DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The Kahuta Bar election left in stalemate as the two fighting for President position draw

کہوٹہ بار کا الیکشن تعطل کا شکار ہوگیا، صدر کے عہدے کے لیے دونوں میں مقابلہ ڈرا ہوگیا۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،15جنوری2023)
ایوان عدل کہوٹہ کے انتخابات سال2023-24مکمل کانٹے دار مقابلے کے بعد صدارات کے امیدواران راجہ عقیل حیدری ایڈووکیٹ اور سردار عمران اکبر ایڈووکیٹ 38-38ووٹ لیکر برابر،راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، راجہ عمران اقبال ایڈووکیٹ نائب صدر اور راجہ ندیم راؤف ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری منتخب۔تفصیلات کے مطابق ایوان عدل کہوٹہ کے انتخابات سال2023-24مکمل اتحادی گروپ راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ، ذولفقار محمو دکیانی ایڈووکیٹ اور راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کے مابین دلچسپ مقابلے کے بعد صدارت کے امیدوارا ن عقیل حیدری ایڈووکیٹ، اور سردار عمران اکبر ایڈووکیٹ 38-38ووٹ لیکر برابر جبکہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کے راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ 40ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ گروپ کے خالد ظہیر راجہ37ووٹ حاصل کر سکے اسی طرح اتحادی گروپ راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ، ذولفقار محمو دکیانی ایڈووکیٹ گروپ سے راجہ عمران اقبال ایڈووکیٹ 40ووٹ لیکرنائب صدر اور راجہ ندیم راؤف ایڈووکیٹ41 جوائنٹ سیکرٹرری منتخب ہو گے جبکہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ سے نائب صدر کے امیدوار راجہ راشد ایڈووکیٹ ا37ور جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار36 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شروع ہوا اورشام4بجے تک جاری رہا چئیر مین الیکشن بورڈ گلفام خان ایڈووکیٹ، ممبران خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، زاہد اختر ستی ایڈووکیٹ اور ماجد غازی ایڈووکیٹ نے بسلسلہ الیکشن اپنے فرائض ادا کیے چئیر مین الیکشن بورڈ گلفان خان ایڈووکیٹ نے ختمی رزلٹ کا اعلان کیا جبکہ انکا کہنا تھا کہ صدارت کے امیدواران کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کیا جائے گا اس موقع پر وکلاء،سیاسی سماجی شخصیات معززین نے کامیاب ہونے والے وکلا کو مبارکباد پیش کی۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 15 January 2023)
Elections of the House of Justice 2023-24 After a full thorny contest, the presidential candidate’s Raja Aqeel Haidari Advocate and Sardar Imran Akbar Advocate tied with 38-38 votes, Raja Faisal Nazir Advocate General Secretary, Raja Imran Iqbal Advocate Vice President and Raja Nadeem Rauf Advocate Joint. Elect Secretary. According to the details, after the interesting competition between the House of Justice Elections 2023-24 full alliance group Raja Muhammad Sattarullah Advocate, Zulfiqar Mahmoud Kayani Advocate and Raja Saeed Ahmed Advocate Group, the candidates for the presidency are N Aqeel Haidari Advocate and Sardar Imran Akbar. Advocate tied with 38-38 votes while Raja Faisal Nazir Advocate of Raja Saeed Ahmed Advocate Group was elected General Secretary with 40 votes while Khalid Zaheer Raja of Raja Muhammad Sattarullah Advocate Group got 37 votes. From the group, Raja Imran Iqbal Advocate with 40 votes will be elected as the Vice President and Raja Nadeem Rauf Advocate with 41 votes will be elected as the Joint Secretary, while the Vice President candidate from the Raja Saeed Ahmed Advocate Group, Raja Rashid Advocate 37 joint secretary candidates managed to get 36 votes. The polling process started from 9 am and continued till 4 pm. Chairman of Election Board Gulfan Khan Advocate announced the final result while saying that a decision will be made later regarding the presidential candidates. On this occasion, lawyers, and political and social personalities congratulated the successful lawyers.

کہوٹہ کے عوام سے کیے گے وعدے پورے کر دیے42کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کا کام شروع

The promises made to the people of Kahota have been fulfilled, the work of the water supply and sewage system has started at a cost of 42 crore rupees

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،15جنوری2023)
کہوٹہ کے عوام سے کیے گے وعدے پورے کر دیے42کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کا کام شروع ہے گریڈ اسٹیشن، دھپری، ابلوہا، فاروق کالونی، ادوالہ سمیت پوری ایم سی کی حدود میں گھر گھر پانی پہنچا ئیں گے کوئی ایسا گھر نہیں رہے گا جو صاف پانی سے محروم رہے مخالفین نے میرے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات بھی لگائے لیکن میں نے انکا جواب اپنے کاموں سے دیا جنہوں نے تیس سال حکومت کی وفاقی وزیر، وزیر اعظم اور چئیر مین مسلم لیگ ن بھی رہے انھوں نے نہ واٹر سپلائی دی نہ سڑکیں نہ ہی کالجز دیے چند خانہ بدوش جو ہوتے ہمارے ساتھ ہیں مگر انکو رات کو زرداری اور پرویز اشرف یاد آتے ہیں انھوں نے بھی میڈیا پر میرے خلاف زہر اگلا مگر آج میرے کام بولتے ہیں اربوں روپے کی ٹورازم ہائی وے، ایک ارب 12کروڑ کی لاگت سے کہوٹہ پنڈی،کہوٹہ جیوڑہ روڈ کی تعمیر شروع ہے بوائز اور گرلز ہائی سکول کو کالج کا درجہ دلوایا جبکہ بے شمار سکولوں کو اپ گریڈ کروایا جسکی گزشتہ تیس سالوں میں مثال نہیں ملتی، ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن،سپورٹ اسٹیڈئم کا قیام جبکہ اس کے علاوہ حلقہ بھر میں اربوں روپے کے سینکروں منصوبے جاری ہیں مری میں یونیورسٹی کا قیام جبکہ چھ کیمپسز تعمیر کرنے تھے مگر ہماری حکومت ختم ہوئی تو شاہد خاقان عباسی نے انکو رکوایا مگر آمدہ جنرل الیکشن سے قبل اس حوالے سے بھی عوام کو خوشخبری دیں گے ان خیالات کا اظہار مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چئیر مین RDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ تحصیل صدر راجہ وحید احمد خان نے دھپری میں واٹر سپلائی منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ2006میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم سکیم شروع کی جسکو حکومت تبدیل ہوئی تو ختم کر دیا گیا تھا یہ میرا خواب تھا کہ اپنے حلقے کو پانی جیسی سہولت مہیا کروں جو تعبیر ہوا جس کے لیے صداقت علی عباسی نے کاوش کی انشااللہ عوام کے مسائل حل کریں گے اس وقع پر سنئیر نائب صدر تحصیل کہوٹہ مختار احمد کلیامی، جنرل سیکرٹری سردار ایم رضا، سٹی صدر راجہ الطاف حسین،جنرل سیکرٹری راجہ منان مسعود،زبیر ستی، نائب صدر راجہ تنویر،سردار مظہر، راجہ واحد، نوجوان راہنماراجہ رئیس جنجوعہ و دیگر کارکنان ورکرز ن کثیر تعداد میں شرکت کی صداقت علی عباسی نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے35سال والوں کے مقابلے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے عوام ہمارے کاموں کو مد نظر رکھتے ہوئے بھرپور وؤٹ دیں اور پی ٹی آئی کو مزید مظبوط کریں بعدازاں صداقت علی عباسی، راجہ طارق محمو دمرتضیٰ و دیگر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور زیر تعمیر بلڈنگ کا جائزہ لیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button