DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: The Election Commission has eliminated union council Smot, Nala Muslimana and Bhalakhar
الیکشن کمیشن نے تحصیل کلرسیداں کی نئی حلقہ بندیاں جاری کردیں تین یوسیز سموٹ،نلہ مسلماناں اور بھلاکھر کو سرے سے ہی ختم کردیا گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،جنوری,2023)—الیکشن کمیشن نے تحصیل کلرسیداں کی نئی حلقہ بندیاں جاری کردیں تین یوسیز سموٹ،نلہ مسلماناں اور بھلاکھر کو سرے سے ہی ختم کردیا گیا اس طرح تحصیل کلرسیداں کی یوسیز کی تعداد دس سے کم ہوکر سات رہ گئی ہے۔یوسی نلہ مسلماناں کو دوبیرن کلاں،یوسی بھلاکھر کو یوسی گف اور یوسی سموٹ کو یوسی چوآخالصہ اور منیاندہ میں تقسیم کردیا گیا۔چوآخالصہ کے موضع ٹکال کو الگ کرکے یوسی کنوہا میں شامل کردیا گیا، یوسی گف کے مواضعات چھپر اور پنڈوری کو یوسی بشندوٹ اور ڈیرہ خالصہ کو یوسی غزن آباد میں شامل کردیا گیا۔یوسی منیاندہ کے موضع انچھوہا(سرصوبہ شاہ)کو یوسی چوآخالصہ میں شامل کردیا گیا، یوسی سموٹ کو مکمل طور پر ختم کرکے اس کے تین مواضعات سموٹ،سیائلی عمرخان،کاہلی دھمنوہا کو یوسی چوآ خالصہ اور آٹھ مواضعات پنڈورہ ہردو،بروٹہ،پلالہ ملاح خان، بالیماں،چکیال ہردو،دانگلی شاہ خاکی،دانگلی داؤد شاہ حقانی اور رکھ بالیماں کو یوسی منیاندہ میں شامل کردیا گیا۔یوسی نلہ مسلماناں کے دونوں مواضعات پنڈ بینسو اور نلہ مسلماناں کو یوسی دوبیرن کلاں میں شامل کردیا گیا۔یوسی بھلاکھر میں سے موضع دودھلی کو یوسی دوبیرن کلاں اور دیگر مواضعات پلالہ سیداں، بھیائی مہر علی،صحی،پھگواڑی گلہ،دھمالی اور بھلاکھر کو یوسی گف میں شامل کردیا گیا۔اس طرح تحصیل کلرسیداں کی تین یوسیز بھلاکھر،نلہ مسلماناں اور سموٹ ختم ہونے کے بعد مجموعی طور پر یوسیز کی تعداد صرف سات باقی بچی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 10, January 2023)- The Election Commission has released new constituencies of Kallar Syedan Tehsil. The number of schools has reduced from ten to seven. UC Nala Muslimana were divided into Doberan Kallan, UC Bhalakhar, in to UC Guff, and UC Smot was divided into UC Choa Khalsa and Manyanda. UC Ghuff’s mouzas Chhappar and Pandori were merged into UC Bashindot and Dera Khalsa into UC Ghaznabad. UC Manianda’s mouza Anchoha (Sir Sooba Shah) was merged into UC Choa Khalsa, completely abolishing UC Smot and its three divisions. The areas of Smot, Sayali Umar Khan, Kahli Dhamnoha were added to UC Choa Khalsa and eight areas of Pindora Hardo, Baroota, Palala Mula Khan, Balimah, Chakyal Hardo, Duangli Shah Khaki, Duangli Daud Shah Haqqani and Rakh Baliman were added to UC Manianda. Both the areas of Nala Muslimana, Pind Bainso, and Nala Muslimana were included in UC Doberan Kallan. UC Bhalakhar area of this, Mouza Dodilli added to UC Doberan Kallan and other UCs Palala Syedan, Bhiai Mehr Ali, Sahi, Phagwari Gula, Dhamali, and Bhallakhar were included in UC Guff. After that, the total number of USCs left in Tehsil Kallar Syedan is only seven.
پی ایس پی افسر راجہ ظہیر ارشد کو ایس پی اسلام آباد تعنیات کردیا گیا
PSP officer Raja Zaheer Arshad has been posted as SP Islamabad
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،جنوری,2023)—پی ایس پی افسر راجہ ظہیر ارشد کو ایس پی اسلام آباد تعنیات کردیا گیا ان کا تعلق چوآخالصہ کے گاؤں موہڑہ لنگڑیال سے ہے اور یہ اس سے قبل پاکستان ریلوے میں خدمات سر انجام دے رہے تھے کہ وفاقی حکومت نے انہیں اسلام آباد میں تعنیات کیا ہے کلرسیداں کے نوجوان سیاسی رہنما راجہ طلال خلیل نے ان سے ملاقات کی اور اسلام آباد تعنیاتی پر انہیں پھول پیش کیئے۔
پی ٹی آئی کے مہنگائی کے خلاف چوکپنڈوری کلرسیداں میں احتجاج
Protest held by PTI over inflation in Chauk Pindori and Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن یوتھ میڈیا راولپنڈی کے ایگزیکٹو رکن سردار عدیل انجم نے پی ٹی آئی کے مہنگائی کے خلاف چوکپنڈوری کلرسیداں میں احتجاج کو عوام سے بدترین مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ آٹے چینی اور اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں تیزی سے اضافہ کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی پنجاب میں اتحادی حکومت ہے۔پرویزالہی اور ان کے اتحادی دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں جس سے پنجاب کا بچہ بچہ نالاں ہے۔صداقت علی عباسی عوام کو بیوفوف نہ بنائیں انہوں نے اگر احتجاج کرنا ہے تو پرویزالہی اور پنجاب میں اپنے وزیروں کے خلاف کرنا چاہیئے۔ انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے اپنے چار سالہ دور اقتددار میں عوام کو سبز دکھاتے رہے لوگوں کو بے روزگار کیا اور آج وفاق میں اتحادی حکومت پی ٹی آئی کے چار سالہ گند کو صاف کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صداقت عباسی مہنگائی کا رنگ دے کر اپنی سیاست نہ چمکاہیں، مہنگائی کنٹرول کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ھے جس میں وہ ناکام ھو چکی ہے یہ لوگ اپنی چوریاں بچانے کے لیے آج عوام کو مہنگائی کے خلاف اکسا رہے ہیں ان کو اس دھوکہ دہی پرشرم آنی چاہیے۔
حکومت کی لوٹ مار سے ملک تباہی کی طرف گامزن ہے
The country is heading toward destruction due to the looting by the government
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،جنوری,2023)— پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کی لوٹ مار سے ملک تباہی کی طرف گامزن ہے،ملک میں نئے انتخابات کروانا ناگزیر ہو چکا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کرنے والے پی ڈی ایم کے انٹرنیشنل چوروں کو ریلیف فراہم کر کے ان کو شرافت اور دیانتداری کے اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات کروانا ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑانا ملک و قوم کیلئے اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹا بحران امپورٹڈ حکمرانوں کی بدنیتی کا نتیجہ ہے۔میرپور خاص کا شرمناک واقعہ بلاول بھٹو کے منہ پر طمانچہ ہے،انہوں نے کہا کہ 70 سالوں میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی آٹھ ماہ میں مہنگائی نے ریکارڈ توڑ دیئے۔انہوں نے کہا کہ مزدور نے آٹے کے حصول کیلئے اپنی جان بھی گنوا دی مگر سندھ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی،عوام کبھی بھی پیپلز پارٹی کے حکمرانوں کی ترجیح نہیں رہے،ان بے حس حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی امپورٹڈ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہو کر الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔
پروفیسرڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کی اہلیہ کی دوسری برسی کی تقریب کلر سیداں کے گاؤں پنڈ بینسو میں منعقد ہوئی
The second death anniversary of the wife of Professor Dr. Aziz Ahmed Hashmi was observed in village Pind Bainso
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،جنوری,2023)—معروف ماہر تعلیم قومی ترانہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی کی اہلیہ کی دوسری برسی کی تقریب کلر سیداں کے گاؤں پنڈ بینسو میں منعقد ہوئی۔ جس میں ریٹائرڈ اے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس جمیل احمد ہاشمی،کرنل بلال،انجینئرعبدالرزاق، ڈاکٹر محمدعارف قریشی،خورشید احمد ہاشمی،مولانا اقبال قریشی، کیپٹن(ر)حق نواز راجہ،ارشد بھٹی،ملک امجد ایڈووکیٹ، تنویر ہاشمی،ارشد عزیز ہاشمی،راجہ اکبر حسین اور دیگر نے شرکت کی۔