DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: One woman killed and one seriously injured over land dispute in village Paikan, UC Dhakali
کہوٹہ کے علاقہ پیکاں یوسی دکھالی میں دو گروپوں کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، ایک خاتون قتل ایک شدید زخمی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،6فروری2023)
کہوٹہ کے علاقہ پیکاں یوسی دکھالی میں دو گروپوں کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، ایک خاتون قتل ایک شدید زخمی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ پیکاں یوسی دکھالی میں دو گروپوں کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، (ح) نامی جوان لڑکی قتل جبکہ(م) زخمی جسکو ٹی ایچ کیو ہسپتال طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پے پہنچ گئی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پے چھاپے جلد ملزمان کو گرفتار کر قانون کے کٹہرے پر کھڑا کیا جائے گا ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چوہدری خداداد مجید کی گفتگو۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 6 February 2023)
Firing over a land dispute between two groups in Paikan UC Dakhali area of Kahuta, one woman was killed and one was seriously injured. Police station Kahuta reached the spot and a search operation is underway in the area. In Paikan UC Dakhali area, firing between two groups over a land dispute, a young girl named (H) was killed while (M) was injured, she was referred to THQ Hospital Rawalpindi after medical assistance, police station Kahuta reached the area, A search operation is underway to arrest the accused in various places.
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرکہوٹہ ہولاڑ پل اور آزاد پتن پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی گئی
Kashmir solidarity day was held at Holar and Azad Pattan bridge
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،6فروری2023)
5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرکہوٹہ ہولاڑ پل اور آزاد پتن پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی گئی،ہولاڑ پر تحصیل کہوٹہ انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم سیمل مشتاق،گر دآور راجہ احتشام انور، پٹواری وحید ستی، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چوہدری خدادا،ڈاکٹر عارف، ملک عثمان آف چھنی اعوان سمیت ایم سی کہوٹہ کے عملے اور آزاد کشمیرکی طرف سے سابق مشیر حکومت کشمیر سردار بشیر پہلوان،ڈویژن ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ابرار شاہ،ڈی ڈی ای اوخواتین سردار ادریس،معرو ف سوشل میڈیا ایکٹیو سردار تنویر افضل ایس پی ریا انتظامیہ،سیاسی و سماجی شخصیات نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرتمام افراد نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی مقررنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کے حصول کیلئے ان کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کیلئے پاکستان اُن کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے، ہم بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی دہائیوں پرانی مزاحمت میں بے لوث قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم یہ دن عالمی برادری کی توجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی طرف مبذول کرانے کے لیے مناتے ہیں، جموں و کشمیر کے تنازعے کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق اقوامِ متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا۔
کونسلر راجہ عرفان سرور کا ایک اور عظیم کارنامہ 1 کروڑ سے زاہد مالیتی 12 کنال کا رقبہ گرلز کالج تھوہا کے لیے دینے کا اعلان
Another great achievement of Councilor Raja Irfan Sarwar as he announces of giving 12 kanals land worth 1 crore to Girls College Thoha
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،6فروری2023)
فرزند تھوہا راجگان عظیم باپ کے عظیم بیٹے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور کا ایک اور عظیم کارنامہ 1 کروڑ سے زاہد مالیتی 12 کنال کا رقبہ گرلز کالج تھوہا کے لیے دینے کا اعلان، علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی سیاسی،سماجی شخصیات اورمعززین علاقہ نے راجہ عرفان سرورکی کاوشوں کو سراہا۔راجہ عرفان سرور نے گذشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی،سابق MPA راجہ صغیر ہمراہ کمپلین آفس کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑھے جلسے سے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ میرے والد مرحوم چیئرمین راجہ سرور نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گامیرے گھر کے دروازے اپنے علاقے کی عوام کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں اس موقع پرسابق وزیر اعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی،سابق MPA راجہ صغیر، شوکت جنجوعہ، عبد القدوس عباسی، چیئرمین راجہ ندیم احمد، چیئرمین بلال یامین ستی سمیت وہاں موجود تمام شرکاء نے راجہ عرفان سرور کے اس جذبے کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کی۔