DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan: As soon as the coalition government of PTI in Punjab was dissolved, the registration of cases against PTI workers started

پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت وزیراعلی پرویز الہی کی جانب سے تحلیل کرواتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،جنوری,2023)—پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت وزیراعلی پرویز الہی کی جانب سے تحلیل کرواتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ شروع۔مندرہ پولیس نے نومبر میں روات کے قریب جی ٹی روڈ پر ریلی نکال کر ٹریفک بلاک کرنے کے جرم میں پی ٹی آئی کلرسیداں،پوٹھوہار ٹاؤن،گوجرخان کے درجن بھر رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے بائیس نومبر کی ریلی کا مقدمہ پچیس جنوری کو دوماہ بعد درج کر لیا۔پولیس نے خلاف قانون مجمع لگانے، نعرہ بازی کرنے سمیت جی ٹی روڈ کو بانٹھ کے مقام سے بند کرنے پر تحریک انصاف کے 13 نامزد عہدے داران سمیت 170 نامعلوم کارکنان خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جن میں کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید،راجہ عبدالوحید قاسم،ملک یاسر کلیامی،مون چوہدری،ملک طاہر، امیر افضل قریشی،مبین افضل قریشی،ربنواز قریشی،راجہ ضیاء،ملک وحید اختر،شہزادہ خان،مرزا بشیر،غنی پٹھان سمیت 170 نامعلوم کارکنان شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جی ٹی روڈ زبردستی بند کرنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی،رات گئے تک جی ٹی روڈ کو گاڑیاں لگا کر بند رکھا گیا۔غیر قانونی مجمع سمیت نعرے بازی کی گئی۔جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ سابقہ حکومت میں پنجاب پولیس پی ٹی آئی کی سہولت کار تھی اور اب ان کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی اس کا اصل روپ سامنے آ گیا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 26, January 2023)- As soon as the PTI coalition government in Punjab was dissolved by Chief Minister Pervez Elahi, the registration of cases against PTI workers started. The police registered a case against dozens of PTI leaders and workers of Kallar Syedan, Potohar Town, Gujar Khan for blocking traffic by holding a rally on GT Road near Rawat in November. The case was registered two months later in January. The police registered a case against 170 unknown workers including 13 nominated office-bearers of Tehreek-e-Insaf for holding an illegal gathering, shouting slogans, and blocking the GT Road from Banth. Amongst them are PTI District Senior Vice President Raja Sajid Javed, Raja Abdul Waheed Qasim, Malik Yasir Kalyami, Moon Chaudhry, Malik Tahir, Ameer Afzal Qureshi, Mubeen Afzal Qureshi, Rabnawaz Qureshi, Raja Zia, Malik Waheed Akhtar, Shahzada Khan. 170 unknown workers including Mirza Bashir, Ghani Pathan are involved. In the FIR, it was said that the traffic flow was severely affected due to the forced closure of the GT Road, the GT Road was blocked by vehicles until late at night. Slogans were shouted along with the illegal assembly. It should be remembered that Punjab Police was the facilitator of PTI in the previous government and now with the end of their government, its true form has come out.

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجازملک نے دوبیرن کلاں میں سرکاری جگہ پر جاری غیر قانونی تعمیرات رکوادیں۔

Assistant Commissioner Muhammad Ijaz Malik stopped the ongoing illegal constructions on government land in Doberan Kallan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،جنوری,2023)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجازملک نے دوبیرن کلاں میں سرکاری جگہ پر جاری غیر قانونی تعمیرات رکوادیں۔غیر ممکن راستہ پر پلازہ کی تعمیر جاری تھی جسے روک دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے بغیر اجازت کے سرکاری آٹامہنگے داموں فروخت کرنے پر جن تین دکانداروں کی شاپس کو سر بمہر کیا گیا تھا کو پچاس پچاس ہزار جرمانہ عائد کر کے انہیں ڈی سیل کر دیا گیا ہے۔

پلالہ ملاح خان میں چوری کی واردات

Theft incident in village Palala Mulha Khan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،جنوری,2023)—دریائے جہلم کے غربی کنارے واقع گاؤں پلالہ ملاح خان میں چوری کی واردات،پولیس کی آمد پر چور گرفتار مسروقہ سامان اور طلائی زیورات برآمد کر لیئے گئے۔محمد مقصود سکنہ پلالہ ملاح خان نے کلرسیداں پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنے بھائی محمد ایاز کوکال کی کہ تمہارا سامان جس میں زیورات اور کپڑے تھے کو کسی نامعلوم آدمی نے چوری کر لئے ہیں جبکہ اسی دوران محمد رمضان نامی شخص جس کے بغل میں کپڑے اور کٹر تھا کو ہم نے جاتے ہوئے شناخت کرلیا جس پر اسے قابو کر کے 15پر کال کر دی۔ پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ہم نے اپنے کپڑے پہچان لیئے اور جب دیگر سامان کے بارے میں باز پرس کی تو اس نے بتایا کہ باقی کا سامان روڈ کے کنارے ایک جگہ پر بکس میں چھپا کر رکھا ہوا ہے اور جب بکس کو چیک کیا گیا تو اس میں ایک عدد انگوٹھی،ہار سیٹ،بالیاں دو عدد اور ایک عدد نتھنی موجود نہ تھیں۔

خاتون کو مبینہ طور پر نند اور دیور نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

The woman was allegedly tortured by Brother and sister in law

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،جنوری,2023)—خاتون کو مبینہ طور پر نند اور دیور نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،مقامی پولیس نے تحفظ فراہم کرنے کی بجائے متاثرہ خاتون پر راضی نامے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے،مسماۃ (م) سکنہ غزن آباد نے سی پی او راولپنڈی کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ دیور اور نند نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور جب ان کیخلاف پولیس چوکی میں درخواست دی تو میری داد رسی کرنے کی بجائے پولیس نے راضی نامے کیلئے دباؤ ڈالنے اور راضی نامہ نہ کرنے کی صورت میں ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیں۔خاتون کے مطابق تفتیشی آفیسر اے ایس آئی سخاوت کیانی اور کانسٹیبل حمزہ نے رات 10بجے کے قریب چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے اس کے گھر میں داخل ہو کر اس کی جوان بیٹی اور بچوں کے سامنے گالم گلوچ کی اور منہ پر تھپڑ مارے۔

تحصیل اسپورٹس گالا میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیاں نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

Government Girls High School Kallar Syedan won the first position in Tehsil Sports Gala

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،جنوری,2023)— سپورٹس گالا 2023 ٹیلنٹ کی تلاش کے تحت منعقد ہونے والے تحصیل اسپورٹس گالا میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیاں نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔اسپورٹس گالہ میں کرکٹ،والی بال،ہاکی،ایتھلیٹس،جمناسٹک کے مقابلوں میں طالبات نے انہتائی پر جوش طریقے سے حصہ لیا۔سپورٹس گالا کا انعقاد پرنسیل میڈم نجمہ ملک اور سنیئر ایس ایس ٹی سیدہ ثروت شاھین کے زیر نگرانی منعقد ہوا جس کے تمام ایونٹس میں طالبات نے بھر پور حصہ لے کر نمایاں کامیابیاں اپنے نام کیں۔ آخر میں پرنسیل محترمہ نجمہ ملک نے کامیاب طالبات میں میڈلز،ٹرافیز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے اور تعلیمی سرگرمیوں پر بھی مزید توجہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی فتحیاب ہونا ہی اصل کامیابی کی حقیقی کنجی ہے۔

ضلعی سطع کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ (کلر سیداں)کے دو طالبعلم بھائیوں کی دھوم

Two student brothers of Govt Higher Secondary School Skot excelled in the district competition

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،جنوری,2023)—پنجاب حکومت کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام(اولمپک ڈریم) 2023کے ضلعی سطع کے مقابلوں میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ (کلر سیداں)کے دو طالبعلم بھائیوں کی دھوم،طالبِ علم فہدحسین غازی نے1500میٹر دوڑ کے مقابلے میں پہلی اور 800 میٹر دوڑ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی جبکہ اس کے بھائی سعد زریاب نے 400 میٹر دوڑ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

چوہدری عبدالقیوم کی نمازجنازہ میں کسی بھی قابل ذکر شخصیت کی عدم شرکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار

Expressing deep anger over the non-participation of any notable person in the funeral of Chaudhry Abdul Qayyum

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے پیپلز پارٹی کے دیرینہ ساتھی و رہنما چوہدری عبدالقیوم کی نمازجنازہ میں کسی بھی قابل ذکر شخصیت کی عدم شرکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم چوہدری عبدالقیوم کا شمار ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ہماری ان سے سیاست جدا تھی مگر آپس میں احترام اور رواداری کے رشتے بڑے مستحکم تھے مگر پیپلز پارٹی کی جانب سے نماز جنازہ میں عدم شرکت سمجھ سے بالا تر ہے راجہ پرویز اشرف ان کے فرزند پارٹی کے ضلعی صدر سمیت کسی بھی قابل ذکر شخصیت نے مرحوم کی ناقابل فراموش خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی یہ ان کی پارٹی کے حقیقی لوگوں سے لاعلمی اور عدم دلچسپی ہے جس سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو سبق حاصل کرنا چاہیئے۔

چوہدری نثار علی خان آج بروز جمعرات ساگری کا دورہ کریں گے

Chaudhry Nisar Ali Khan will visit Sagri today

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،جنوری,2023)—سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج بروز جمعرات ساگری کا دورہ کریں گے وہ دن ساڑھے گیارہ بجے قاسم مشتاق کیانی کی رہائش گاہ گھکھڑ ڈیرہ پہنچیں گے بعد ازاں وہ سابق چیئر مین یونین کونسل ساگری راجہ شہزاد یونس کی رہائش گاہ پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سابقہ ڈویژنل عہدیدار چوہدری عبدالقیوم انتقال کر گئے

Former Divisional Official of People’s Party Chaudhry Abdul Qayyum passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،جنوری,2023)—پیپلز پارٹی کے رہنما سابقہ ڈویژنل عہدیدار چوہدری عبدالقیوم انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک تھلہ سموٹ میں ادا کی گئی۔ جس میں مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،چوہدری افتخار احمدوارثی، سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر،محمد اعجاز بٹ،راجہ ندیم احمد،فدا بٹ،نوید مغل،فیاض کیانی،راجہ عمران سرور،چوہدری توقیر اسلم،ماسٹر طارق منہاس،راجہ اورنگزیب عادل،صوبیدار میجر عبدالرزاق،قاضی زاہد نعیم، قاضی افضال حیات،ماسٹر غالب حسین،راجہ ضیارب،قاضی شیراز اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button