AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: The 22nd annual Milad of Mustafa was celebrated with great devotion and respect at Sufi Muhammad Yaqub Shaheed House, Faizpur Sharif

سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفٰے ﷺ کانفرنس صوفی محمد یعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,21،فروری,2023)—22ویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفٰے ﷺ کانفرنس صوفی محمد یعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی کانفرنس کی صدارت پیرطریقت رہبرشریعت زینت مسندعلم وعرفاں حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کی ممتاز عالم دین مولانا علامہ عزیز الدین کوکب خطیب اعظم رالپنڈی کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے کانفرنس کے صدر حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف مہمان خصوصی مولانا عزیز الدین کوکب اورکانفرنس کے میزبان چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ نے ایمان افروز خطاب کیااورشرکاء کانفرنس کے اذہان و قلوب کواپنے زریں پرمغفر اورمدلل خطابات سے منورکیا کانفرنس کااہتمام وانصر ام چیئرمین صوفی محمدیعقوب شہیدفاؤنڈیشن رجسٹرڈ ضلع میرپور چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ ممبرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میرپور ان کے برادران حاجی چودھری محمدادریس حاجی چودھری مجیب الرحمن شامی اورچودھری محمدخلیق الزمان کے فرزند چودھری ابوالحسنات سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردو چکسواری چودھری سمیع الحسن ایڈووکیٹ چودھری وجہیہ الحسن بڑے تزک واحتشام کے ساتھ کرتے ہیں صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف اورگردونواح کورنگ برنگی جھنڈیوں جھنڈوں بہت ہی خوب صورت بینرز کے ساتھ سجایاجاتاہے دیدہ زیب آرائش وزبیائش ماحول اورمنظر کوبہت ہی دلکش ہوتاہ جس سے کانفرنس کے میزبانوں کی آقائے نامدار ﷺ کے ساتھ والہانہ عقیدت ومحبت کابہترین اظہار نظر آتاہے 22ویں کانفرنس کی پہلی نشست کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاقاری حافظ صہیب ہاشمی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی قاری پرویزاخترعبدالقدیر جمیل احمدجمیل عبدالرحمان آف بڑجن کرامت حسین کھڑی عبدالرزاق نیازی اسدامانت سمیت دیگرنعت خوان حضرات نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا پہلی نشست میں نقابت کے فرائض کی انجام دہی کی سعادت چکسوار ی پریس کلب کے نومنتخب صدراللہ دتہ بسمل نے حاصل کی دوسری نشست میں تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمدجمیل اورننھے قار ی محمدفواد نے حاصل کی ہدیہ نعت شاکرمحمودایڈووکیٹ نے پیش کرنے کاشرف حاصل کیا کانفرنس سے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میرپور کے نومنتخب صدرچودھری کامران طارق ایڈووکیٹ علامہ مولاناقاضی فیض احمدجبارمنہاس ایڈووکیٹ صدر صوفی فاؤنڈیشن ضلع میرپور سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا نامورنقیب ڈاکٹر اشفاق احمدنے اپنے مخصوص انداز میں نقابت کے جوہردکھائے تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات علماء کرام وکلاء صحافیوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی سعادت حاصل کی آپﷺ کی بارگاہ اقدس میں درو وسلام پیش کیاگیا کانفرنس کے آخر میں دعاکرائی گئی صدر کانفرنس حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی اورصوفی محمدیعقوب شہید شہزادہ چودھری محمدشفیق الرحمن مرحوم سمیت امت مسلمہ کے جمیع مرحومین کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاکرائی

Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 21, February 2023)- The 22nd annual Milad of Mustafa (peace be upon him) conference was celebrated with great devotion and respect at Sufi Muhammad Yaqoob Shaheed House Faizpur Sharif, the conference was presided over by Pir Tariqat Rahbar Shariat Zeenat Musandul Alam Maulana Pir Muhammad Habib-ur-Rahman Sahib Damat Barakatham-ul-Alia Sajjada Nashin Astana Alia Faizpur Sharif, a prominent religious scholar Maulana Allama Azizuddin Kokb Khatib-e-Azam Ralpindi was the chief guest of the conference. Azizuddin Kokb and the host of the conference, Chaudhry Muhammad Khaliq-ul-Zaman Advocate, gave a faith-affirming speech and enlightened the minds and hearts of the conference participants with their words of forgiveness and encouragement. Chaudhry Muhammad Idris Haji Chaudhry Mujeebur Rahman Shami and Chaudhry Muhammad Khaliq-ul-Zaman, son of Chaudhry Abul Hasnat, former candidate for Assembly No. 2 Chakswari Chaudhry Sami Al Hasan Advocate Chaudhary Al Hasan with great dignity Sufi Muhammad Yaqoob Shaheed House Faizpour Sharif and its surroundings are decorated with colorful flags and banners.  The first session of the 22nd conference was started with the recitation of the Holy Quran. The students had the honor of presenting Hadiya Naat. In the first session, the newly elected President of Chakswari Press Club, Allah Ditta Bismal, had the privilege of performing the duties. Hudiya Naat Shakir Mahmood Advocate had the honor of presenting the newly elected President of the District Bar Association Mirpur Chaudhry Kamran Tariq Advocate Allama Maulana Qazi Faiz Ahmed from the conference. Advocate President Sufi Foundation District Mirpur and other speakers also addressed the famous Naqeeb Dr. Ashfaq Ahmed in his unique style. At the end of the conference, a prayer was offered. A special prayer was offered for the freedom of the regions and for the forgiveness and elevation of the ranks of all the deceased of the Muslim Ummah, including the late Sufi Muhammad Yaqub, the late Prince Chaudhry Muhammad Shafiqur Rahman.

بشارت حسین شہید اور حنیف حسین شہید کی 50ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

The 50th anniversary of Basharat Hussain Shaheed and Hanif Hussain Shaheed was observed with great devotion and respect

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,21،فروری,2023)—بشارت حسین شہید اور حنیف حسین شہید کی 50ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔بشارت حسین شہید کے مزار پر اسسٹنٹ کمشنرتحصیل اسلام گڑھ میاں حسام ساجد اور تحصیلدار عمران یوسف نے معززین علاقہ کی بڑی تعداد کی موجودگی میں چادر چڑھائی۔اس سے قبل چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان نے اپنے پریس کلب کے ممبران کے ہمراہ چادر چڑھائی۔بشارت شہید ہائی سکول کے صدر معلم چودھری عبدالقیوم نے بھی اپنے ساتھی اساتذہ کے ہمراہ چادر چڑھائی۔ سکول کے بچوں نے میاں حسام ساجد کی آمدپر قومی ترانہ کیساتھ سلامی دی۔ اس برسی کی سب سے اہم بات غازی دلاور حسین کی آمد تھی۔ غازی دلاور حسین نے اپنے ساتھی بشارت حسین شہید کے مزار پر چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔غازی دلاور حسین نے اے سی حسام ساجد اور حاضرین کو لندن بھارتی ایمبیسی کا واقعہ سنایا۔غازی دلاور حسین نے کہا کہ اس وقت بھی یہی عالم تھا کہ امت مسلمہ کی آواز بلند کرنے والاکوئی لیڈر نہ تھا اور اب بھی کوئی لیڈر نہیں۔73ء میں دو سال قبل نوے ہزار فوجی قیدی بنائے گئے تھے لیکن جنیوا معاہدہ ہونے کے باوجود انھیں بھارت نے رہا نہیں کیا تھا۔ ہم تین دوست تھے اور ہمیں اس بات کا شدید غصہ تھا کہ بھارت ہمارے پاکستانی بھائیوں کو کیوں رہا نہیں کر رہا۔برطانیہ میں اسلحہ خریدنا یا لینا نا ممکن ہے۔ہم نے نقلی پستول خریدے اور بیس فروری کے دن ایمبیسی میں گھس گئے۔اتفاق یہ ہوا کہ اس دن بھارتی سفیر نہیں آیا تھا۔ہم نے بیس کے قریب عملہ کے افراد کو یرغمال بنایا نیچے لیٹ جانے کا کہا اور پوزیشن سنبھال لیں۔میں سامنے والے کمرے میں سفارتی عملہ کے درمیان کھڑا تھا جبکہ بشارت حسین اور حنیف حسین سفارت خانہ کاپچھلہ دروازہ بند کرنے بیک سائیڈ پر گئے ہوئے تھے۔ اتنے میں برطانوی پولیس نے دروازے پر فائرنگ کی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مجھ پر پستول سے فائر کئے۔پوری میگزین خالی کر دی لیکن اللہ کی قدرت کے مجھے ایک بھی گولی نہ لگی۔گولیاں میرے دائیں بائیں سے گزر گئیں۔فائرنگ کی آواز سن کر بشارت حسین اور حنیف حسین سامنے کے حصے کی طرف آئے تو برطانوی پولیس نے ان پر فائرنگ کی بشارت حسین شہید کے ماتھے پر گولی لگی جب کہ حنیف حسین کو چار پانچ فائر لگے اور وہ موقع پر شہید ہو گئے۔مجھے گرفتار کر لیا گیا میرا مقدمہ لوئیر کورٹ میں چلا اور عمر کم ہونے کے باوجود مجھے تین ماہ کی سزا سنا دی گئی۔اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی۔انھوں نے مزید بتایا کہ ہمارے واقعہ کے بعد چند اور نوجوانوں نے بھی کوشش کی کہ فوجیوں کو چھڑوانے کے لئے اس طرح کا کوئی اور ایڈوانچر کیا جائے۔لندن کے چند اور نوجوانوں کو پکڑا گیاجس کے بعد برطانیہ نے بھارت پر دباؤ ڈالا اور قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔برسی کی تقریب کے موقع پر حاجی فضل حسین روپیال،حاجی گودڑ حسین،حاجی بشیر پرواز چودھری،چودھری برکت شاد، حاجی نذیر احمد،مختار احمد،راشد محمود پلاکوی،محمد اسلم راہی،چودھری برکت علی،چودھری محمد فاروق،گلزار ایڈووکیٹ،شفقات عزیز،ماسٹر فرید، صدر معلم چودھری عبدالقیوم،چودھری معروف،چودھری بابو فرید،چودھری رب نواز، میٹ لال دین،حاجی اصغر علی،خان تاسب،کونسلر ندیم تاسب،چودھری ثاقب نواز،چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی چیئرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی،معظم علی چودھری، سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،محمد تاج جالب،سینئر صحافی عمران بلال،صبر شیراز،ابرا ر نثار،تھانہ پولیس چکسواری کے اے ایس آئی ریاض احمد اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔مزار پر چادریں چڑھانے کے بعد دعا مولانا شبیر احمد نقشبندی نے کرائی۔حاجی غلام رسول پلاکوی نے مہمانوں کے لئے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کر رکھا تھا۔

چکسواری پریس کلب میں شہدائے لندن کی سالانہ برسی کی تقریب عقیدت و احترام نے منائی گئی۔

The annual commemoration of the martyrs of London was celebrated with reverence and respect at Chakswari Press Club

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,21،فروری,2023)— چکسواری پریس کلب میں شہدائے لندن کی سالانہ برسی کی تقریب عقیدت و احترام نے منائی گئی۔تقریب میں صدر چکسواری پریس کلب راجہ نثار احمد،چئیرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی،سابق سیکرٹری جنرل محمد اسحاق خواجہ،سینئر نائب صد رعابد حسین چودھری،سابق نائب صدر معظم علی چودھری،ایڈیشنل سیکرٹری قیصر عزیز،نائب صد رتاج جالب،ابرار نثار،تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شہدائے لندن کے درجات کی بلندی اور تمام شہداء کے لئے دعا کی گئی۔ دعا کے بعد برسی میں شریک ہونے والے حضرات میں لنگر تقسیم کیا گیا۔صدر راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ شہدائے لندن ہمارے قومی ہیرو ہیں انھوں نے جو کام کیا تھا شاید وہ کام ڈائیلاگ یا جنگ سے بھی نہ ہو پاتا۔انھوں نے چند گھنٹوں کی محنت سے اور اپنی جانیں قربان کر کے قیدیوں کو رہائی دلوائی۔یہی وجہ ہے کہ ان کی برسی اسی محبت و عقیدت سے منائی جاتی ہے اور انھیں نوے ہزار قیدیوں کی رہائی کا ہیرو مانا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button