DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Two kanals of land were approved for the Chakswari Press Club and the plot papers were handed over

چکسواری پریس کلب کے لئے دو کنال اراضی کی منظوری ہو کر پلاٹ کے کاغذات دئیے گئے

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،04 ,جنوری، 2023)—ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چودھری محمد منشاء نے کہا ہے کہ چکسواری پریس کلب ایک پرانا ادارہ ہے جس کے لئے آج دو کنال اراضی کی منظوری ہو کر آپ کو پلاٹ کے کاغذات دئیے گئے ہیں۔ میں نے یہ پلاٹ دینے کا اعلان گزشتہ سال اسلام گڑھ پریس کلب کی حلف برداری کی تقریب میں کیا تھا۔آج اس کی تکمیل ہو رہی ہے۔اس پریس کلب کی بنیاد میں بانی پریس کلب صوفی محمد رشید احمد اور دیگر صحافیوں کی قربانیاں موجود ہیں۔سابق وزیر اعظم چودرھری عبدالمجید،یاسر ممتاز اور محمد ظفیر بابا کی کاوشیں بھی شامل ہیں۔ ادارہ بن جائے تو وہ ایک یاد گار بن جاتا ہے۔جیسے یہ ریسٹ ہاؤس بنا ہوا ہے۔آپ بھی پریس کلب کو ایک مثالی ادارہ بنائیں۔ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ چکسواری پریس کلب کے لئے پلاٹ سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید نے مختص کیا تھا جس کے لئے خصوصی تحریک جناب موجودہ ڈی جی چودھری محمد منشاء نے کی۔انھوں نے چکسواری اور اسلام گڑھ پریس کلبوں کے لئے پلاٹ الاٹ کروائے۔اب آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ آپ اس پریس کلب کی خوبصورت عمارت بنائیں۔اس عمارت کو بنوانے سے پہلے دیگر اداروں کا وزٹ کریں اور اس پریس کلب کو مثالی پریس کلب بنائیں۔محمد ظفیر بابا مرکزی صدر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس نے کہا کہ اس پلاٹ کیلئے سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید،سابق میڈیا ایڈوائزر یاسر ممتاز چودھری،سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیاز ی،ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور دیگر دوستوں کا بھی حصہ شامل ہے۔آپ کو پلاٹ مل گیا ہے اب اس پر شاندار عمارت بنائیں۔ اس سے قبل میں آپ سے گزارش کروں گا کہ اپنے قلم قبیلہ سے تعلق رکھنے والے تمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں۔ممبر بورڈ آف گورنر حاجی خالد حسین چودھری نے کہا کہ اس سے بڑی خوشی کیا ہو گی کہ ایک شخس کو جب اپنا گھر بنانے کے لئے جگہ میسر آئے۔آج آپ کی خوشی جائز ہے کہ 28سال بعد آپ کو اپنے پریس کلب کی عمارت بنانے کے لئے ایک پلاٹ دیا جا رہا ہے۔اب آپ مل کر اسے ایک ادارہ بنائیں کیوں کہ عمارت بنانا آسان ہے اور اسے ایک ادارہ بنانا زیادہ مشکل ہے۔اس سے قبل نو منتخب صدر اللہ دتہ بسمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس کلب کی بنیاد صوفی محمدرشید احمد،حاجی محمد ادریس،مرزا محمد نذیر، محمد اقبال خواجہ،محمد رفیق بھٹی،مسعود احمد چودھری اور شبیر حسین رچیال نے رکھی۔آج یہ پودا ایک تناور درخت بن چکا ہے۔یہ پریس کلب اب یہ ادارہ رجسٹرڈ بھی ہو چکا ہے اور آج اس پریس کلب کو ایک پلاٹ دیا جا رہا ہے تا کہ قلم قبیلہ کے لوگ اس میں بیٹھ کر عوامی مسائل لکھ سکیں گے۔ اس پلاٹ کے حصول کے لئے میں سابق وزیرا عظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید،سابق میڈیا ایڈوائزر یاسر ممتاز چودھری،ایم ایل اے چودھری قاسم مجید اور سینئر نائب صدر چودھری ظفر انور کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے ہمارا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکا ہے۔سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی نے کہا کہ چکسواری پریس کلب ایک مثالی ادارہ ہے جس کے کسی بھی صحافی نے آج تک زرد صحافت نہیں کی اورنہ ہی کسی پر ایسا کوئی الزام لگا ہے۔اس پریس کلب کو بنانے میں صوفی محمد رشید سے لے کر آج تک ہر صحافی کی خدمات ہیں۔انھوں نے بانی ارکان کی قربانیوں کا بھی ذکر کیا۔اس تقریب میں سابق کونسلر لیڈز چودھری عارف حسین،صدر ریاست کے اعزازی مشیر چودھری کرامت حسین،حاجی فضل حسین،حاجی گودڑ حسین،حاجی امیر حسین،ڈسٹرکٹ آفیسراطلاعات ملک جاوید،شاہد گورسی،چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے صدر چودھری امجد علی،عمران بلال،مفتی وسیم رضا،نو منتخب ڈسٹرکٹ کونسلر خوشنود چودھری،نو منتخب کونسلر حاجی بشیر پرواز چودھری اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔چکسواری پریس کلب کے تمام ممبران و عہدیداران نے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی۔تقریب کے آخر میں چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان نے ڈی جی ایم ڈی ایچ اے الحاج چودھری منشاء اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہار اقبال کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔

منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی نے چکسواری پریس کلب کے لئے نیو سٹی میں کروڑوں روپے مالیت کا دو کنال کا پلاٹ کے کاغذات اور نشاندہی دے دی

Mangala Dam Housing Authority has given documents and identification of two kanal plot worth crores of rupees for Chakswari Press Club in New City

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،04 ,جنوری، 2023)—آزاد کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی نے کہا ہے کہ منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی نے چکسواری پریس کلب کے لئے نیو سٹی میں کروڑوں روپے مالیت کا دو کنال کا پلاٹ کے کاغذات اور نشاندہی دے دی ہے۔ہر ادارے کی طرح پریس کلب کی بلڈنگز بھی اسٹیٹ آف آرٹ ہونی چاہیے جس میں مستقل کی ضروریات کے تمام تر تقاضے پورے ہونے کی گنجائش ہو۔اداروں کو بنانے والوں کے نام ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکسواری پریس کلب کے لئے منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے دو کنال کے پلاٹ کے کاغذات حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں دونوں ڈائریکٹر جنرل جب نیو سٹی چکسواری پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں ہار پہنائے گے۔ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمدمنشاء نقشبندی نے پلاٹ کی نشاندھی دی اور بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال اور صدر پریس کلب چکسواری راجہ نثار احمدخان اورنومنتخب چودھری صدراللہ دتہ بسمل کو پلاٹ کے کاغذات حوالے کیے اور انہیں مبارکباد دی۔اس موقع پر نیو ٹاؤن چکسواری ریسٹ ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی جس سے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال،ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی،مرکزی صدر سنٹرل یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر محمد ظفیر بابا،ممبر بورڈ آف گورنر چوہدری خالد، نومنتخب صدر چودھری اللہ دتہ بسمل، عنصر محمود غزالی اسحاق،خواجہ محمد اقبال اور افراز راجہ نے خطاب کیا۔اس موقع پر ممتاز سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری فضل حسین روپیال، ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری طالب حسین،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، صدر راجہ نثار احمد خان صدرپریس کلب،سابق میڈیا ایڈوائزر چوہدری یاسر ممتاز،مفتی وسیم رضا چودھری عارف کونسلر لیڈز برطانیہ چودھری خوشنودعلی حاجی نثار احمدچودھری فریداحمد سمیت پریس کلب کے اراکین اور عہدیداران اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے ڈی جی منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی کا چکسواری پریس کلب کے لئے دو کنال کے پلاٹ دینے پر اپنی طرف،محکمہ اطلاعات،پریس فاؤنڈیشن اور صحافیوں کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ طویل عرصے سے پریس کلب ہا کے پلاٹوں کے معاملات زیر التواء تھے چوہدری محمد منشاء نقشبندی نے صحافیوں کے اس درینہ مطالبہ کو پورا کردیا۔انہوں نے کہاکہ کروڑوں روپے مالیت کے اس پلاٹ پر چکسواری پریس کی ایسی عمارت تعمیر ہو جو دیکھنے میں ایک شاندار نمونہ ہو۔پریس کلب میں پرنٹ،الیکٹرنک میڈیا سمیت دیگر شعبوں کی گنجائش رکھی جائے تاکہ یہ عمارت ریاست کی پہچان بن سکے۔ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشاء نقشبندی نے کہا کہ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام گڑھ پریس کلب کی تقریب حلف وفاداری میں وعدہ کیا تھا چکسواری اور اسلام گڑھ پریس کلب ہا کے لئے نیو ٹاؤنز میں پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے آج ہم نے اپنی قیادت کا وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔انہوں نے سابق وزیر اعظم چوہدری عبد المجید کی طرف سے متاثرین منگلا ڈیم کے لئے بنائے جانے والے ٹاؤنز کے ماسٹر پلان میں پریس کلبوں کے لیے پلاٹ رکھنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔چوہدری محمد منشا نقشبندی نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے جملہ امور منطقی انجام تک پہنچ گئے ہیں۔ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری پی ٹی ٹی حکومت کا کارنامہ ہے۔ پریس کلب چکسواری کے موجودہ سرپرست اعلے مرزامحمدنذیر چیئرمین سپریم کونسل محمدرفیق بھٹی سینئرنائب صدر عابدحسین چودھری نائب صدر الطاف احمدمحمدتاج جالب قیصر عزیز ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چودھری ثاقب ظفر ڈپٹی سیکرٹری سیکرٹری مالیات ڈاکٹرچودھری عبدالخالق عدیل رفیق بھٹی سیکرٹری نشرواشاعت عابدحسین مرزاسابق ڈپٹی سیکرٹری سمیت دیگرعہدیداروں واراکین نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانان گرامی کاشکریہ اداکیا

چودھر ی خوشنود علی اورنومنتخب کونسلر چودھری محمدرئیس کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے گزشتہ روز چکسواری پریس کلب کادورہ کیا

A representative delegation led by Chaudhry Khushnood Ali and newly elected Councilor Chaudhry Muhammad Rais visited Chakswari Press Club yesterday

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،04 ,جنوری، 2023)—یونین کونسل فیض پورشریف سے نومنتخب ممبرضلع کونسل میرپور چودھر ی خوشنود علی اورنومنتخب کونسلر چودھری محمدرئیس کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے گزشتہ روز چکسواری پریس کلب کادورہ کیاوفد میں سیاسی وسماجی وکاروباری راہنماؤں چودھری کرامت حسین کریمی چودھر ی اشفاق جمال خواجہ محمداحتشام اورکشمیر ی نژاد برطانوی صحافی اے ڈی چودھری شامل تھے وفدکے ارکان نے چکسوار ی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں صدر اللہ دتہ بسمل نائب صدر چودھر ی الطاف احمدسیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چودھر ی ثاقب ظفر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل قیصر عزیز سمیت تما م نومنتخب عہدیداروں کوبلامقابلہ پردلی مبارک بادپیش کی خواجہ محمدشبیر (ر) پوسٹ ماسٹرپاکستان پوسٹ نے بھی چکسواری پریس کلب جاکرنومنتخب عہدیداروں کومبارک بادپیش کی اس موقع پرچودھری معظم علی موجودہ نائب صدر اوردیگرعہدیداران اوراراکین بھی پریس کلب کے دفتر میں موجودتھے

چند ہفتے ہونے والی بڑی چوری کی واردات کے ملزمان کو گرفتار

Suspects of a major theft incident that took place a few weeks ago were arrested

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،04 ,جنوری، 2023)—تھانہ پولیس چکسواری کی عمدہ کارکردگی۔چند ہفتے ہونے والی بڑی چوری کی واردات کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔چوری ہونے والی بڑی رقم دو لاکھ چھہتر ہزار روپے برآمد۔چار ملزمان جن کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے تھا نے کریانہ سٹور میں چوری کی واردات کی تھی۔عوام علاقہ نے تھانہ پولیس کے ایس ایچ او عمری رشید کی احسن کارکردگی کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس چکسواری ایس ایچ او عمیر رشید معہ سٹاف نے چند ہفتے قبل ایک بڑے کریانہ سٹور میں ہونے والی چوری کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔چارغیر ریاستی چوروں کا گروہ گرفتار کرلیا۔ چکسواری معظم کریانہ سٹورحمید آباد مین کوٹلی میرپور روڈ پر ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث چوروں کا گروہ ٹریس کرتے ہوئے ملزمان 1۔اللہ دتہ ولد محمد دین 2۔ اکرام الحق ولد ذوالفقار علی ساکنان فیصل آباد 3۔ امتیاز علی ولد امداد علی ساکن ساہیوال 4۔ شفقت ولد جعفر حسین ساکن اوکاڑہ کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے چوری کردہ رقم 276000 روپے آلات نقب زنی چھینی ہتھوڑا وغیرہ اور وقوع میں استعمال ہونے والی گاڑی ہائی ایس برآمد کرلی۔عوام علاقہ نے تھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ او عمیر رشید اور ان کی پوری تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش قرار دیا۔

محکمہ ان لینڈ ریونیو اینڈ ڈائریکٹ ٹیکس نے امسال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

The Inland Revenue and Direct Tax Department has performed well this year

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،04 ,جنوری، 2023)—انجمن تاجراں چکسواری کے صدر محمد شفیق خواجہ نے کہا ہے کہ محکمہ ان لینڈ ریونیو اینڈ ڈائریکٹ ٹیکس نے امسال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابقہ تمام ریکارڈتوڑ دئیے۔اس سال محکمہ ان لینڈ ریونیو کے عملہ نے صارفین سے بہترین کمیونیکیشن کرتے ہوئے اس سال دسمبر 2022ء تک اپنے ٹارگٹ سے ساٹھ کروڑ روپے زیادہ وصول کئے۔اس ساری کارکردگی کا سہرا کمشنر ان لینڈ ریونیو چودھری عاصم شوکت کے سر جاتا ہے۔چودھری عاصم شوکت کی بہترین حکمت عملی اور کارکردگی کی بناء پرجملہ سرکلز کے ملازمین نیمحنت او رلگن سے کام کرتے ہوئے محکمہ کی طرف سے دئیے گئے ٹارگٹ کو نہ صرف حاصل کیا بلکہ ساٹھ کروڑ زائد وصولی کر کے سرکاری خزانہ کو فائدہ پہنچایا۔خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ چکسواری سرکل کے ملازمین کی کارکردگی بھی احسن رہی۔اس سال چکسواری سرکل کے ملازمین نے پہلے سے زیادہ صارفین کو ٹیکس نیٹ میں لایا اور ان سے ٹیکس کلیکشن کی۔ہم کمشنر ان لینڈ ریونیو اور ڈائریکٹ ٹیکس چودھری عاصم شوکت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پورے محکمہ کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ محکمہ ان لینڈ ریونیو تاجروں کے ساتھ اچھا رویہ اپناتے ہوئے ان کے مسائل بھی حل کرے گا اور ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے تاجروں کے ساتھ اچھا سلوک و برتاؤ جاری رکھیں گے۔ایک بار پھر کمشنر ان لینڈ ریونیو چودھری عاصم شوکت اور پورے عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مشہور کاروباری شخصیت حاجی آصف یعقوب اور تنویرمحمود غزالی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

Haji Asif Yaqoob and Tanvir Mahmood Ghazali congratulated on performing Umrah

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،04 ,جنوری، 2023)— مشہور کاروباری شخصیت حاجی آصف یعقوب اور تنویرمحمود غزالی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جب اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے توان کے عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے انھیں خوش آمدید کہا اور عمرہ کی سعاد ت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ انھیں خوش آمدید کرنے والوں میں معروف کاروباری شخصیت حاجی طارق حسین،کونسلر ماسٹر محمد اکرم،سابق صدر الفلاح سوسائٹی محمد نصیر بھٹی،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی،اظہر خلیل ناڑوی،شعیب محمود غزالی،احسن نصٰر، ثاقب خلیل ناڑوی،ارسلان قیوم،امان امجد،عفیفہ فاطمہ غزالی اور دیگر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔مہمانوں کو پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button