ناروے(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عقیل قادر،14,مارچ،2023) —پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے سالانہ اجلاس کا انعقاد منہاج القرآن اوسلو کے مرکز پر منعقد کیا گیا جس میں ممبران نے کثیر تعداد میں فیملیز سمیت شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز حافظ محمد اویس حمید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ عائقہ سرور نے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ اقدس میں نعت رسول ﷺ پیش کر کے خوب داد وصول کی۔ اجلاس کی صدارت راجہ عاشق حسین نائب صدر پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی نے کی جبکہ نقابت کے فرائض سوسائٹی کے جوائنٹ سیکریڑی شاہد سعید نے احسن انداز میں ادا کیئے۔شاہد سعید نے سوسائٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی اورسوالوں کے جوابات دیئے انہوں نے بتایا کہ تین سال کے عرصہ میں سوسائٹی کے تقریباََ 350 لوگ ممبرز شپ حاصل کر چکے ہیں۔فنانس سیکریٹری عقیل قادر نے سالانہ مالیاتی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ 2022 میں سوسائٹی کے اکاؤنٹ سے ایک کراؤن بھی خرچ نہیں کیا گیا جبکہ گذشتہ سال کیے گئے تمام پروگرامز کے اخراجات سوسائٹی کی نتظامیہ و مشاورتی بورڈ کے ارکان نے برداشت کئے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے جہاں بہت سے مقاصد ہیں ان میں ایک جمہوری روایات کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔اجلاس میں ممبران کی طرف سے آئین میں تبدیلی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جن کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامیہ کے سال 2023 اور 2024 کے لیے الیکشن منعقد کیے گئے۔صدر چوہدری عبدالحمید، جنرل سیکریڑی شاہد سعید، جوائنٹ سیکریٹری جمشید سرور، فنانس سیکریٹری عقیل قادر اور انفارمیشن سیکریٹری چوہدری اسماعیل سرور بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ محمد آفتاب ایک سال کے لیے دوبارہ الیکشن کمیشن کے چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ الیکشن کمیشن کے ممبران چوہدری جاوید سرور اور راجہ عاطف منتخب ہوئے۔ نو منتخب صدر چوہدری عبدالحمید نے اس موقع پر تمام ممبران اور انتظامیہ کا ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر پر سوسائٹی کے مرکزی رہنما راشد علی اعوان نے دعا کرائی اور ممبران کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔
Norway (Pothwar.com, Aqil Qadir, March 14, 2023) –The annual meeting of the Pothohar Welfare Society was held at the Markaz-e-Quran in Oslo, which was attended by a large number of members, including families. The meeting began with the recitation of the Holy Quran by Hafiz Muhammad Owais Hamid, followed by the presentation of Naat by Aa’iqah Sarwar in the Holy Prophet’s (PBUH) court, which was well-received by the attendees.
The meeting was chaired by Raja Aashiq Hussain, Vice President of the Pothohar Welfare Society, while the duties of the Joint Secretary were performed efficiently by Shahid Saeed. Shahid presented the society’s annual report and answered questions. He informed that the society had gained around 350 new members over the past three years.
The Financial Secretary, Aqil Qadir, presented the annual financial report and informed that the society did not spend even one crore from its account in 2022. He also informed that all expenses related to the programs held last year were borne by the management and advisory board of the society. He said that promoting democratic values is one of the many objectives of society.
Several proposals were presented by the members during the meeting for amendments to the constitution, which were unanimously approved. At the end of the meeting, the Election Commission held elections for the years 2023 and 2024, and Chaudhry Abdul Hamid, General Secretary Shahid Saeed, Joint Secretary Jamshed Sarwar, Finance Secretary Aqeel Qadir, and Information Secretary Chaudhry Ismail Sarwar were elected unopposed.