DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Census control room established in Kahuta: First digital and overall seventh population census launched

مردم شماری تحصیل کہوٹہ کا کنٹرول روم قائم ۔ ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی پہلی ڈیجیٹل جبکہ مجموعی طور پر ساتویں مردم شماری کا آغاز کردیا گیا

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،03,مارچ،2023) — اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے اپنے آفس میں مردم شماری تحصیل کہوٹہ کا کنٹرول روم قائم کر دیا۔ ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی پہلی ڈیجیٹل جبکہ مجموعی طور پر ساتویں مردم شماری کا آغاز کردیا گیاہے۔ ادارہ شماریات کی ٹیمیں دیہی و شہری علاقوں میں گھر گھر جا کر ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں۔مردم شماری یکم مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہے گی۔تقریبا ایک ماہ تک جاری رہنے والی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے تحصیل کہوٹہ کو257 بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 129 اور دوسرے مرحلے میں 128 بلاک کاڈیٹااکٹھا کیاجائے گا۔جبکہ مانیٹرنگ کیلئے 19 سپروائزر تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس،ایف سی اور پاک فوج کے جوان بھی عملہ کے ہمراہ ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مردم شماری کے100 فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے ادارہ شماریات کے عملہ سے تعاون کریں۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 03, March 2023) —  Assistant Commissioner of Kahuta, Yasir Rizwan, has established a control room in his office for the population census in the Kahuta tehsil. Just like the rest of the country, the first digital and overall seventh population census has also been initiated in Kahuta. The census teams from the Bureau of Statistics are collecting data from every household in rural and urban areas. The population census will continue from 1st March to 30th March. For the digital population census, Kahuta has been divided into 257 blocks that will be collected in two phases, 129 blocks in the first phase, and 128 blocks in the second phase. Moreover, 19 supervisors have been appointed for monitoring purposes. Additionally, the police, FC, and Pak Army personnel are also accompanying the census teams to tackle any unforeseen situations. Assistant Commissioner Yasir Rizwan has appealed to the public to cooperate with the Bureau of Statistics staff to achieve a 100% result for the population census.

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کمشنر راولپنڈی اور پنجاب فوریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ گریجیوٹ کالج کہوٹہ میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودے لگائے گے

Under the special instructions of the Higher Education Department, Commissioner Rawalpindi, and the Punjab Forest Department, the Government College for Women and Government Graduate College Kahouta planted tree in the plantation drive

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3مارچ2023)
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کمشنر راولپنڈی اور پنجاب فوریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ گریجیوٹ کالج کہوٹہ میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودے لگائے گے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے خصوصی شرکت کی اور پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا شجرکاری مہم میں سرکاری کالج برائے خواتین، گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ کے طلبا و طالبات اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ،پرنسپل سرکاری کالج برائے خواتین مس رضوانہ سمیت سٹاف نے بھی حصہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے طلبا و طالبات کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانے کا عزم کریں نسل نو ہی ملک کے حقیقی پاسبان ہیں تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیوں کے انعقاد سے طلبا و طالبات میں شعور بیدار ہوتا ہے جنگلات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکی حفاظت اور نئے درخت لگانا ہماری اولین ذمہ داری ہونی چاہیے اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ، پرنسپل سرکاری کالج برائے خواتین مس رضوانہ نے شجرکاری مہم اور درختوں کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے گفتگو کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے اس موقع پر دونوں مختلف کالجز میں پودے لگا کر افتتاح کیا جبکہ طلبا و طالبات نے بھی پودے لگائے۔

پی ٹی آئی کے کرنل محمد شبیر اعوان کی کوششوں س منظور ہونے والے سرکاری قبر ستان میں محکمے نے بورڈ نصب کر دیے،

The department has installed boards in the official cemetery approved by the efforts of PTI senior leader former MPA Colonel Mohammad Shabbir Awan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3مارچ2023)
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق MPAکرنل محمد شبیر اعوان کی کوششوں س منظور ہونے والے سرکاری قبر ستان میں محکمے نے بورڈ نصب کر دیے،عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے کرنل محمد شبیر اعوان کا شکر یہ،تفصیل کے مطابق گذشتہ ماہ قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی کوششوں سے حکومت پنجاب نے قبر ستان کے لیے صوبائی حکومت کے 14کنال18مر لے مشتمل ایک بڑھے رقبے کی قبرستان کے لیے منطوری دے دی تھی گذشتہ روز اس سرکاری رقبے پر بورڈ نصب کر دیا گیا، کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیات عدیل افضل،سردار ارشد مجید اور دیگر نے کرنل محمد شبیر اعوان کو خراج تحسین پیش کی ہے۔

کہوٹہ کے معروف دینی درس گاہ مدرسہ تعلیم القر آن مکی مسجد کہوٹہ میں بچوں اور انکے والدین کیلئے تربیتی ورکشا پ کا اہتمام

Training workshop for children and their parents in Kahota’s well-known religious education center Madrasah Al-Qur’an Makki Masjid

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3مارچ2023)
معروف عالم دین قاری عثمان عثمانی کے زیر اہتمام کہوٹہ کے معروف دینی درس گاہ مدرسہ تعلیم القر آن مکی مسجد کہوٹہ میں بچوں اور انکے والدین کیلئے تربیتی ورکشا پ کا اہتمام،تربیتی ورکشا پ میں سینکڑوں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بچوں کے والدین نے بھر پو ر شرکت کی، جبکہ مدرسہ تعلیم القر آن کے اساتذاہ سمیت راولپنڈی اور لاہو ر سے آئے اساتذاہ نے بچوں اور انکے والدین کو نماز رو زہ سمیت دینی تعلیم دی، جبکہ تربیتی ورکشا پ کی سر پر ستی ضلع راولپنڈی کی مذہبی شخصیت ممبر امن کمیٹی راولپنڈی خطیب جامع مسجد مکی کہوٹہ شہر قاری عثمان عثمانی نے کی، اس موقع پر بچوں کے والدین نے مدرسہ تعلیم القر آن کی پو ری ٹیم کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور تربیتی ورکشا پ منعقد کروانے پر پو ری ٹیم سمیت قاری عثمان عثمانی کا شکریہ ادا کیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز کہوٹہ شہر کے قدیمی اور مشہو ر دینی درسگاہ مدرسہ تعلیم القر آن مکی مسجد کہوٹہ کے زیر اہتمام تربیتی ورکشا پ کا شاندار اہتمام منعقد کیا گیا، جس میں مدرسہ تعلیم القرآن کے اساتذاہ سمیت راولپنڈی لاہو ر سے اساتذاہ و علمائے اکرام نے بھر پو ر شرکت کی، جبکہ تربیتی ورکشا پ میں 500کے قریب مدرسہ کے طالب علموں جبکہ بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شر کت کی، اس موقع پر بڑی سکرین پر بچوں اور والدین کو دینی تعلیم دی گئی، اس موقع پر بچوں کے والدین نے بہترین انتظامات کرنے اور کہوٹہ شہر میں پہلی بار اتنی بڑی تربیتی ورکشاپ منعقد کرانے پر ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی و خطیب جامع مسجد مکی کہوٹہ شہر قاری عثمان عثمانی اور مدرسہ تعلیم القر آن کہوٹہ کی پو ری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

عقیل زمان کی دعاے چہلم

Dua e chelum observed for late Aqil zaman in Bagla Rajgaan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3مارچ2023)
کہوٹہ کے علاقہ بگلہ راجگان کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت کامران کیانی کے بھتیجے عقیل زمان کی دعاے چہلم، کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی،مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،یونین کونسل مٹور کے گاؤں بگلہ راجگان کے رہائشی کامران کیانی اور امیر کابل کا بھتیجا عقیل زمان (مرحوم)قمر زمان کیانی کا صاحبزاہ تھااور اپنے والد اور خاندان کے سبھی افراد کی آنکھ تارا تھا مرحوم کی وفات پر ہر آنکھ آشکبار تھی،گذشتہ روز قبل مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے انگلینڈ مدینہ مسجد شفیلڈ میں دعائے چہلم کی گئی جس میں کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی،سابق MPAراجہ صغیر احمد،ساہیں گلفام عباس سرکار دربار عالیہ ممیام شریف، چیئرمین زکوۃ کمیٹی راجہ بابو ظفر اقبال،راجہ شجاع جنجوعہ،راجہ ثقلین ممیام،سابق وائس چیئرمین راجہ توقیر احمد،سابق کونسلر راجہ عباس پپو،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل،سیکرٹری اطلاعات ونشر یات پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی ندیم سرفراز چوہان اور اایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے گہرے غم ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے مر حوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button