DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The winter heavy rain fall, the intensity of the cold weather

موسم سرما کی بارش،سردی کی شدت میں تیزی آ گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جنوری2023)
ڈیرہ مشتاق شاہ بازار اور دیگرعلاقوں میں موسم سرما کی بارش،سردی کی شدت میں تیزی آ گئی،عوام نے گرم ملبوسات کے لیے بازاروں کا رخ کر لیا،جہاں موسم سرما کی بارش کی وجہ سے سردی میں شدت آ گئی ہے وہاں پر ہی موسم سرما کی ہلکی سی بارش نے سابقہ موجودہ نمائندگان اور انتظامیہ کی کارکردگی کے پول کھول کر رکھ دیے نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی دکھائی دینے لگی نالے بند ہونے کے باعث گندگی سڑکوں پر آ گئی گاڑیوں بلخصوص پیدل چلنے والوں کو شدید دشواری صفائی کے ابتر انتظامات نالوں کی باقاعدگی سے نہ تو صفائی کی جاتی ہے اور نہ ہے تا حال سیوریج سسٹم کا کوئی انتظامات کیا گیا ہے جہاں انتظامیہ کی نا اہلی ہے وہی عوام بھی نالوں کو بند کرنے میں کثر نہیں چھوڑے عوام علاقہ شہریوں بلخصوص تاجروں نے کمشنر راولپنڈی، اے سی کہوٹہ اور نمائندگان سے مطالبہ کیا کہ خداراہ اس دیرینہ مسلے کو فل فور حل کیا جائے نالوں کی صفائی اور سیوریج سسٹم کے لیے عملی اقدامات کیے جائی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 12 January 2023)
In Dera Mushtaq Shah Bazar and other areas, the winter heavy rainfall has intensified the cold snap, and people have turned to the markets for warm clothes. There is a serious problem with poor cleaning arrangements, the drains are not cleaned regularly and no arrangements have been made for the sewage system so far, where there is the incompetence of the administration, the people also did not hesitate to close the drains. In particular, the traders demanded from Commissioner Rawalpindi, AC Kahuta, and the representatives that this long-standing issue should be solved completely and practical steps should be taken for cleaning the drains and sewage system.

ٹریفک پولیس کہوٹہ کی شاندار کاکردگی سال 2022میں 17945گاڑیوں کے چالان کر کے 70,06,350رو پے قو می خزانے میں جمع کروائے

Excellent performance of the traffic police Kahuta, in the year 2022 by fining 17945 vehicles and paying Rs 70,06,350 to the national treasury

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جنوری2023)
سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی خصوصی ہدائت سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج خرم فیاض ستی کی نگرانی میں ٹریفک پولیس کہوٹہ کی شاندار کاکردگی سال 2022میں 17945گاڑیوں کے چالان کر کے 70,06,350رو پے قو می خزانے میں جمع کروائے جبکہ گذشتہ روز شدید بارش میں سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار سارا دن بارش میں میں کھڑے رہ کر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھاجبکہ سکول ٹائم بھی احسن طریقے سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں عوامی حلقوں نے ان کو خراج تحسین پیش کی ہے،تفصیل کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی خصوصی ہدائت سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج خرم فیاض ستی کی نگرانی میں ڈیو ٹی آفیسر زاہد ستی، ڈیو ٹی آفیسر ملک جہانگیر، ٹی اؤ عمران حسین، راجہ مستنصر، راجہ عمران، محمد قاسم، آصف ستی کہوٹہ شہر میں احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی خصوصی ہدائت سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج خرم فیاض ستی کی نگرانی میں ٹریفک پولیس کہوٹہ نے سال 2022میں 17945گاڑیوں کے چالان کیئے جبکہ پو رے سال میں 70,06,350رو پے قو می خزانے میں جمع کروائے، جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر سال بھر میں 1194گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیئے،کالے شیشے 564،اوورلوڈنگ 558، نو پارکنگ 412، بدوں نمبر پلیٹ 1317،بغیر پر مٹ 212،بدوں فٹنس79،اپلائیڈ فار 2115، دھو اں دینے والی گاڑیوں کے117جبکہ پر یشر ہارن 300،بغیر لائسنس 2793،غفلت لاپر وائی پر204گاڑیوں کے چالا ن کیئے گئے،بعض نہ آنے والی967 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا، بہترین کا کردگی اور سال بھر میں ٹریفک نظام بہتر سے بہتر چلانے پر عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کہوٹہ کے انچارج خرم فیاض ستی اور دیگر اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے۔

موجود وفاقی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں

The existing federal government has completely failed to control inflation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جنوری2023)
عہدے کا لالچ نہیں خان سے عشق ہے،پارٹی کا مشکور ہوں جنہوں نے ضلعی سطح پر اتنی بڑھی زمہ داری سونپی ہے، اپنے خون کے آخری قطرے تک پارٹی اور اپنے قائد عمران خان سے وفا کریں گے،کبھی عہدئے کے پیچھے نہیں بھاگا پارٹی کے لیے کام کیا ہے اور اسی کارکر دگی کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے مجھ ادنیٰ سے کارکن کو اتنے بڑھے عہدئے سے نوازہ ہے انشاء اللہ پارٹی کے لیے پہلے بھی کام کیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتا رہوں گا ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے سینئرنائب صدر سردار ارشد مجید سدزوئی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاموجود وفاقی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں عوام کے لیئے آٹے اور بنیادی ضروریات کی دیگر اشیاء کا حصول ناممکن ہوچکا ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیئے ہنگامی اقدامات کرے حکمران اپنی اور بیوروکریسی کی شاہ خرچیاں فوری طور پر ختمکیں جاہیں یک طرف عوام آٹے کے حصول کے لیئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ حکمران ہیں ان کے کان تک جوں نہیں رینگتی ملک کی عوام کی نظرین قائد تحریک انصاف عمران خان پر لگی ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button