چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,09،مارچ,2023)— چودھری نعیم حسین روپیال کو چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری منتخب ہونے پر سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ گلفراز خان،انجمن تاجراں کے صدر محمد شفیق خواجہ سینئر نائب صدر چودھری جہانگیر حسین چودھری،میلاد کمیٹی کے نائب صدر قاضی قدیر احمد،کونسلر محمد ساجد نظامی،مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالعزیز،معروف کاروباری شخصیت داؤد احمد کاشف،چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان نومنتخب صدر اللہ دتہ بسمل،سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی چیئرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی اور دیگر نے مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ چودھری نعیم حسین کا تعلق چکسواری کے ایک معزز اور سیاسی گھرانے سے ہے اور وہ چکسواری بازار کی تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدہ کاوشیں کریں گے۔
Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismall, 09, March 2023) – Chaudhry Naeem Hussain Rupiyal congratulated for being appointed Chairman Municipal Committee Chakswari by Former Administrator Raja Gilfraz Khan, President of the Association of Traders, Mohammed Shafiq Khawaja Senior Vice President.
Vice President of Milad Committee Qazi Qadir Ahmed, Councilor Mohammad Sajid Nizami, Senior Vice President of Central Association of Traders, Raja Abdul Aziz, Leading Businessman Dawood Ahmed Kashif, Chakswari Press Club President Raja Nisar Ahmad Khan Nominated President Allah Ditta Bismill, Senior Deputy President Abid Hussain Chaudhry, Secretary General Element Mahmood Ghazali Chairman Supreme Council Mohammad Rafiq Bhatti and others congratulated and expressed the hope that Chaudhry Naeem Hussain belongs to a respected and political family of Chakswari and he is the business community of Chakswari Bazaar and will make serious efforts to solve the problems.
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,09،مارچ,2023)— عوام علاقہ چکسواری ہیلتھ کیئرفار آ ل انٹرنیشنل کلینک اینڈٹیلی میڈیسن سنٹر حمیدآباد کالونی چکسواری کی علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں سے استفادہ کریں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں عوام علاقہ کے لئے بڑی خوشخبری ہے ہراتوار کے روز دن 10بجے سے 2بجے تک ڈاکٹر خان محمدچائلٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرحیدر افتخار سرجیکل سپیشلٹ ڈاکٹرحسیب فاروق چائلڈسپیشلسٹ خدمات انجام دیتے ہیں اس کے علاوہ سنٹرمیں پورا ہفتہ چوبیس گھنٹے تین ڈاکٹرز ڈاکٹرنبیل ڈاکٹرشاہدلطیف اورڈاکٹرعاصمہ شجاع گائنی سپیشلسٹ موجودہوتے ہیں اورآٹھ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں عوام علاقہ کے لئے علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں میسر ہیں استفادہ کریں اورمخیرحضرات ادارے کے ساتھ مالی تعاون کریں جوتعاون کرتے ہیں ان کاشکریہ اداکرتے ہیں اورخراج تحسین پیش کرتے ہیں کمیونٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کاعہدیداروں کی رضاکارانہ خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار اس پارہیلتھ اینڈایجوکیشن ٹرسٹ یوکے کے چیئرمین ومصنف سماجی راہنماچودھری محمدہارون اورچکسواری پریس کلب کے نومنتخب صدراللہ دتہ بسمل نے اپنے ایک بیان میں کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,09،مارچ,2023)— چکسواری میں نجی بینکوں میں جعلی نوٹوں کی گردش،مختلف صارفین کی طرف سے شکایات کے باوجود بینکوں کو عملہ اور منیجر حضرات بھی ازالہ کرنے سے قاصر۔بینکنگ رولز کے پیچھے چھپ کر خود کو بے گناہ ثابت کرنے لگے۔خود تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارے پاس ایسی مشین نہیں جو جعلی نوٹ کو شناخت کر سکے اس کے باوجود صارفین کو جھوٹا ثابت کرنے لگے۔ مسلم کمرشل بینک چکسواری برانچ کا عملہ انتہائی بد تمیز ہے۔شکایت پر تسلی بخش جواب دینے کی بجائے الٹا صارفین کے ساتھ جھگڑا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔مسلم کمرشل بینک میں نوٹ گننے والی مشینیں بھی پرانی طرز کی ہیں جو جعلی نوٹ کی شناخت نہیں کر سکتیں جبکہ دیگر بینکوں میں جدید مشینیں لگی ہوئی ہیں جو جعلی نوٹ کی بھی شناخت کر لیتی ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور مسلم کمرشل بینک کے ڈائریکٹر نوٹس لیں اور بینک صارفین کی شکایات کا ازالہ کریں۔تفصیلات کے مطابق مسلم کمرشل بینک چکسواری سے ایک صارف نے برطانیہ سے آئی ہوئی رقم وصول کی۔کچھ دن گھر رکھنے کے بعد ایک دوسرے بینک میں جمع کروانے گیا تو جب کیشئر نے نوٹ مشین میں ڈالے تو مشین نے ایک جعلی نوٹ پکڑ لیا اور اس باہر دھکیل دیا۔جس پر صارف نے مسلم کمرشل بینک جا کر منیجر کو شکایت کی اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ کے بینک میں بھی ایسی مشین موجود ہے جو جعلی نوٹ پکڑ سکتی ہے انھوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ایسی مشین نہیں۔ہماری مشین صرف نوٹ گن سکتی ہے۔ منیجر نے صارف عابد حسین کو اعجاز نامی اہلکار کے پاس بھیجا کہ آپ ان کے پاس شکایت نوٹ کروا ددیں۔ جب صارف اعجاز نامی شخص کے پاس گیا تو اس نے صارف کی پوری بات سنے بغیر ہی بد تمیزی کرنا شروع کر دی۔جس پر صارف نے دوبارہ منیجر سے شکایت کی اور بعد میں دیگر بینکوں میں جا کر چیک کیا تو تقریباً سب بینکوں میں جدید مشینیں موجود ہیں جو جعلی نوٹ کو بھی پہچان سکتی ہیں۔ ایک اور صارف نے بھی بتایا کہ انھوں نے مسلم کمرشل بینک اور دیگر دو بینکوں سے کیش لی اور جب اس کیش کوایک اور بینک میں جمع کروانے گئے تو اس میں سے ایک ہزار کا نوٹ جعلی نکلا۔اب بینکوں کا عملہ کہتا ہے کہ ہم نوٹ کے ذمہ دار اس وقت تک ہیں جب تک آپ بینک سے باہر نہیں جاتے۔بینک سے نکلنے کے بعد ہماری کوئی ذمہ داری نہیں۔مختلف صارفین کا کہنا ہے کہ اگر بینکوں میں بھی جعلی نوٹ موجود ہوں گے تو ہم کس پر اعتبار کر سکتے ہین۔ عموماً صارفین بینکوں سے لی گئی کیش کو گنتے ضرور ہیں لیکن اصلی اور جعلی نوٹوں کی چیکنگ نہیں کرتے۔کوئی بھی صارف بینک کے نوٹ کی زیادہ جانچ پڑتال نہیں کرتا۔شاید یہی وجہ ہے کہ اس بات سے فائدہ اٹھا کر کچھ بینکوں کے ملازمین یا کیش جمع کرنے والی کمپنیاں اس مکروہ دھندے میں ملوث ہوں۔صارفین نے گورنر اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کے ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک تمام بینکوں کے لئے ایسی مشینیں لازمی قرار دے جو جعلی نوٹ کو ٹریس کر سکیں۔مسلم کمرشل بینکوں میں بھی دیگر بینکوں کی طرح جعلی نوٹ شناخت کرنے والی مشینیں نصب کروائی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,09،مارچ,2023)— چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان،سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی نے تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے صدر خواجہ مسعود احمد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے گھر جا کر مبارک باد پیش کی۔راجہ نثار احمد نے کہا کہ نصیب والوں کو ہی تاجدار مدینہ کے شہر کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔ یہ بڑے کرم کے فیصلے ہیں اور مسلمان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ اللہ کے گھر اور نبی کریم ﷺ کی مسجد کی نہ صرف زیارت کرتا ہے بلکہ آقائے دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں پیش ہو کر سلام عرض کر تا ہے۔ خواجہ مسعود احمد نے بتایا کہ ہمارا سفر بہترین رہا اور اللہ نے بڑی سعادت نصیب فرمائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,09،مارچ,2023)— فیض پورشریف سے تعلق رکھنے والے طالب علم دانش ارشد کااعزاز موصوف کو انگلش لیٹریری سوسائٹی مسٹ یونیورسٹی بھمبر کیمپس کا سیکرٹری جنرل بن گئے۔ ڈاکٹر جہانگیر نے ہیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ محمد توقیر احمد کی موجودگی میں دانش ارشد کو بیج دیا۔دانش ارشد کا تعلق یونین کونسل فیض پورشریف ڈھوک راجہ مظفرخان فیض پورشریف(ڈھانگری بالا)سے ہے اور وہ مسٹ یونیورسٹی میں شعبہء انگلش کے طالب علم ہیں۔اللہ نے انھیں بے شمار خوبیوں سے نواز رکھا ہے۔دانش ارشد کو انگلش لٹریری سوسائٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر چکسواری پریس کلب کے نومنتخب صدر اللہ دتہ بسمل اورحافظ شہریاربسمل پرنسپل سالار پبلک مڈل سکول فیض پورشریف اور ان کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ انھیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,09،مارچ,2023)— چکسواری بازار میں ٹریفک کے مسائل بڑھنے لگے۔ٹریفک جام معمول بن گیا۔ غلط پارکنگ،رکشوں کی بھرمار،بائی پاس روڈ بند ہونے کی وجہ سے ہیوی ٹریفک کا شہر سے گزرنا ایسے عوام جن کی وجہ سے آئے روز ٹریفک جام رہنے لگا۔ٹریفک پولیس اہلکار رکشہ ڈرائیوروں کے سامنے بے بس۔سڑک پر پارکنگ کرنے والے حضرات بھی ٹریفک اہلاکر کو خاطر میں نہیں لاتے۔خریداری کے لئے آنے والے صارفین بھی شدید پریشان۔تاجروں کے کاروبار بری طرح متاثر ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق چکسواری بازار میں ٹریفک مسائل بڑھنے لگے۔ عرصہ سات سال سے بائی پاس روڈ بند ہے جس کی وجہ سے بھٹہ خشت کی طرف جانے والی ہیوی ٹریفک بھی مین بازار سے گزرنے لگی۔اس کے علاوہ رکشوں کی بھر مار ہو چکی ہے جن کے لئے کوئی سٹینڈ مختص نہیں جس میں وہ کھڑے ہوں۔ رکشہ درائیوروں کا جہاں جی چاہتا ہے وہ رکشہ کھڑا کر دیتے ہین اور بغیر انڈیکیٹر دئیے رکشہ گھما لیتے ہیں۔ سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے کا رواج بھی عروج پکڑ چکا ہے۔ ہر صارف گاڑی کو پارکنگ میں لے جانے کی بجائے سڑک پر ہی کھڑا کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ ٹریکف اہلکار صرف مین چوک میں کھڑی ہوتے ہیں۔مین بازار میں ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔خاص طور پر مسجد کے سامنے کھڑے رکشہ اور دیگر پرائیویٹ گاڑیاں ٹریفک جام کا باعث بنتی ہیں۔ انجمن تاجراں کے صدر محمد شفیق خواجہ نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک جام کے مسائل کو حل کروایا جائے۔ہیوی ٹریفک اور سڑک کنارے پارکنگ کو روکا جائے رکشہ ڈرائیوروں کو ایک سٹینڈ دیا جائے اور انھیں اسی میں کھڑا ہونے کا پابند کیا جائے۔