کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،جنوری,2023)—پی ٹی آئی، پی پی6,7,10 تحصیل مری،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ کا مہنگائی کے خلاف کلرسیداں میں بڑا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کی قیادت مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،رکن پنجاب اسمبلی میجر لتاسب ستی،آر ڈی اے کے سربراہ راجہ طارق مرتضی اور دیگر کر رہے تھے اس سلسلے میں مری سے احتجاجی جلوس کلرسیداں کے لیئے روانہ ہوا تو راستے میں کوٹلی ستیاں کا جلوس بھی اس میں شامل ہو گیا۔مری اور کوٹلی ستیاں کے مشترکہ اور بڑا جلوس کہوٹہ پہنچا جہاں مقامی قائدین نے اس کا استقبال کیا جس کے مرکزی جلوس کلرسیداں کے لیئے روانہ ہوا شام چار بجے کے بعد ہزاروں افراد پر مشتمل یہ بڑا جلوس چوکپنڈوری پہنچا جہاں تحصیل کلرسیداں کے شرکا نے اس کا زبردست خیرمقدم کیا۔استقبال کرنے والوں میں پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر یاسر منظور،جنرل سیکرٹری امتیاز لنگڑیال،پی ٹی آئی کلرسیداں شہر کے قائم مقام صدر راجہ عاصم ریاض،پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر عاقب علی،حافظ سہیل اشرف ملک، چوہدری شفقت محموداور دیگر بھی شامل تھے۔ صداقت علی عباسی نے ہزاروں افراد کے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کی اصل وجہ امپورٹڈ حکومت ہے ہم پنجاب میں اپنی حکومت کے باوجود سمجھتے ہیں کہ ملک کو درپیش چیلنجوں کے لیئے تازہ عوامی مینڈیٹ ناگزیر ہے ملک کو موجودہ گرداب سے نکالنے کے لیئے چاہتے ہیں کہ عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جائے۔ہم احتجاج نہ کریں تو اور کیا کریں؟ عوام بھوک سے مر رہی ہے جبکہ حکمران اپنے مقدمات ختم کروانے پر لگے ہوئے ہیں۔ہم اپنے احتجاج سے موجودہ حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حکومت کرنا ان کے بس کی بات نہیں یہ غریب عوام کی جان چھوڑیں۔ملک کو چلانا امپورٹڈ حکومت کے بس کی بات نہیں ہے اسحاق ڈار تو ڈالر کی شرح کم کرنے کے لیئے لائے گئے تھے مگر وہ ڈالر کی اونچی اڑان کو کم نہ کرسکے وہ تمام شعبوں میں ناکام ثابت ہوئے،انہوں نے اپنے خلاف کیسز تو ختم کروا لیئے مگر وہ عوام کو ایک روپے کا ریلیف بھی دینے میں ناکام رہے۔امپورٹڈ حکومت نے ہزاروں لوگوں کو بیروزگار کیا آٹے چینی کے نرخوں کو پر لگ گئے مگر حکومت تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ہمارے دور میں ملنے والی دس روپے کی روٹی آج تیس روپے میں بھی دستیاب نہیں رہی،فیکٹریاں کارخانے تیزی سے بند ہو رہے ہیں ملک میں صنعتی ترقی کا پہیہ جام ہوچکا ہے لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔صداقت علی عباسی نے کہا ہم الیکشن سے کم کوئی بات بھی تسلیم نہیں کریں گے۔میجر لتاسب ستی نے کہا کہ عوام ہمارے ترقیاتی کاموں کا مخالفین سے موازنہ کرکے خود فیصلہ کریں ہم نے منتخب ہو کر اقتدار کو انجوائے نہیں کیا بلکہ دن رات محنت کرکے مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں کے لیئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے لائے ہیں۔راجہ طارق مرتضی نے کہا کہ مری سے کلرسیداں براستہ کوٹلی ستیاں بیور ٹورازم ہائی وے پر تیزی سے کام جاری ہے کلرسیداں سے بیور ہائی وے کو اکتیس جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا یہ منصوبہ علاقے کی تقدیر بدلے گا آزادکشمیر کے متعدد اضلاع براہ راست کلرسیداں اور مری سے منسلک ہو جائیں گے۔ بعد ازاں ہزاروں افراد پر مشتمل یہ احتجاجی جلوس روات کے لیئے روانہ ہوگیا جس کا متعدد مقامات پر زبردست استقبال بھی کیا گیا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 09, January 2023) – Public of PTI, PP 6, 7, 10 Tehsil Murree, Kotli Sattian, Kahuta held a large protest against inflation in Kallar Syedan, the protestors were led by a resigned member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi, Member Punjab Assembly Major Latasab Satti, RDA Chief Raja Tariq Murtaza, and others. A joint and large procession of Murree and Kotli Sattian reached Kahuta, where the local leaders welcomed it, and the main procession left for Kallar Syedan. Later, this protest procession, consisting of thousands of people, left for Rawat, which was also welcomed at many places.
چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر سیالوی کا دورہ کلر سیداں
Chairman Pakistan Ideological Party Shaheer Haider Sialvi visited Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،جنوری,2023)—چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شہیر حیدر سیالوی کا دورہ کلر سیداں،انہوں نے دی بلڈ ڈونر کلر سیداں کی سالانہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کو تمام حقوق دیئے ہیں مگر ہم معاشرے میں عورتوں کے حقوق کی بات تو کرتے ہیں مگر انہیں حقوق دینے کو تیار نہیں ہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ اسلام کے نام لیوا سامنے آئیں تو اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے ہیں انہیں زبانی تسلیم کرنے کی بجائے ان پر اپنے گھروں سے عمل کا آغاز کریں۔انہوں نے بعد ازاں کئی دیگر تقریبات میں بھی شرکت کی اس موقع پر ممبر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ (پاکستان نظریاتی پارٹی) طیب دھمیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سو ئی گیس کی غیر ا علا نیہ لو ڈ شیڈ نگ پر ا حتجا ج
Protest on unannounced load shedding in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،جنوری,2023)—سا بق بلد یہ ممبر عا طف ا عجا ز بٹ،کا ر و با ر ی شخصیت شیخ عظیم ا کر م،محمد فیا ض کیا نی نے کلر سید اں شہر میں سو ئی گیس کی غیر ا علا نیہ لو ڈ شیڈ نگ پر ا حتجا ج کر تے ہو ئے کہا کہ سو ئی گیس کی لو ڈ شیڈ نگ ا و ر عملہ کی نا ا ہلی کی و جہ سے کلر سید اں شہر کے ا ند و ر نی حصے میں سو ئی گیس کی بند ش سے گھر یلو صا ر فین کو شد ید سر د ی کے مو سم میں مشکلا ت کا سا منا ہے۔ گھر یلو خو ا تین کو صبح نا شتے کے ا و قا ت ا و ر شا م کو کھا نے پکا نے کے ا و قا ت میں گیس کی بند ش سے ا مو ا ر خا نہ د ا ر ی میں شد ید پر یشا نی کا سا منا ہے۔
راجہ طلال خلیل کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کا آرگنائزر نامزد, نوٹیفیکیشن جاری
Raja Talal Khalil appointed organizer of Muslim League-N Youth Wing District Rawalpindi, notification issued
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری سرفراز افضل نے کلر سیداں کے نوجوان مسلم لیگی راجہ طلال خلیل کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کا آرگنائزر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔