DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Protest against Sweden organized by Anjuman Ashikaane Rasool (peace be upon him).

انجمن عاشقان رسولﷺ کے زیر اہتمام سویڈن کے خلاف احتجاج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2فروری2023)
انجمن عاشقان رسولﷺ کے زیر اہتمام سویڈن کے خلاف احتجاج،سویڈن کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پر چم بھی نظر آتش کیا گیا حکومت سے سویڈن سے تمام سفارتی تعلقات ختم کر نے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزانجمن عاشقان رسولﷺ تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام سویڈن کے خلاف احتجاج کیا گیا اس موقع پرصدر اہلیسنت جماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی، ممبر ضلعی امن کمیٹی علامہ قاری عثمان عثمانی،سید کاظم حسین شاہ،مولانا ظہور نقیبی اعوان،ملک ہاشم ظہور،راجہ غلام حیدر، ڈاکٹر محمد عارف قریشی،صدر پوٹھوار ویلفیئر سوسائٹی حاجی ملک منیر اعوان،حاجی ملک عبد الروف، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی، صدر پریس کلب کہوٹہ رجسٹر ڈ راجہ عمران ضمیر،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ، انجمن عاشقان رسولﷺ کے شیخ اشتیا ق احمد، شیخ ذوالفقار احمد سمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر موقع پر مقررنین نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی ایک انتہائی گھناونے نا اور ناقابل برداشت عمل ہے آزادی کی آڑمیں کسی بھی ایسے فعل کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وہاں قرآن پاک اور پوری دنیا میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دل جل رہے،، اسلام امن کا مذہب ہے، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا اور عدم برداشت کیخلاف یکساں موقف اختیار کرنا چاہئے سویڈن میں اس اقدام سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 2 February 2023)
A protest against Sweden was organized by the Anjuman Ashikaane PBUH, slogans against Sweden were raised and a candle was also set on fire demanding the government end all diplomatic relations with Sweden. A protest against Sweden was held on this occasion by President Ahlisunnt Jamaat Tehsil Kahuta Maulana Idris Hashmi, Member District Peace Committee Allama Qari Usman Usmani, Syed Kazim Hussain Shah, Maulana Zahoor Naqibi Awan, Malik Hashim Zahoor, Raja Ghulam Haider, Dr. Muhammad Arif Qureshi, President Pothwar Welfare Society Haji Malik Munir Awan, Haji Malik Abdul Rauf, Chairman Zakat Usher Committee Inayatullah Satti, President Press Club Kahuta Register Raja Imran Zamir, President Muslim League N Youth Wing Tehsil Kahuta Rafaqat Janjua, Sheikh Ashtia Q Ahmed of Anjuman Ashiqan Rasool (PBUH) Sheikh Zulfikar Ahmed, and others addressed on this occasion the speakers said that the desecration of the Holy Quran is a very heinous and intolerable act and no such act can be allowed under the guise of freedom, there the Holy Quran and May the hearts of one and a half billion Muslims.

پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی ہے

The suicide blast in Peshawar Police Lines Mosque is a cowardly act of anti-national elements

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2فروری2023)
صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی ہے مسجدمیں نماز کے دوران عبادت میں مصروف ناحق لوگوں کی جان لینے والے دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور دین نہیں ہوسکتا ایسی دہشتگردی کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب ناحق لوگوں کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ایسی کارروائی کرنیوالے درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں دھماکہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں اوراس میں ملوث دہشتگردوں کو فوری پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اپنی سیاست کیلئے عمران خان نے نہ صرف نئی نسل کو گمراہ کیا بلکہ اوئے توئے کی سیاست سے ان کا مزاج تباہ کر دیا، (ن) لیگ ملکی ترقی اور سلامتی کی ضامن جماعت ہے اور عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے میاں نواز شریف کی قیادت میں ہم نئے عزم کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے عمل پیرا ہوں گے۔

پی ڈی ایم سمیت تمام سیاسی پارٹیاں عوامی مسائل حل اور ملک کو بحران سے نکالنے میں ناکام ثابت ہوئی

All the political parties, including PDM, have failed to solve public problems and bring the country out of crisis

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2فروری2023)
جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری ملک عبد القیوم نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم سمیت تمام سیاسی پارٹیاں عوامی مسائل حل اور ملک کو بحران سے نکالنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں، حکمرانوں کی مفاد پرستانہ اور مغرب کی غلامانہ پالیسیوں نے معیشت کو تباہ اور ملک کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام کے ساتھ سراسرظلم ہے75سال سے ملک پرمسلط حکمران ٹولہ غیروں کے مفادات کی تکمیل اورعوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو اس وقت لیڈرشپ کی ضرورت ہے جوغیروں کی غلامی کی بجائے ان کے دکھوں کا مداواکرے سرمائیدارانہ نظام وکرپٹ قیادت نہیں بلکہ اسلام کا عادلانہ نظام اور مخلص ودیانتدار قیادت ہی ملک وقوم کو موجودہ مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے ملک میں جاگیردارنہ ٹولے اور وڈیرہ شاہی کے نظام نے قدرتی وسائل سے مالا مال ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ملک و عوام کا کوئی بھی نہیں سوچتا سب اپنی اپنی جیبیں گرم کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button