DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Bilal Yameen challenges former MNA’s Sadaqat Abbasi and Raja Tariq Mahmood to a public debate
بلال یامین ستی نے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صداقت عباسی اور راجہ طارق محمو د مر تضیٰ کو مناظرے کا چیلنج کر دیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مارچ2023)
بلال یامین ستی نے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صداقت عباسی اور راجہ طارق محمو د مر تضیٰ کو مناظرے کا چیلنج کر دیا،سابق ایم این اے صداقت علی عباسی اورچیئرمین آر ڈی اے نے جن منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی ہیں وہ تمام منصوبے شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد کے منصوبے تھے، سابق ایم این اے صداقت عباسی فرح گوگی کے فرنٹ مین ہیں جبکہ چیئرمین آر ڈی اے نے پیسے لے کر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کواین او سی جاری کیے، ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلا ل یامین ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون نے پنجاڑ ریسٹ ہاؤس میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ صغیر احمد سابق ایم پی اے،سابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبدالروف راجہ،سابق چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز حسین،کرنل مسعود عباسی،شاہین ستی، عبدالقدوس عباسی،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوت سجاد ستی،سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم،مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ،عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ، راجہ قمر یعقوب، ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ،جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری،بابو عابدمحکمہ ہائی وئے راولپنڈی،ٹھکیدار اشفاق عباسی،محکمہ ہائی وئے،محکمہ پبلک ہیلتھ،محکمہ لوکل گورنمنٹ،محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود تھے،بلال یامین ستی نے مزید کہا کہ کہوٹہ واٹر سپلائی سکیم،کہوٹہ پنڈی روڈ،نڑھ پنجاڑ روڈ،کہوٹہ بیور کروٹ روڈہمارے منصوبے ہیں جو حمزہ شہباز شریف نے بجٹ میں شامل کیے تھے مگر پی ٹی آئی والے اپنی تختیاں لگا کر اپنے نام کے ساتھ منصوب کر رہے ہیں اس موقع پر وہاں موجود تمام سر کاری محکموں کے افسران نے بھی بلال یامین ستی کی ان تمام باتوں کی تائید کی بلا ل یامین ستی نے مزید کہا کہ اس علاقے میں ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا گیا جس طرع مرحوم خاقان عباسی، مرحوم کرنل یامین ستی،راجہ محمد ظفر الحق اور شاہد خاقان عباسی نے کی ہے ان پر آج تک کوئی بندہ ایک پیسے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتاعلاوہ ازیں مندرجہ بالامحکمے کے افسران سے ایک میٹنگ بھی کی گئی جس میں تمام بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی تمام محکموں کے ایس ڈی اوز، ایکسینزنے تمام جاری منصوبوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ بھی دی اور کہا کہ بہت جلدبائی پاس اور کہوٹہ پنڈی روڈ کا کام مکمل ہوجائے گا،بلال یامین ستی نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے جو کام شروع کرائے تھے صداقت عباسی نے وہ اپنے دور میں بند کیے رکھا جس طرع عامر کیانی پر ہاتھ ڈالاگیا ہے ایسا لگ رہا ہے بہت جلدان افراد پر کرپشن کے حوالے ہاتھ ڈالاجائے گاجبکہ سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں نے بھی اپنے دور میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں اگر موقع پر تو دوبارہ عوام کی خدمت کروں گا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 11 March 2023)
Bilal Yamin Satti has challenged PTI’s former MNA Sadaqat Abbasi and Raja Tariq Mahmood Murtaza to a debate. Bilal Yamin Satti Candidate for National Assembly Constituency NA57 while addressing a crowded press conference at Panjar Rest House. Bilal Yamin Satti added that the works started by Shahid Khaqan Abbasi were closed by Sadaqat Abbasi during his tenure.
کیئر پلس ویلفیئر آر گنائزیشن کے عہدیدران غلام فرید اور راجہ ریاض کا کہوٹہ کا دورہ
Ghulam Fareed and Raja Riaz of Care Plus Welfare Organisation visit Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مارچ2023)
کیئر پلس ویلفیئر آر گنائزیشن کے عہدیدران غلام فرید اور راجہ ریاض کا کہوٹہ کا دورہ،غربا، یتیموں،بیواؤں میں سامان تقسیم کیا گیا،عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے کیئر پلس ویلفیئر آر گنائزیشن کے عہدیدران غلام فرید،راجہ ریاض اور دیگر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکیئر پلس ویلفیئر آر گنائزیشن کے عہدیدران غلام فریدسوشل ورکر اور راجہ ریاض سوشل فیلڈ آفیسر نے سر پرست اعلیٰ کیئر پلس ویلفیئر آر گنائزیشن چوہدری زاہد محمود بسراکی خصوصی ہدائت پر کہوٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں غربا، یتیموں،بیواؤں میں سلائی مشینیں،ویل چیئرزاور ضروریات زندگی کا سامان دیا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سر پرست اعلیٰ کیئر پلس ویلفیئر آر گنائزیشن چوہدری زاہد محمود بسرااورسوسائٹی کے تمام عہدیدارن کا مقصد اللہ کی مخلوق کے بے لوث خدت کر نا ہے اور اسی مقصد کو لیے ہوئے ہماری یہ کیئر پلس ویلفیئر آر گنائزیشن عرصہ 10سال سے اللہ کی مخلوق کی بے لوث خدمت کر رہی ہے ہم نے جہاں غربا، یتیموں،بیواؤں کی مالی مدد کی ہے وہاں پر غریب، یتیم طلبا و طالبات کی پڑھائی میں مالی معاونت کی ہے اس کے علاوہ گذشتہ سال ملک بھر میں آنے والے سیلاب میں بھی کیئر پلس ویلفیئر آر گنائزیشن نے سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے جس میں راشن، سامان اور کپڑوں کے علاوہ نقدبھی مدد کی ہے۔
پنجاڑ چوک تا کہوٹہ کلب روڈ کی تعمیر کا کام ٹھپ ہو گیا
The construction work of Panjar Chowk to Kahuta Club Road has stopped
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مارچ2023)
پنجاڑ چوک تا کہوٹہ کلب روڈ کی تعمیر کا کام ٹھپ ہو گیا بجری ڈال کر اوپر خاکہ ڈالا گیا تھا جسکی وجہ سے لورا علاقہ گردوغبار کی زد میں آگیا ٹریفک چلنے کی وجہ سے نہ صرف دونوں گھروں میں دھول جا کر خرابی پیدا کر رہی ہے بلکہ مٹی اڑانے کی وجہ سے گلے اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں ایک عد ٹینکر کبھی کبھار چھڑک دیا جاتا ہے شہریوں عوام علاقہ کا شدید احتجاج راجہ رفاقت جنجوعہ، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی نے ٹھیکدار سے بات کی تو اس نے کہا کہ فنڈز نہیں ہیں اس لیے کام بند یے جبکہ ایس ڈی او ہائی وے چوہدری اکرام نے بتایا کہ فنڈز کسی نے بند نہیں کیے 8 کرور ریلیز ہوئے تھے جبکہ باقی فنڈز جلد مل جائیں گے اور ایک ہفتے تک پری مکس پر کام شروع کر دیا جائے گا 50 کروڑ کا مرمتی کا منصوبہ ہے جو پنجاڑ چوک سے کلب تک اور پھر دو کلو میٹر ترکھیاں کے مقام پر جبکہ سواں اڈہ کے ساتھ اور سہالہ روڈ کا کچھ حصہ مرمت ہوگا اس سے قبل بھی جو کام کیا وہ معیاری ہوگا انھوں نے کہا کہ عوام کی تکلیف کا احساس ہے مگر عوام کو ابھی تھوڑا برداشت کرنا ہوگا یاد رہے کہ ہر آنے والے نمائندے نے عوام کو لالی پاپ دیا اور آخری وقت میں چند کروڑ کا افتتاح کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی عوام علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور سڑک کا کام مکمل کیا جائے۔