DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Rawalpindi bound fast bus overturned while cutting a dangerous bend at Tapiyali
راولپنڈی جانے والی تیز رفتار بس کہوٹہ کے نزدیک ٹپیالی کے مقام پر خطر ناک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07,فروری،2023) — کشمیر سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار بس کہوٹہ کے نزدیک ٹپیالی کے مقام پر خطر ناک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی مسافروں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچا دیا گیا۔
Kahuta (Pothwardat.com, Imran Zamir, 07, February 2023) — The high-speed bus from Kashmir to Rawalpindi stops overturned while cutting a dangerous turn at Tapiali near Kahuta. Many passengers were injured in the accident. The local people immediately pulled out the injured passengers with their own help and they were immediately taken to Tehsil Headquarters Hospital Kahuta for first aid.
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی جانب سے کہوٹہ کی سیاسی جماعتوں،سماجی تنظیموں سوشل ورکروں سمیت معززین کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا
On the occasion of Kashmir Solidarity Day, political parties, social organizations, and social workers of Kahuta were completely ignored by the tehsil administration of Kahuta
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07,فروری،2023) — تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی جانب سے کہوٹہ کی سیاسی جماعتوں،سماجی تنظیموں سوشل ورکروں سمیت معززین کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اور تقریب میں مدعو نہ کیاگیا۔ جبکہ کہوٹہ کے مقامی میڈیا نمائندگان کو بھی کوئی دعوت نہ دی گئی۔ اس موقع پر انتظامیہ کہوٹہ کی جانب سے انتہائی ناقص انتظامات ترتیب دیئے گئے۔
حلقہ پٹوار سرکل دکھالی راجہ شاہد ممتاز کی حمائت میں اہلیان دکھالی باہر نکل آئے پٹواری شاہد ممتاز کے حق میں زبر دست مظاہرہ
In support of Raja Shahid Mumtaz of Patwar Circle Dakhali, the people of Dakhali came out in a huge demonstration in favor of Patwari Shahid Mumtaz
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7فروری2023)
حلقہ پٹوار سرکل دکھالی راجہ شاہد ممتاز کی حمائت میں اہلیان دکھالی باہر نکل آئے پٹواری شاہد ممتاز کے حق میں زبر دست مظاہرہ، پٹواری راجہ شاہد ممتاز کی تعیناتی پر اظہار مسرت،سینکڑوں افراد نے حلقہ پٹوار سرکل دکھالی میں فرض شناس پٹواری کی تعیناتی پرکمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا شکر یہ ادا کیا ہے راجہ شاہد ممتاز نے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دی ہے وہ ہر ایک ساتھ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں،خوش اخلاق اور خوش گفتار پٹواری سے ا ہل اہلیان علاقہ بے حد مطمن ہیں ہمیں ان سے کسی قسم کوئی بھی شکائت نہیں ہے،چند ایک افراد نے غیر قانی کام نہ کرنے پر مذکورہ پٹواری کے خلاف من گھڑت بیان بازی کرر ہے ہیں جس میں کسی قسم کوئی بھی حقیقت نہیں ہے خیالات کا اظہاردکھالی سیاسی وسماجی شخصیات سابق کونسلر دکھالی راجہ شاہد اجمل،نمبردار راجہ عامر فاروق،راجہ مظہر حسین،راجہ طارق محمود، راجہ ہداہت حسین،راجہ محمد اسلم، راجہ محمد صفدر، راجہ فاروق،راجہ تنویر احمد،راجہ طارق کمال، راجہ یسر محمو د،راجہ محمد نواز، راجہ محمد نذر سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے اپنے مشترکہ بیان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ جو افراد ان کے خلاف یہ بیان بازی کر رہے ہیں ان کا ہمارے موضع سے کوئی تعلق نہ ہے ہم اہلیان دکھالی پٹواری راجہ شاہد ممتازسے بہت مطمن ہیں ہمیں ان سے کسی قسم کی کوئی بھی شکائت نہیں ہے۔
یونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام، بچوں نے کشمیر کے حوالے سے تقاریر
Program related to Kashmir Solidarity Day at Unique Model Secondary School Kahuta, children gave speeches regarding Kashmir
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7فروری2023)
یونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام، بچوں نے کشمیر کے حوالے سے تقاریر، ٹیبلو اور ملی نغمیں پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کیں،وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کی تحریک کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں 1947سے لیکر مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان آزادی اور پاکستان سے الحاق کے لیے لاکھوں قربانیاں دے چکے ہیں علی گیلانی یسین ملک، میر واعظ، عمر فاروق نے اپنی زندگیاں جیلوں میں گزاریں لاکھوں جوان جام شہادت نوش کر چکے ہزاروں خواتین کی عصم دری کی گئی سات لاکھ مسلح افواج کی بربریت اور مظالم بھی آزادی کی اس تحریک کو دبا نہ سکے اب وقت آگیا ہے کہ صرف پانچ فروری یا کسی اور کشمیر ڈے پر چند لوگ اکٹھے ہو کر تقاریر اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر اب حکومت پاکستان مسلم اُمہ اور آزاد کشمیر کے حکمرانوں کو عملی اقدامات کرنے ہونگے ہندو بنیا مقبوضہ کشمیرمیں اکثریتی مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اقوام متحدہ مظالم پر خاموش ہیں پرنسپل یونین ماڈل سکول راجہ رفاقت جنجوعہ اساتذہ کرام خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے نئی نسل کو مذہبی حوالے سے اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے آگاہی کے لیے ایسے پروگرام منعقد کیے ان خیالات کا اظہار بزرگ صحافی اصغر کیانی اور پرنسپل راجہ رفاقت جنجوعہ نے یونیک ماڈل سکول میں پانچ فروری کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یوم یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بچوں کشمیر کے حوالے سے ٹیبلوں تقاریر کشمیر ی نغمے اور دیگر معلوماتی پروگرام پیش کیے اس موقع پر پرنسپل راجہ رفاقت جنجوعہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ؤزادی کے لے یسبکو ملکر جدوجہد کرنی ہوگی جسطرح مقبوضہ کشمیر کے لوگ نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں ہمیں بھی اپنی نسلوں کو اس پس منظر سے آگاہ کرنا ہوگا انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ مذہبی تعلیم و تربیت اور تاریخی پس منظر بھی سیکھنا اخر میں قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجتہی کا عہد کیا گیا۔