DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Election symbols allotted to all the candidates for the by-election of National Assembly Constituency NA 57 and 59
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 اور 59 کے ضمنی الیکشن کے لیئے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیئے گئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 اور 59 کے ضمنی الیکشن کے لیئے تمام مراحل مکمل کیئے جا رہے ہیں،امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیئے گئے۔چوہدری نثار علی خان کو تالا اور غلام سرور خان کو بیٹ نشان دیا گیا ہے۔ این اے 57 سے صداقت عباسی کو بیٹ،جاوید اقبال عباسی کو کرین راجہ ندیم احمد کو تالا،بلال یامین ستی کو تانگہ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ امیدواروں نے انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی الیکشن کے التوا کا اعلان نہیں کیا گیا۔چوہدری نثار علی خان روزانہ کی بنیاد پر بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 25, February 2023)- All the steps are being completed for the by-election of National Assembly Constituency NA 57 and 59, election symbols have also been allotted to the candidates. Chaudhry Nisar Ali Khan has been given a lock symbol and Ghulam Sarwar Khan has been given bat. From NA 57 Sadaqat Abbasi has been allotted a bat, Javed Iqbal Abbasi has been allotted Crane Raja Nadeem Ahmed given a lock symbol and Bilal Yameen Satti has been allotted Tanga. Candidates have also started an election campaign. The election commission has not announced the postponement of the election yet. Chaudhry Nisar Ali Khan is addressing big election meetings on daily basis.
ملک بھر میں 27 فروری کو شٹر ڈاؤن کے ذریعے حکومت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی پر عوامی تشویش اور احتجاج کو ریکارڈ کرائیں گے۔ٹی ایل پی
The government will record public concern and protest over rising inflation through a nationwide shutdown on February 27, TLP
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،فروری,2023)—ٹی ایل پی حلقہ پی پی سات کے امیر مولانا محمد ندیم سیرانی نے کہاہے کہ ملک بھر میں 27 فروری کو شٹر ڈاؤن کے ذریعے حکومت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی پر عوامی تشویش اور احتجاج کو ریکارڈ کرائیں گے۔انہوں نے راجہ ازرم حمید سیالوی،علامہ محمد بلال،راجہ عاطف،راجہ عامر بشیر اور محمد احتشام کے ہمراہ جمعہ کو جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نبی ﷺ کی حرمت پر پہرے داری کے ساتھ ساتھ عوامی مشکلات پر بھی خاموش نہیں رہیں گے بلکہ پوری قوت سے عوام کا ساتھ دے کر حکومتی اقدامات میں رکاوٹ بنیں گے۔حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کردیا ہے ہماری قومی خودمختاری خطرے میں ہے جو لوگ مسلسل اقتدار میں رہے وہی مسائل کے ذمہ دار ہیں۔ حکمران عوام کی مشکلات ختم کرنے کی بجائے اپنے مقدمات ختم کرانے میں مصروف ہیں مگر ہم میدان عمل میں نکل کھڑے ہوئے ہیں ہم اللہ اور رسول ﷺکے نام پر حاصل کردہ ملک میں اسی کے نظام مصطفے کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہیں۔ہم اس مقصد کے حصول کے لیئے جمہوری عمل کا حصہ بنے ہیں سیاست اشرافیہ کا کام نہیں بلکہ یہ انبیا کی سنت ہے جس کے لیئے اہل دیانتدار اور متقی لوگوں کا پارلیمنٹ میں آنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری احتجاجی کال کے بعد حکومتی وزرا تنخواوں گاڑیوں اور مراعات سے دستبردار ہوئے ہیں یہ اچھا عمل ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرکے قوم کو ریلیف دے موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول سو روپے لٹر دیا جائے اس طرح مختلف گاڑیوں کے مختلف نرخ مقرر کیئے جائیں اور سب سے زیادہ مہنگا تیل لگژری گاڑیاں رکھنے والوں کو دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شٹر ڈاؤن ہڑتال پرامن ہو گئی کسی تاجر کو اس ہڑتال میں شامل ہونے پر مجبور نہیں کریں گے ہم پرامن لوگ ہیں ملک کی مرکزی انجمن تاجراں نے ہماری شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مقامی تاجر تنظیموں سے مذاکرات جاری ہیں امید ہے وہ غریب اور عام افراد کی مشکلات کے پیش نظر شٹر ڈاؤن میں ہمارا ساتھ دیں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ این اے 57 سے جاوید اقبال عباسی ہمارے امیدوار ہیں اگر الیکشن ہوئے تو ان کی بھرپور مہم چلائیں گے۔
جیل بھرو تحریک میں کلرسیداں کے کارکن پنڈی تو پہنچ گئے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی
In the Jail Bharu movement, the activists of Kallar Syedan reached Pindi, but no arrests could be made
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،فروری,2023)—جیل بھرو تحریک میں کلرسیداں کے کارکن پنڈی تو پہنچ گئے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے کارکنان بعد نماز جمعہ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں ہارون کمال ہاشمی کی قیادت میں راولپنڈی روانہ ہوئے۔ہارون ہاشمی کے مطابق دو قیدی وینز موجود تھیں جن کے دروازے بند تھے جس کی وجہ سے کوئی گرفتاری ممکن نہ ہو سکی جبکہ کلر کے کئی کارکنوں نے پولیس وین سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
کلرسیداں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں چار شراب سپلائرز سمیت پتنگ فروش کو بھی دھر لیا۔
In various operations, the Kallar police arrested four liquor suppliers and also a kite seller
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،فروری,2023)—کلرسیداں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں چار شراب سپلائرز سمیت پتنگ فروش کو بھی دھر لیا۔پولیس نے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجوعی طور پر ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر چوآ خالصہ میں کارروائی کرتے ہوئے ندیم احمد سکنہ ٹکال سے 1300جبکہ اکبر علی کے قبضے سے 300گرام چرس برآمد کر لی۔دوسری جانب پولیس نے مرید چوک کے قریب بیول روڈ کی جانب سے آنے والے مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی۔جس کی شناخت عمران خان سکنہ ویگن سٹینڈ کلرسیداں کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ملزم عمران خان سے 05 لیٹر دیسی شراب برآمدکرکے اسے گرفتار کر لیا۔ادھر مقامی پولیس نے مدنی محلہ میں کاروائی دوران پتنگیں فروخت کرتے کاشف اعجاز نامی شخص کر کے 100 پتنگیں، 02دھاتی ڈوریں برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔
کوثر محمود سکنہ رجام داخلی کنوہا نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی
Kausar Mehmood of Kanoha, registers Police case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،فروری,2023)—کوثر محمود سکنہ رجام داخلی کنوہا نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ حسب معمول مزدوعی پر چلا گیا جبکہ اہلیہ اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔شام گھر واپس آیا تو گھر کا تالا ٹوٹا ہوا ہے اور گھر سے 80 ہزار روپے کی رقم صاحب تھی مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پندرہ سالہ دوشیزہ کو اغواء کرلیا گیا
A 15-year-old girl was kidnapped
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،فروری,2023)—پندرہ سالہ دوشیزہ کو اغواء کرلیا گیا،عمران خان نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے کلر پولیس کو بتایا کہ میری پندرہ سالہ بیٹی مسماۃ ع گھر سے غائب ہوگئی جو کافی تلاش کے باوجود نہ ملی۔ مجھے قوی یقین ہے کہ اسے نئیر علی نے اپنے بھائی محمد سفیان کیساتھ ملکر اغواء کرلیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،فروری,2023)—گوجرخان کے عمائدین شہر اور صحافیوں نے معروف صحافی بھائیوں عامر وزیر ملک،نصیر ملک سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔راجہ سہیل عباس کیانی،فرخ محمود مغل،راجہ ساجد یوسف، دانیال اقبال،راجہ احسان،راجہ سہیل انور،بلال اصغر منہاس،صدیق بٹ،سید شبیر حسین شاہ،راجہ اصغر سعید،نعیم نواز،قاضی اعجاز،دانیال کیانی،مرزا ارشد،راجہ فیصل کیانی،راجہ عمیر،راجہ حاشر،خواجہ نجم،سردار اظہر،نوید شہزاد،کاشف وارثی،چوہدری اسلم اچھو،چوہدری فرزند علی،احمد نواز کھوکھر،ملک خورشید،شہزادہ ارباب خان،خان لیاقت،یاور ملہوترا،فاروق اعوان،سخاوت مغل،شیخ صلاح الدین،عامر قریشی،عبدالستار نیازی،کلرسیداں سے اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،مرزا عتیق الرحمان،جاوید اقبال،دل نواز فیصل،شیخ قمر اسلام،چوہدری محمد اشفاق، چوہدری جواد مجید،پرویز وکی، مسعود احمد بھٹی،یاسر بھٹی،رانا زعفران نے اور دیگر نے بھی عامر وزیر ملک سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔