چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,26،فروری,2023)—22محکمہ پوسٹ آفس اور مرکز قومی بچت کی ملی بھگت۔سائیلین کو ان کی اپنی جمع کروائی گئی رقوم بھی دینے سے انکار۔مشکل وقت ے لئے جمع کی گئی پونجی کے حصول کے لئے صارفین رلنے لگے۔محکمہ پوسٹ آفس اور مرکزی قومی بچت نے سائلین کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔دونوں محکموں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ سائلین کو کبھی ایک دفتر کبھی دوسرے دفتر کے چکر لگوانے ہیں۔عوام دفاتر کے درمیان رلنے لگے۔مرکز قومی بچت نے گزشتہ دو ہفتوں سے پوسٹ آفس کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو ادائیگیاں روک دی ہیں۔مرکز قومی بچت نے شرط عائد کر دی ہے کہ جب تک محکمہ پوسٹ آفس اصل پاس بک اکاؤنٹ ہولڈر کو نہیں دیں گے ہم انھیں ادائیگی نہیں کریں گے اور نہ ہی صارفین کا مرکز قومی بچت میں اکاؤنٹ کھولیں گے۔اوور سیز کشمیریوں کو دونوں محکموں نے فٹ بال بنا دیا ہے۔اوور سیز کشمیری جنھوں نے برسوں محنت مزدوری کر کے اپنے آبائی وطن میں نہ صرف قیمتی زرمبادلہ بھیجتے رہے بلکہ پوسٹ آفسز میں اکاؤنٹ کھلو کر قومی ترقی میں اپنا حصہ بھی ڈالتے رہے۔اوور سیز چند ہفتوں کے لئے پاکستان آتے ہیں اور جب اپنی رقوم کے حصول کے لئے مرکز قومی بچت کے آفسز میں جاتے ہیں تو انھیں ٹالنے اور خواہ مخواہ رگڑا دینے کہا جاتا ہے کہ اصل پاس بل لے کر آئیں۔عمر رسیدہ بزرگ جنھوں نے ساری زندگی محنت کی اور اپنی عمر بھر کی کمائیاں ڈاکخانوں میں رکھوا دیں اب جب وہ 80اور100سال کے بزرگ اپنی رقوم کے حصول کے لئے مرکز قومی بچت کے دفاتر میں جاتے ہیں تو ان پر نئے نئے قوانین لاگو کر دئیے جاتے ہیں۔گزشتہ دو سال سے ڈاکخانوں اور مرکز قومی بچت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت اصل پاس بک کی تصدیق شدہ کاپی پر ہی رقوم دی جاتی رہیں لیکن کچھ دنوں سے مرکزقومی بچت کے ملازمین مطالبہ کر رہے ہیں کہ اصل پاس بک لائیں۔ڈاکخانوں میں جائیں تو وہ اصل پاس بک دینے سے انکاری ہیں۔ڈاکخانوں کے ملازمین کہتے ہیں کہ اصل پاس بک معاہدہ کے تحت پوسٹ آفس کی امانت ہے۔دونوں محکموں کی باہمی چپقلش یا لڑائی نے صارفین کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ سائیلین اسلام آباد اور دیگر شہروں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔ سائلین نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر داخلہ،وزیر مواصلات اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ہمارے پیسے واپس کئے جائیں۔پوسٹ آفس اور مرکز قومی بچت آپس میں طے کر لیں کہ کون سی پالیسی اپنانی ہے۔ سائیلین کو مزید خوار کر کے اس حد تک مجبور نہ کیا جائے کہ وہ مرکز قومی بچت اور دیگر مالیاتی اداروں پر اعتماد کرنا ہی چھوڑ دیں۔ اوور سیز کشمیریوں کو ان کی رقوم ادا کی جائیں اور ان کا اعتماد قومی بچت کے اداروں پر بحال کروایا جائے تا کہ لوگ اپنی رقوم پاکستان لائیں۔
Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 26, February 2023)- Post office and a national savings center have jointly received a fund for savings, but the savers are facing difficulty in accessing their money due to the unavailability of account holders at the post office. The savings center has stopped payments until the original passbook account holder is verified, causing inconvenience for the public. The article also mentions that people from Over-Seas Kashmir have contributed to the savings scheme for years and have opened accounts at post offices to participate in national development. However, when they go to collect their savings, they are faced with bureaucratic hurdles, which can be a challenge for elderly people who have spent their entire lives working hard to save money.
Rest of the day news…
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,26،فروری,2023)—22حمید آباد میں کمرشل ایریا میں ابلتے گٹر وں نے میونسپل کمیٹی چکسواری کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ مکینون کی شکایت کے باوجود میونسپل کمیٹی کے سینٹری ملازمین سیوریج لائن کو بحال نہ کر سکے۔ راہگیروں اور مسجد جانے والے بزرگوں کو شدید بد بو اور گندے پانی نے ذہنی کوفت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چکسواری اورچیف افسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حمید آباد چکسواری ہملٹ میں کمرشل ایریا میں مرکزی شاہراہ پر سیوریج لائن کئی دنوں سے خراب ہے۔ گٹر ابل رہے ہیں۔مکینوں نے میونسپل کمیٹی کے دفتر میں شکایت بھی کی۔ملازمین آئے اور ہاتھ لگا کر چلے گئے سیوریج لائن اسی طرح گندگی پھیلاتی رہی۔اہلیان حمید آبا دکا کہنا ہے کہ سینٹری انسپکٹر اور سینٹری ورکرز اپنا کام پورا کریں۔ مکینوں کو ذہنی کوفت سے نجات دلوائیں۔ تین چار دنوں سے بند گٹر اور سیوریج لائن کو کھولیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,26،فروری,2023)—22منی بجٹ کے آتے ہی سیگریٹ فروشوں نے انی مچا دی۔ ذخیرہ اندوزوں نے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔وفاقی حکومت نے ٹوبیکو کمپنیوں پر25فیصد ٹیکس لگایالیکن مافیا نے قیمت فروخت ڈبل کر دیا۔ کیپسٹن اور دیگر برانڈ جو منی بجٹ سے پہلے 120روپے جبکہ گولڈ لیف 250 روپے میں فروخت ہو رہی تھی بجٹ کے بعدکیپسٹن 250روپے اور گولڈ لیف 500روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ سیگریٹ کے پیکٹوں پر پرانی قیمتیں ہی لگی ہوئی ہیں۔حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی۔ضلعی انتظامیہ نوٹس لے۔تفصیلات کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور نا جائز منافع خوروں نے سیگریٹ پینے والوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ منی بجٹ آنے سے پہلے ہی سیگریٹوں کی سیل روک دی۔ جب سیلز ٹیکس میں حکومت کی طرف سے 8فیصد اضافہ کیا گیا تو بے لگام ٹوبیکو کمپنیوں نے ملی بھگت سے سیگریٹوں کے ریٹ دوگنا کر دئیے۔ انتظامیہ سیگریٹ مافیا کے سامنے مکمل بے بس نظر آ رہی ہے۔سیگریٹ مافیا نے معمولی اضافہ کو دوگنا منافع میں بدل دیا ہے۔سیگریٹ پینے والے حضرات نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ اتھارٹیز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیگریٹوں کی قیمتوں کو کم کروایا جائے۔ پرانے سٹاک کو پرانی قیمتوں پر ہی فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,26،فروری,2023)—22 بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین،مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کا اعلان ہوتے ہی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کو یونین کونسل پنڈ خورد اور یونین کونسل پنیام میں مشکلات کا سامنا۔چیئرمین کے امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی منتخب کونسلرز نے چیئرمین شپ کے لئے لابنگ شروع کر دی۔پاکستان پیپلز پارٹی کو یونین کونسل پنیام اور پنڈ خورد میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یونین کونسل پنیام میں چودھر ی محمد بشیر پرواز اور چودھری احسن محمود میں سخت مقابلہ ہے۔دونوں اطراف سے چیئرمین شپ نہ ملنے پر اپنا مستقبل کا لائحہ عمل بنانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب یونین کونسل پنڈ خورد میں بھی مشکلات ہیں۔ یونین کونسل پنڈ خورد میں نون لیگ اور پی پی کا اتحاد ہوا تھا لیکن ابھی تک چئیرمین شپ کے لئے حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ دونوں پارٹیاں پہلے اپنا چیئرمین بنوانا چاہتی ہیں۔ دو مارچ کو فیصلہ ہو جائے گا اس سے قبل دونوں اطراف سے کھینچا تانی جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,26،فروری,2023)—22 جمعیت علما ء جموں کشمیر کے مرکزی صدر وچیئرمین علماء مشائخ کونسل مولانا امتیاز احمدصدیقی نے کہا ہے کہ مشائخ عظام فیض پورشریف نے ہردور میں قرآن وسنت کی روشنی میں امت مسلمہ کی درست سمت بھرپور راہنمائی کی قبلہ عالم حضرت مولانا پیر محمدحیات رحمتہ اللہ علیہ حضرت مولانا پیر حافظ محمدعلی رحمتہ اللہ علیہ حضرت پیر خواجہ محمدفاضل رحمتہ اللہ علیہ اورمجاہدعقیدہ تحفظ ختم نبوت حضرت مولانا پیرمحمدعتیق الرحمن رحمتہ اللہ علیہ کی دینی مذہبی خدمات کااحاطہ کرنا ناممکن ہے محدث کشمیر حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف اسلاف کی عملی تصویر ہیں جواس پیرانہ سالی میں بھی ہزاروں طلبہ جن کاتعلق اندرون وبیرون ملک سے ہے کودینی وعصری تعلیمات دینے میں شب وروز مصروف عمل ہیں اورپوری دنیا میں روحانیت علم طریقت وشریعت کانور وفیض تقسیم کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہو ں نے آستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی دامت برکاتہم العالیہ سے شرف ملاقات کے بعدمیڈیا کے ساتھ ملاقات کے دوران کیااس موقع پرممبراسلامی نظریاتی کونسل مولانا الطاف سیفی وائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل قاضی سہیل ممبران مرکزی زکوٰۃ کونسل مولانا ملک شوکت عارف قادری مولانا پرویز قریشی جماعت اہلسنت آزادکشمیر کے مرکز ی راہنمامولانامنظور قادری جمعیت علماء جموں کشمیر ضلع میرپور کے صدر مولانا حبیب مدنی اوردیگربھی ان کے ہمراہ موجودتھے انہوں نے مشائخ عظام فیض پورشریف کے مزارات مقدسہ پرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی