DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Bilal Yamin Satti strongly criticized his rival Sadaqat Abbasi over land possession

امید وار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57بلا ل یامین ستی کی اپنے مد مقابل تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی پر کڑی تنقید۔

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،28,فروری،2023) — امید وار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57بلا ل یامین ستی کی اپنے مد مقابل تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی پر کڑی تنقید۔ صداقت عباسی مری میں زمینوں پر قبضہ کراتا رہا۔ نو کریاں بیچیں جبکہ ٹمبر مافیا کا سربراہ رہا۔ فرح گوگی کے لیئے ز مینوں کے ایجنڈ کا کردار ادا کیا۔ کہوٹہ پنڈی روڈ کے لیئے سابق وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کا 13ارب کا منصوبہ تحریک انصاف کے صداقت عباسی نے جان بوجھ کر 4سال تک روک کر علاقہ سے دشمنی کی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے 4سال کے اقتدار کے دوران علاقہ کا استحصال کیا۔ حق مارا اور علاقے کے ساتھ ظلم کیا۔ 4سال شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم کا منصوبہ سہالہ اوور ہیڈ برج، کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کا میگا پراجیکٹ سر د خانے میں رہا۔ جس کو آج دوبارہ کہوٹہ بائے پاس سے منصوبہ شروع کرانے پر سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اور کرنل(ر) مسعود عباسی کے مشکور ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57بلال یامین ستی نے مسلم لیگی رہنما نمبردار راجہ فیصل لیاقت کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے اور استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگی رہنما نمبردار راجہ فیصل لیاقت کا ظہرانہ و استقبالیہ ایک بڑے جلسہ کی صورت اختیار کر گیا۔ جس کی صدارت سابق چیئرمین و بزرگ مسلم لیگی رہنما میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے کی۔ جبکہ سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، کرنل (ر) مسعود عباسی، میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹرمحمد عارف قریشی، سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، چیئرمینوں راجہ ظہور اکبر،سجاد ستی، ظہور عباسی، راجہ سجاد سابق کونسلر بیور، راجہ سخاوت ایڈووکیٹ مواڑہ، راجہ احسان ایڈووکیٹ لہڑی، راجہ سجاد حیدر سابق نائب ناظم نارہ، عبدالمجید مغل،سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ قاضی عبدالقیوم، سابق سٹی نائب ناظم کہوٹہ قاضی اخلا ق احمد،سابق نائب ناظم دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز، سابق نائب ناظم ہوتھلہ اسد ستی، کہوٹہ سٹی کے سابق کونسلروں ایم ذرین شاہ، راجہ فیصل پلنگڑی، اسحاق کھٹڑ، راجہ ظفر تاج ٹرانسپورٹر، راجہ شاہد تاج، راجہ رضوان گل کیانی، راجہ قمر یعقوب،صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سردار عمران ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ سردار دسلطان محمود ایڈووکیٹ، چوہدری نسیم الدین ایڈووکیٹ، راجہ تنویر ایڈووکیٹ، راجہ احتشام ایڈووکیٹ،راجہ یاور اشتیاق، راجہ جنید جہانگیر، راجہ سعد پرویز، ہارون ستی، شیخ مظہر و دیگر تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز کے سابق بلدیاتی اراکین، چیئرمینو ن،وائس چیئرمینون و کونسلرز سمیت مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں اعلی قیادت کے منتظر تھے۔ تھوہا میں اپنے خاندا ن کی جانب سے بلا ل یامین ستی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ کلر سیداں کے ساتھ نا انصافی نہیں کی۔ بلکہ سب سے زیادہ کام کلرسیداں میں کرائے مسلم لیگ کومضبوط کریں۔ تنظیم کو فعال کیا جائے گا۔میاں نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کا خاتمہ ہو گا۔تقریب سے سابق وائس بلدیہ کہوٹہ قاضی عبدالقیوم نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نوجوان قانون دان راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ و رہنما مسلم لیگ (ن) نے انتہائی احسن انداز میں سر انجا دیئے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 28, February 2023) — On February 28, 2023,Candidate for National Assembly Constituency NA-57 Bilal Yamin Satti strongly criticized his rival Tehreek-e-Insaf Member National Assembly Sadaqat Abbasi for his role in acquiring land and supporting timber mafia while neglecting his duties towards his constituency, NA-57. Bilal Yamin Satti also accused Sadaqat Abbasi of creating hostility and showing criminal negligence by stopping former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s development project in Khushab for four years. During his four-year term, Sadaqat Abbasi allegedly used his power to take over the area and commit injustices against the people. However, hopeful National Assembly candidate Bilal Yamin Satti, who was supported by PML-N leader Raja Faisal Liaqat, addressed a large gathering and criticized Sadaqat Abbasi’s record. The event was led by former Chairperson of PML-N Major (Retd) Abdul Rauf Janjua, and attended by notable figures such as Raja Sagheer Ahmed, Colonel (Retd) Masood Abbasi, and Dr. Muhammad Arif, the President of Muslim League (N) Khushab City.

تحریک لبیک پاکستان  کے زیر اہتمام کہوٹہ میں مہنگائی کے خلاف ریلی

Anti-inflation rally in Kahuta organized by TLP

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28فروری2023)
تحریک لبیک پاکستان حلقہ PP7 کے زیر اہتمام کہوٹہ میں مہنگائی کے خلاف ریلی تاجروں سیاسی سماجی شخصیات علمائے کرام تحریک کہوین یوتھ کی شرکت تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ملک بھر کی طرح حلقہ PP7 کہوٹہ میں بھی تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے مٹور چوک تا کلر چوک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر جماعت مفتی ندیم رضوی سیرانی، ناظم اعلی امجد حسین عباسی، نائب ناظم اعلی سید احمد حسین شاہ، امیر تحریک کہوٹین یوتھ راجہ ناصر، صدر جماعت اہلسنت کہوٹہ علامہ مولانا ادریس ہاشمی، خطیب جامع مسجد فیضان مصطفی علامہ ظہور اعوان نقیبی، علامہ کامران حبیب، و دیگر کا پرجوش خطاب احتجاجی ریلی میں جماعت کے کارکنان ورکرز، تحریک کہوٹین یوتھ تاجروں اور معززین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 75 سال گزر گئے ہیں ہمیں بحیثیت قوم سوئے ہوئے۔ اگر ہم جاگ رہے ہوتے تو دنیا کے زرخیز ترین مملکت کے عوام سبزی آٹے اور دالوں کے لیے اغیار کے آگے نہ جھکے ہوتے۔ اگر ہمارے حکمران حق حکمرانی ادا کرتے تو آج 75 سال بعد مملکت اپنے پاوں پر کھڑی ہوتی۔ آج رولنگ ایلیٹ تو پھل پھول چکی ہے اس کے اثاثے بیرون ممالک میں جائیداد اور نقدی کی صورت میں محفوظ ہیں جبکہ عام آدمی کو پیاز آٹے ٹماٹر گھی اور دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں۔ آخر کب تک اس مملکت عظیم کی عوام یہ سب سہتی رہے گی؟ آج مہنگائی کے معاملے پر اہلیان کہوٹہ نے بڑی تعداد میں احتجاج ریکارڈ کرا کر اپنا پیغام مقتدر حلقوں تک بخوبی پہنچایا۔اس موقع پر جماعت کے عہدیداران، علمائے کرام کہوٹین یوتھ نے آئے روز بڑھتی مہنگائی غریب کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کرنے اور غریب کے بچوں مئں بھوک افلاس پیدا کرنے پر حکومت وقت پر کڑی تنقید کی اور مطالبہ کیا کپ خدارا ہوش کے ناخن لیں غریب عوام پر رحم کریں مہنگائی پر کنٹرول کریں وگرنہ عوام اب تنگ آ چکی ہے جبکہ مذہبی جماعت نے کہا کہ قیادت جو فیصلہ کرے گی لبیک کہیں گے غریب عوام کے ساتھ ہیں عوام اپنے حقوق کو پہچانیں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج پر ہمارا ساتھ دیں۔

جنجور بھورہ حیال روڈ کا پروجیکٹ سال بعد 1% فیصد بھی مکمل نہ ہوا

The Janjur Bhora Hayal Road project was not even 1% completed year after year

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , ،28,فروری،2023) —17 کروڑ30لاکھ کا پروجیکٹ سال بعد 1% فیصد بھی مکمل نہ ہوا ،کرپشن جاری جنجور بھورہ حیال روڈ 8کلومیٹر پر ADPکے تحت مارچ 2022 میں کام شروع ہوا تھاپورے سال کے دوران کام بغیر کسی انجینیر کی نگرانی کے جاری رہا ، اہل علاقہ اور تحریک کہوٹین یوتھ کی جانب سے متعدد بار کرپشن کی نشاندہی کی گئی لیکن متعلقہ ذمہ داران ٹس سے مس نہ ہوئے ، نگران حکومت آتے ہی کام بند ہوگیا، جبکہ ٹھیکدار نے پرانا ٹریک اکھاڑ دیا اور اہل علاقہ و ٹرانسپورٹ کو شدید مشکلات ہیں، گزشتہ دنوں ایم این اے صداقت عباسی کی جانب سے نگران حکومت کی جانب سے این اے ستاون کے فنڈ منجمد کرنے کے خلاف عدالت سے ریلیف ملا ، اہل علاقہ کا صداقت عباسی راجہ صغیر سے پر زور مطالبہ ہے کہ فنڈ ریلیز کروا کر فی الفور کام شروع کروایا جائے اور کام کی رفتار اور معیار پہ کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائےگا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button