DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Transporters in the suburbs of Kahuta tripled the public transport fares.
کہوٹہ کے مضافاتی علاقوں کے ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے تین گنا بڑھا دیئے۔
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،25,فروری،2023) — کہوٹہ کے مضافاتی علاقوں کے ٹرانسپورٹرز نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے تین گنا بڑھا دیئے۔ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے اور من مانے کرائے پر انتظامیہ اور وارڈنز خاموش۔ شہریوں کا شدید احتجاج۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے نواحی علاقوں پنجاڑ، بنڈھیا، نڑھ، کھدیوٹ، جیوڑہ، بیور، ہوتھلہ اور کہوٹہ تا راولپنڈی پبلک ٹرانسپورٹ کے سرکاری کرائے نامے جاری نہ ہونے سے مسافر روزانہ ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔ لڑائی جھگڑے معمول جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے حالت بھی انتہائی خراب ہیں۔ فٹنس نہ ہے۔ گاڑیوں کی خراب سیٹیں مسافروں سے بدتمیزی اور نامکمل کاغذات کے ساتھ ان علاقوں کے ٹرانسپورٹرز کے پاس روٹ پرمٹ بھی نہ ہیں۔ گاڑیوں کے چھتوں پر سکولوں کے بچے متعدد بار حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔ انتظامیہ بااثر سفارشی مقامی ٹرانسپورٹرز کے سا منے بے بس ہے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 25, February 2023) — The transporters of the suburbs of Kahuta have tripled the public transport fares. Management and wardens are silent on illegal transport bases and arbitrary rents. Violent protest of the citizens. Senior officials should take notice. According to the details, passengers are being humiliated daily due to the non-issue of public transport tickets in the suburbs of Kahuta, Panjar, Bandhia, Narh, Khadyot, Jiora, Beor, Hothla and Kahuta to Rawalpindi. Fights are common and public transport is also in very poor condition. Poor seats in the vehicles, rudeness to passengers, and incomplete paperwork, transporters in these areas do not even have route permits. The School children have been victims of accidents many times on the roofs of vehicles. The administration is powerless with influential advocates of local transporters.
تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون عمران ٹائیگر فورس کے کپتان ناصر نذیر
ستی کی درجنوں نوجوانوں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس
Tehreek-e-Insaf Constituency PP 7 Imran Tiger Force Captain Nasir Nazir Satti’s crowded press conference with dozens of youths
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،23,فروری،2023) — تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون عمران ٹائیگر فورس کے کپتان ناصر نذیرستی کی درجنوں نوجوانوں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس۔ ضمنی الیکشن میں امیدوار ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان کی مخالفت اور ووٹ نہ دینے کے الزامات من گھڑت، بے بنیاد ہیں۔تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ میں تقسیم ہو کر دھڑے بندی کا شکار ہو گئی۔ ٹائیگر فورس حلقہ پی پی سیون کے نوجوان اپنی ہی جماعت کے سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان ٹکٹ ہولڈر ضمنی الیکشن کے خلاف پھٹ پڑے۔ کرنل(ر) شبیر اعوان نے نوجوانوں پر جھوٹے الزامات لگائے۔ من گھڑت الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔کپتان ٹائیگر فور حلقہ پی پی سیون نا صر نذیر ستی،جواد ابراہیم وائس پریزیڈنٹ کہوٹہ، ولید اختر کیا نی سابق صدر ایم سی یوتھ ونگ کہوٹہ سٹی، راجہ فصیح اللہ سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ، شیخ طلحٰہ سابق جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ یوتھ ونگ اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے عمران خان کو ووٹ دیا۔ ٹکٹ ہولڈر کی مخالفت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کرنل (ر) شبیر کو تین دن کا چیلنج دیا کہ کرنل (ر) شبیر ثبوت کے ساتھ میڈیا کے سامنے آکر ہمارے ساتھ بیٹھیں۔ بصورت دیگر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے مزید کہا ہم جھوٹے اور فیک سوشل میڈیا الزامات لگانے پر سائبر کرائم سے رجوع کرینگے
ارسلان اصغر کیانی کو صحافت میں ماسٹرز کی ڈگری دی گئی
Arsalan Asghar Kayani was awarded Masters Degree in Journalism
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25فروری2023)
تحصیل کہوٹہ کا اعزاز بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی کے صاحبزادے نوجوان قانون دان و اینکر پرسن ارسلان اصغر کیانی کو ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کی جانب سے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ 12ویں کانووکیشن تقریب کے موقع پر پورے اعزاز کے ساتھ چیئرمین HEC، ڈائریکٹر یونیورسٹی و دیگر معززین مہمانان گرامی کی جانب سے صحافت میں ماسٹرز کی ڈگری دی گئی اس موقع پر صحافی برادری وکلاء، سیاسی سماجی مذہبی شخصیات انکے دوست احباب رشتہ داروں کی جاننے سے انکو مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اس موقع پر نوجوان صحافی ارسلان اصغر کیانی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے پیشہ سے وفاداری کرتے ہوئے عوام علاقہ کے مسائل کے حل اور انکے آواز کو اعلی ایوانوں تک پہنچاونگا انھوں نے اس موقع پر تمام احباب کا شکریہ ادا کی اور اسکا کریڈیٹ اپنے والدین کو دیااس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سعید افضل چوہان،ندیم سرفرا چوہان، راجہ شاہد اجمل، کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ساتویں مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا
The seventh census was launched by the Government of Pakistan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25فروری2023)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ساتویں مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا ہے 20 فروری سے لیکر 3 مارچ تک بذریعہ ویب سائٹ آپ خود گھر بیٹھے مردم شماری میں حصہ لیکر اپنے اور اپنے گھرانے کے نام ووٹ کا اندراج کروا سکتے ہیں یاسر رضوان نے کہا کہ یکم مارچ سے 30 مارچ تک مردم شماری کی ٹیمیں گھر گھر جا کر معلومات اکٹھی کریں گی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے عوام علاقہ سے اپیل کی کہ انتظامیہ کے ساتھ اور مردم شماری کرنے والی ٹیمیں آپکے گھر آئیں گی انکے ساتھ بھرپور تعاون کریں تا کہ مردم شماری کے عمل کو جلد از جلد اور ترجیحی بنیادوں پر با آسانی مکمل کیا جا سکے انھوں نے مزید کہا کہ کسی شکایت کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس میں قائم کنٹرول رومز ہیں وہاں رابطہ کریں
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25فروری2023)
معروف صحافی ملک وزیر محمد مرحوم کی بیوہ گوجرخان کے سنیئر صحافی ملک عامر وزیر کی والدہ بیول کے معروف صحافی شفیق وارثی کی خوشدامن انتقال کر گئی ہیں کہوٹہ کی صحافی برادری، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی،سعید افضل چوہان،آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید، نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، ندیم سرفرا چوہان، راجہ شاہد اجمل، کبیر احمد جنجوعہ و دیگر نے ملک وزیر محمد کی اہلیہ ملک عامر وزیر کی والدہ محمد شفیق وارثی کی خوشدامن کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان سے تعزیت کی مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔