DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway; “Seven million Rps donated in aid for orphaned and vulnerable children at Sweet Home Pakistan in Oslo”

ناروے۔ پاکستان سویٹ ہوم کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے اوسلو میں 70 لاکھ روپے کی خطیر رقم جمع

ناروے(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عقیل قادر،11,مارچ،2023) —پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیر اہتمام پاکستان سویٹ ہوم کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے ایک فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان اور سفارت خانہ پاکستان سے ویلفیئر اتاشی آصف حمید نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں اوسلو و گردنواح سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دل کھول کر یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے صدقات و عطیات دیئے۔تقریب کا آغاز حاجی شوکت سرور نے تلاوت قرآن سے کیا اور عبدالمنان نے نعت رسول ﷺ پیش کی۔ زمرد خان نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے بیت المال کا چارج سنبھالا تو انہیں سوات آپریشن کے دوران ایک یتیم بچے کی کفالت کی ذمہ داری دی گئی جس نے ان کی زندگی کو بدل دیا اور انہوں نے سویٹ ہوم کی بنیاد ڈالی اور دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کے مختلف حصوں میں سویٹ ہومز کے ادارے وجود میں آنے لگے۔ انہوں نے بتایا کہ گوجر خان اور سوہاوہ کے سنگم میں پاکستان سویٹ ہوم کے زیر اہتمام کیڈٹ کالج قائم کیا گیا ہے اور آزاد کشمیر راولا کوٹ میں بھی ایک ادارہ اس سال مکمل کر لیا جائے گا۔ ویلفیئر اتاشی آصف حمید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمرد خان نے یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے ایک مثالی ادارہ قائم کرکے تاریخ رقم کر دی ہے انہوں نے کہا کہ زمرد خان جس محنت اور لگن سے ادارے کو چلا رہے ہیں اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مفتی محمد زبیر تبسم نے قرآن و حدیث کی روشنی میں یتیم اور بے سہارا بچوں کا سہارہ بننے کی فضیلت بیان کی۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اسماعیل سروربھٹیاں نے گفتگو کرتے ہوئے تمام شرکاء کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اہلیان اوسلو کو دل کھول کر عطیات و صدقات جمع کرانے پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کی نقابت کے فرائض معروف سماجی رہنما راشد علی اعوان نے احسن انداز میں سرانجام دیئے۔ زمرد خان اور چوہدری اسماعیل سرور نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Norway (Pothwar.com, Aqil Qadir, March 11, 2023) – The Pothohar Welfare Society in Norway organized a fundraising event for orphaned and vulnerable children of Pakistan Sweet Home. The head of Pakistan Sweet Home, Zumarad Khan, and Welfare Attaché Asif Hamid from the Pakistani Embassy participated in the event. A large number of people from Oslo and the surrounding area attended the event and generously donated funds for the welfare of the children.

The event began with the recitation of the Quran by Haji Shaukat Sarwar, followed by a Naat presentation by Abdul Mannan. Zumarad Khan spoke about his responsibility as head of the organization and his journey in establishing Pakistan Sweet Home. He said that his life changed when he was assigned the responsibility of taking care of an orphan during the Swat operation, which led to the establishment of Pakistan Sweet Home. He further added that Pakistan Sweet Home has now established institutions in different parts of Pakistan, including Cadet College in Gujar Khan and Sohawa, and an institution in Azad Kashmir.

Welfare Attaché Asif Hamid praised Zumarad Khan for his dedication and hard work in establishing a remarkable institution for orphaned and vulnerable children. He said that the Potthohar Welfare Society has always been supportive of such noble causes and will continue to support them in the future. Mufti Muhammad Zubair Tabbasum highlighted the importance of helping orphaned and vulnerable children in the light of the Quran and Hadith.

The Potthohar Welfare Society aims to help the underprivileged people of Pakistan, especially those from the Pothohar region. They organize fundraising events and provide financial assistance to institutions that work toward the welfare of the people.

Show More

Related Articles

Back to top button