DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: The Election Commission Rawalpindi has issued the official notification of the new constituencies of the union councils of Kallar Syedan
الیکشن کمیشن راولپنڈی نے کلرسیداں کی یوسیز کی نئی حلقہ بندیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،فروری,2023)—الیکشن کمیشن راولپنڈی نے کلرسیداں کی یوسیز کی نئی حلقہ بندیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔دائر ایک آدھ اعتراض بھی مسترد،تین یوسیز سموٹ،نلہ مسلماناں،بھلاکھر کو ختم کردیا گیا۔یوسی سموٹ کو ختم کر کے کاہلی دھمنوہا،سیائلی عمر خان اور سموٹ کو چوآخالصہ میں ضم کردیا گیا۔چوآخالصہ سے موضع ٹکال کو کنوہا میں شامل کردیا گیا،یوسی نلہ مسلماناں دوبیرن کلاں کا حصہ بن گئی۔بھلاکھر گف میں شامل کردی گئی جبکہ ایم سی کلرسیداں کو ختم کرکے اسے دو اربن یوسیز میں تقسیم کردیا گیا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی تجاویز پر جب اعتراضات طلب کیئے گئے تو ایک آدھ سے زائد اعتراض بھی جمع نہیں کروایا گیا گویا لوگوں نے الیکشن کمیشن کی تجاویز کو قبول کر لیا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 16, February 2023)- Election Commission Rawalpindi has issued the official notification of the new constituencies of union councils of Kallar Syedan. One-half of the objection filed was also rejected, and three union councils Smot, Nala Muslimana, Bhalakhar were abolished. union council Smot was abolished and Kahli Dhamnoha, Sayali Umar Khan, and Smot were merged into Choa Khalsa. Mauza Takal was added to Kanoha from Choa Khalsa. Union council Nala Muslimana became a part of Doberan Kallan. Bhalakhar was added to the union council Guff. While MC Kallar Syedan was abolished and divided into two urban union councils. It should be noted that when objections were called for the proposals of the Election Commission, not even more than half of the objections were submitted as if the people had accepted the proposals of the Election Commission.
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے ضمنی الیکشن میں متفقہ امیدوار کے نام کا اعلان شاہد خاقان عباسی کریں گے
Shahid Khaqan Abbasi will announce the name of the agreed candidate in the NA-57 by-election
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جانب سے چھ میں سے کسی ایک امیدوار کو الیکشن میں متفقہ امیدوار بنانے کے لیئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں ہوا جس میں راجہ عتیق سرور،شوکت اقبال جنجوعہ، محمود شوکت بھٹی،شاہین ستی اور کرامت ستی نے شرکت کی۔ جس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے چھ لیگی امیدواروں اصغر عباسی،محمد قذافی،کرنل انوار،حافظ عثمان عباسی،راجہ ندیم احمد اور بلال یامین ستی نے شرکت کی۔کمیٹی نے ان کے الگ الگ انٹرویوز کیئے جن میں فیصلے کا اختیار شاہد خاقان عباسی کو دینے کی رائے سامنے آئی جس پر کمیٹی نے اپنی سفارشات شاہد خاقان عباسی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا اور طے کیا کہ متفقہ امیدوار کے نام کا اعلان شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ادہر کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے امیدوار راجہ ندیم احمد نے بتایا کہ انہوں نے کمیٹی کے ارکان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اس کمیٹی میں قانون گو حلقہ ساگری کو سرے سے نمائندگی ہی نہیں دی گئی۔
کلرسیداں میں پٹرول اور سگریٹس کی قلت بدستور برقرار
Shortage of petrol and cigarettes continues in Kallar Syedan region
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،فروری,2023)—کلرسیداں میں پٹرول اور سگریٹس کی قلت بدستور برقرار،جی ٹی روڈ سمیٹ ملک بھر میں پٹرول کی فروخت معمول کے مطابق جاری ہے مگر روات کلر روڈ پر گزشتہ دو ہفتوں سے بحرانی کیفیت برقرار ہے۔پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب جب تھوڑی مقدار میں پٹرول ملتا ہے تو وہ چند گھنٹوں میں ہی ختم ہو جاتا ہے جبکہ مارکیٹ سے سگریٹ بھی نایاب ہیں غیر ملکی سگریٹ سے نرنکاری بازار راولپنڈی بھرا ہوا ہے مگر کلر سیداں فروخت پر ادارہ چھاپے مارتا ہے۔ دوسری جانب سگریٹ کے نرخوں میں تازہ اضافے کے پیش نظر اس کی سپلائی بند ہے۔
تحصیل کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے تمام سرکردہ افراد سے مشاورتی اجلاس ہو گا ,راجہ ساجد جاوید
There will be a consultative meeting with all the leading members of PTI from Tehsil Kallar Syedan, Raja Sajid Javed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،فروری,2023)—پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم کسی نمائندے کی بجائے عمران خان اور پارٹی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بلے پر مہر لگائیں گے۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود کے دفتر میں منعقد ہوا۔ سابق ٹاون ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،سابق چئیرمین چوہدری شفقت محمود،پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر یاسر منصور،ایم سی کلرسیداں کے صدر سیماب حیدر شاہ،احسن بٹ اور دیگر نے شرکت کی اور اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ اتوار کو تحصیل کلرسیداں کی تمام یونین کونسلوں اور تمام ونگز کے تمام عہدیداران و ایم سی کلرسیداں اور ایم سی کی تمام وارڈز کے عہدیداران اور تحصیل کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے تمام سرکردہ افراد سے مشاورتی اجلاس ہو گا جس میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری کا دورہ کلرسیداں۔
Director Agriculture Extension Rawalpindi Division Syed Shahid Iftikhar Bukhari visited Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،فروری,2023)— ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری کا دورہ کلرسیداں۔انہوں نے محکمہ زراعت توسیع کے زیرنگرانی چلنے والے مختلف منصوبہ جات کا موقع پر جا کر معائینہ کیا۔وہ شاہ باغ میں زمینداروں کی راہنمائی کے لئے لگائے گئے پلانٹ کلینک پر گئے اراضی خاص اور کمبیلی صادق جا کر گندم کے نمائشی پلاٹس کا بھی معائینہ کیا اور زمینداروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں ملک محمد نعیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر بشارت محمود اور زراعت آفیسر کیتھرین پیٹر بھی موجود تھے۔