DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The religious contributions of Ameer Haji Bostan of Tablighi Center of Dewsbury UK will always be remembered

ڈیوزبری برطانیہ کے تبلیغی مرکز کے امیرحاجی بوستان کی دینی،رفاعی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،جنوری,2023)—یورپ و ایشیا کے عظیم داعی،ڈیوزبری برطانیہ کے تبلیغی مرکز کے امیرحاجی بوستان کی دینی،رفاعی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی حاجی بوستان مرحوم کی وفات سے دینی حلقوں میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے برطانیہ و جامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد الرشید ربانی نے تعزیتی پیغام میں کیا۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ اور کلرسیداں ومضافات میں مولانا احسان اللہ چکیالوی کی نگرانی میں چلنے والے مدارس اور مکاتب قرآنیہ میں حاجی بوستان مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا ھے اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے۔ حاجی بوستان مرحوم تبلیغی جماعت رائے ونڈ مرکزکے امیر حاجی عبد الوھاب مرحوم کے کارخاص،تبلیغی مرکز نظام الدین ہندوستان کے امیر مولانا محمد سعد کے رفیق اورآزادی کشمیر کے سرگرم راہنما مجاہدداول سردار عبد القیوم مرحوم کے صف اول کے کارکنان میں سے تھے۔مرحوم نے براعظم یورپ،افریقہ،ایشیاء سمیت مختلف ممالک کے تبلیغی دورے کرکے لاکھوں افراد تک دین اسلام کی آفاقی دعوت پہنچائی مولانا عبد الرشید ربانی، مولانا احسان اللہ چکیالوی اورڈاکٹر امین الرشیدنے حاجی بوستان مرحوم کی دینی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے عزیز واقارب اور جملہ پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوے گہرے رنج وغم کا اظہارکیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 24, January 2023) – The religious, charitable services of Haji Bostan of Tablighi Center of Dewsbury UK, will always be remembered. These views were expressed by Maulana Abdul Rasheed Rabbani, the patron-general of Jamiat Ulama-e-Britain and Jamia Darul-Uloom Rabbaniyah in Kallar Syedan in a condolence message.

کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن

Prolonged power breakdown in Kallar Syedan and surrounding regions

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،جنوری,2023)— ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،نظام زندگی درہم برہم،ساڑھے چودہ گھنٹوں بعد بجلی کی بحالی پر صارفین نے مسرت کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح ساڑھے سات بجے کلر سیداں گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے ائیسکو سب ڈویژن کلرسیداں، چوآ خالصہ اور بیول میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی لوگ سارا دن بجلی کی بحالی کے منتظر رہے مگر بجلی بحال نہ ہوئی متبادل ذرائع سے بجلی کا حصول بھی ممکن نہ رہا سب سے زیادہ پریشانی کی وجہ پانی کا حصول تھا لوگ برتن اٹھائے پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے اور ساڑھے چودہ گھنٹوں بعد رات دس بجے بجلی کی بحالی ممکن ہوئی۔ادہر چیئرمین ائیسکو انجنیئر قمراسلام راجہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملک بھر کے بیشتر علاقے برقی رو کی معطلی سے متاثر ہوئے فوری بحالی کا کام شروع کردیا گیا مگر تکنیکی بنیادوں پر ایک بٹن دبانے سے ملک بھر میں بجلی کی بحالی ممکن نہ تھی اس لیئے اس کی بحالی تاخیر سے ممکن ہوئی ہے

نور فاؤنڈیشن سکول کلرسیداں کی افتتاحی تقریب

Inauguration ceremony of Noor Foundation School Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،جنوری,2023)—ماہر تعلیم لالا شبیر حسین نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ جدید معیاری تعلیمی ادارے کے ذریعے ہونہار طلبہ طالبات کو دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق درسگاہ مہیا کریں۔انہوں نے نور فاؤنڈیشن سکول کلرسیداں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعوے نہیں عملی کام کرکے دکھائیں گے ہمارے ادارے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی پستی کا سبب تعلیم سے دوری ہے،تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ اور والدین کوبنیادی حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے والدین کو تلقین کی کہ وہ کتاب کیساتھ ساتھ محبت اور اس کی قدروقیمت سے آگاہی کیلئے اپنے بچوں کی رہنمائی کریں۔انہوں نے کہا کہ جب تک تعلیمی اداروں میں امیر و غریب کے فرق کو ختم نہیں کیا جا تا اس وقت تک تعلیمی میدان میں ترقی نہیں لائی جا سکتی۔ڈائریکٹر شہزاد اکبر بٹ نے کہا کہ ماضی میں کلرسیداں کو تعلیم و صحت کے حوالے سے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔کلر سیداں میں پاسپورٹ دفتر سے لے کر پبلک ٹائلٹس تک کی سہولت موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ نور فاؤنڈیشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کو ٹیوشن سنٹر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔تقریب سے سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض، پی ٹی آئی کے رہنما سید سیماب حیدر شاہ اور چوہدری طارق تاج نے بھی خطاب کیا۔

ستھوانی میں چوہدری مستانیز احمد انتقال کر گئے

Chaudhry Mustaniz Ahmed passed away in Sathwani

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،جنوری,2023)—ریٹائرڈ مدرس چوہدری منیر احمدکے بھائی چوہدری مستانیز احمدنمازجنازہ کی ادائیگی کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے،وہ پیر کی صبح گاؤں ستھوانی میں ایک بچی کی نمازجنازہ میں شریک تھے کہ دل کا دورہ پڑنے پر زمین پر گر گئے۔ انہیں کلرسیداں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی ان کی نمازجنازہ بھی گاؤں ستھوانی میں ادا کر دی گئی جس میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

صوبیدار محمداشرف وفات کو پنڈورہ ہردو میں سپرد خاک کردیا گیا

Subaidar M Ashraf passed away in Pindora Hardo

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،جنوری,2023)—تحریک انصاف یونین کونسل سموٹ کے رہنما سردار محمد ظریف کے والد محترم صوبیدار محمداشرف وفات کو پنڈورہ ہردو میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ پنڈوڑہ ہردو میں کلربار کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین،خلیفہ حاجی محمدشریف, سید اشفاق حسین شاہ،حاجی احمد سعید،چوہدری بابرضمیر،یاسربشیرراجہ ایڈووکیٹ،نعمان ظفربھٹی ایڈووکیٹ،عمیرحسین بھٹی ایڈووکیٹ،ماسٹرطارق منہاس، صدرمبشرکیانی،چوہدری مختارحسین،حکیم۔مشتان خان،چوہدری جمیل اکرم،چوہدری عبدالغفور دانش، گردوارعبدالقدوس اور دیگر نے شرکت کی

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،جنوری,2023)—سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر،ہارون کمال ہاشمی،ملک پرویز کنگر،عبدالغفور کیانی،محمد جمیل وارثی،خالد محمود مرزا،راجہ ساجد جاوید، شیخ ساجد الرحمان،راجہ شہزاد یونس،راجہ جاوید اشرف،راجہ زاہد خورشید،راجہ شوکت علی وارثی،پیر محمود حسین،شیخ حسن ریاض،شیخ حسن سرائیکی،الحاج اسلم بانی،شیخ خورشید احمد، صوبیدار غلام ربانی نے گاؤں تل خالصہ جاکر چوہدری توقیراسلم سے ملاقات کی اور ان کے چچا حاجی محمد انور کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button