DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Col Shabbir Awan and Ghulam Murtaza Satti given reception on approval of graveyard for grid station, Dapri and Baloha area

قبر ستان کی منظوری پر اہلیان گریڈ اسٹیشن، دھپر ی، بلوہاکی طرف سے سابق ایم پی اے کرنل ر شبیر اعوان،غلام مرتضیٰ ستی کے اعزاز میں استقبالیہ،

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جنوری2023)
قبر ستان کی منظوری پر اہلیان گریڈ اسٹیشن، دھپر ی، بلوہاکی طرف سے سابق ایم پی اے کرنل ر شبیر اعوان،غلام مرتضیٰ ستی کے اعزاز میں استقبالیہ،مہمان گرامی کی آمد پر پر تباک استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،سابق صدر پی ٹی آئی خورشید ستی، معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ جاوید اختر، فرزندکہوٹہ راجہ طارق عظیم و دیگر کی خصوصی شر کت،تقریب کے اہتمام کہوٹہ کے معروف معالج ڈاکٹر محمد علیم کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا تقریب آمد پر عوام علاقہ نے اپنے قائدین کا پر تباک استقبا ل کیا اس موقع پر سابق ممبر ایم سی کہوٹہ ماسٹر محمد نواز قریشی،چیئرمین مرید اعوان دیلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ) ملک کلیم حسین اعوان،معروف قانون دان ذوالفقار کیانی، معروف سیاسی وسماجی شخصیات صوبیدار ملک فاروق اعوان، صوبیدار ملک رشید، صوبیدار ملک اسرائیل،کیپٹن راؤف ستی،سردار ارشد مجید،ساجد ستی، عدیل افضل،نوید ستی، مظہر قریشی،تظرف ستی،رازق ستی،محمد فرید،یاسر جمیل،سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم کھوکھلے نعرے نہیں عملی خدمت کی سیاست پریقین رکھتے ہیں اہلیان علاقہ کو قبر ستان کا بڑا مسلہ درپیش تھا وہ حل ہوا ہے انشاء اللہ اس نیک کام میں مزید بہتری آئے گئی تما م شر کاء نے کرنل ر شبیر اعوان کا شکر یہ ادا کیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 28 January 2023)
On the approval of the cemetery, people of gride station, Dhapri, Baloha, former MPA Colonel. Shabbir Awan and Ghulam Murtaza Satti, were welcomed on the arrival, as former president PTI Khurshid Satti, well-known political and social figures Raja Javed Akhtar, son of Kahuta Raja Tariq Azim and others, the ceremony was organized at the residence of Dr. Mohammad Aleem, a well-known physician of Kahuta. On this occasion, Mr. Tabak welcomed former member MC Kahuta Master Muhammad Nawaz Qureshi, Malik Kaleem Hussain Awan, well-known jurist Zulfikar Kayani, well-known political and social figures Subedar Malik Farooq Awan, Subedar Malik Rashid. Subedar Malik Israel, Captain Rauf Satti, Sardar Arshad Majeed, Sajid Satti, Adeel Afzal, Naveed Satti, Mazhar Qureshi, Zarif Satti, Razaq Satti, Muhammad Farid, Yasir Jameel, and hundreds of local residents participated in this event. But the speakers said that we believe in the politics of practical service and not empty slogans. All the participants thanked Colonel R. Shabbir Awan.

سویڈین میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

Strong condemnation of the desecration of the Holy Quran in Sweden

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جنوری2023)
سویڈین میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ اور دیگر قوتیں انٹر نیشنل سطح پر ایک ایسا قانون بنائیں جس سے مذہبی منافرت پھلانے والوں کو کڑی سزا دی جائے آئے روز کبھی قر آن پاک کی بے حرمتی کبھی حضور صﷺ کی شان میں گستاخی کبھی صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کے واقعات رونما ہوتے ہیں جسکی وجہ سے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا جاتا ہے پاکستان جو اسلام کے نام پر قائم ہو ا اسکے حکمرانوں کو صف اول میں آواز بلند کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مسلمان ہر چیز کو قربان کر سکتے ہیں مگر اپنے مذہب کے حوالے سے کسی گستاخی کو معاف نہ کیا جائے گا عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ اپنے اختلافات ختم کر کے مسلم اُمہ کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ایسا کرنے والوں کو قرار واقعہ سزا دی جائے۔

آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج طالب حسین کی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات

Excellent sanitation arrangements under the supervision of Talib Hussain, in-charge of RWMC Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جنوری2023)
آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج طالب حسین کی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات گذشتہ روز صبح 5بجے سے لے کے شام گے تک کہوٹہ، گرڈ اسٹیشن، دھپری اور دیگر محلوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جو کہ لائق تحسین ہیں گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور سی اوکہوٹہ کی ہدائت پر آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج کی نگرانی میں سینٹری ورکز طالب حسین نے اپنے ورکروں کے ہمراہ گذشتہ روز صبح 5بجے سے لے کے شام گے تک کہوٹہ، گرڈ اسٹیشن، دھپری اور دیگر محلوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے عوامی حلقوں نے ان کی کاکر دگی کو سراہا ہے۔

محکمہ ہائی وے اور ٹھیکدار کی ملی بھگت سے پنجاڑ چوک تا کہوٹہ کلب والی سڑک میں ناقص مٹیریل کا استعمال

Use of poor material in Panjar Chowk to Kahuta club road with connivance of highway department and contractor

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جنوری2023)
محکمہ ہائی وے اور ٹھیکدار کی ملی بھگت سے پنجاڑ چوک تا کہوٹہ کلب والی سڑک میں ناقص مٹیریل کا استعمال اس سے قبل بھی کلر چوک تا ٹی ایم اے آفس کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑک کو کنکریٹ ڈالی گئی و چھ مہینے بھی نہ نکال سکی اب اسی سڑک کو اکھاڑ کر سڑک کاور نالے تعمیر کیے جا رہے ہیں نالوں کو بجائے گہرا اور کھلا کرنے کے پرانے نالوں کی سائیڈوں پر پھٹے لگا کر ہلکی ہلکی سائیڈوں پر کنکریٹ ڈال کر ایک تو انکو مزید تنگ کیا جا رہا ہے دوسرا نئے نالے شو کر کے کروڑوں روپے خرد برد کیے جاتے ہیں محکمے والے کروڑوں کی رشوت لیکر منصوبے کو پاس کر دیتے ہیں نیچے سے لیکر اوپر تک ہر ملازم کا حصہ دیکر ٹھیکدار کے پاس ناقص مٹیریل کے استعمال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا محکمہ ہائی وے اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت کی وجہ سے اس س قبل بھی کہوٹہ آڑی روڈ اور کہوٹہ پنجاڑ روڈ کی مرمتی کے پچاس کروڑ سے زائد فنڈز کرپشن کی نظر ہوئے مقامی قیادت اور انتظامیہ فوری نوٹس لے اور تعمیر ہونے والی سڑک اور نالوں کی تعمیر معیاری اور تسلی بخش کی جائے کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button