DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Two men were seriously injured in a shooting at a hotel in Mandra Banth stop

مندرہ بانٹھ سٹاپ پر ہوٹل مالک اور ا سکے ساتھی کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی شدید مضروب

مندرہ ,گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،,10،جنوری,2023)— تلخ کلامی کا شاخسانہ مندرہ بانٹھ سٹاپ پر ہوٹل مالک اور ا سکے ساتھی کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی شدید مضروب ہو گئے۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ادریس لطیف نے پولیس تھانہ مندرہ کو بتایا کہ سکنہ ڈھوک سمبل بانٹھ کا رہائشی ہوں، بھائی جبرا ناور ارسلان کے ہمراہ بانٹھ اڈہ پر ہوٹل پر گئے تو ہوٹل مالک سے کسی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر فیصل اور واجد نے پستول سے فائر کر دیئے جس سے جبران اور ارسلان مضروب ہو کر گر پڑے۔ پولیس تھانہ مندرہ نے نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Gujar Khan (Pothwar.com, 10, January 2023)- Two men were seriously injured in a shooting at a hotel in Mandra, Gujranwala on January 10. According to eyewitness Adris Lateef, the incident occurred after a heated argument between the hotel owner and his associate. The suspects fled the scene but have since been named in a police complaint filed by Lateef. The injured men, identified as Jabran Nawar and Arslan, were rushed to a nearby hospital for treatment. The police have launched an investigation into the incident and are searching for the suspects.”

منجوٹھہ روڈ،موہڑہ کنیال کے مقام پر پانی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Manjotha Road, Mohra Kanyal is damaged due to waste water

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ طارق ایوب,10،جنوری,2023)—منجوٹھہ روڈ،موہڑہ کنیال کے مقام پر پانی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،کئی جگہ پر گہرے گڑھے بن گئے۔کنیال چوک سے لے کر موضع منجوٹھہ تک روڈ سابق حکومت مسلم لیگ ن نے اپنے دورحکومت میں بنائی تھی۔چار سال کا عرصہ گزر گیا اس روڈ پر موہڑہ کنیال کے مقام پر مختلف جگہوں پر گھریلو پانی روڈ پر جابجا بکھرا ہوا ہے اور اس پانی کی نکاسی بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی نالی بنائی گئی ہے۔اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ پانی کی نکاسی کے لئے روڈ کے جانب پختہ نالی بنائی جائے تا کہ روڈ مزید ٹوٹنے سے بچ جاۓ۔

Show More

Related Articles

Back to top button