں ڈھوک راجیاں میں ادا کی گئی
The funeral prayers of the grandmother of ex-Councilor UC Bhalakhar Jibran Safdar Kayani were performed in village Dhok Rajian
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،مارچ,2023)—سابق کونسلر یوسی بھلاکھر جبران صفدر کیانی کی دادی کی نمازہ جنازہ گاؤں ڈھوک راجیاں میں ادا کی گئی جس میں سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،راجہ صفدر کیانی،سردار محمدآصف،چوہدری شاہد گجر،چوہدری اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود۔م،مسعود احمد بھٹی،مولانس احسان اللہ چکیالوی،راجہ سہیل جہانگیر۔الحاج اسلم بانی اور دیگر نے شرکت کی۔