DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Bandit who robbed overseas Pakistani is killed in police firing in Morgah

پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنے والا ایک ڈاکو ہلاک

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،جنوری,2023)—گاڑی پر سوار مسلح ڈاکوؤں کی رات گئے مورگاہ کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنے والا ایک ڈاکو ہلاک، ہلاک ڈاکو رابری، ڈکیتی اور بیرون ملک سے وطن آئے شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و سزا یافتہ ہے، ملزمان نے گاڑی پر ریوالونگ لائٹ لگا رکھی تھی جس کا تعاقب کر کے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی اور پھر گاڑی سے اتر کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی پر سوار مسلح ڈاکوؤں کی رات گئے مورگاہ کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنے والا ایک ڈاکو ہلاک، باقی ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،ہلاک ڈاکو کی شناخت عامر یونس کے نام سے ہوئی جس نے پولیس یونیفارم بھی پہن رکھی تھی، ہلاک ڈاکو رابری، ڈکیتی اور بیرون ملک سے وطن آئے شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و سزا یافتہ ہے، ملزمان نے گاڑی پر ریوالونگ لائٹ لگا رکھی تھی جس کا تعاقب کر کے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی اور پھر گاڑی سے اتر کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، ڈاکوؤں کے زیر استعمال گاڑی، وائرلیس سیٹ، جعلی کارڈز برآمد ہوا، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی جارہی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے بھیس میں بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹتے تھے، ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او سول لائنز اور مورگاہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 05, January 2023)- Armed bandits in a vehicle fired on a police party in Morgah area, during the firing, a bandit who was robbing citizens from abroad was killed. The deceased bandit has been convicted in robberies, and robbing citizens who have come from abroad. He got out of the car and fired at the police party. According to the details, armed bandits riding in a vehicle fired on the police party in Morgah area late at night, during the firing, one bandit who was robbing citizens from abroad was killed, the rest of the bandits escaped while firing, the dead bandit was identified as Amir Younis who was also wearing a police uniform, the deceased bandit has a record and conviction in cases of robbery, and robbing citizens who have come from abroad.

Show More

Related Articles

Back to top button