DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: On the occasion of the third establishment day of Sawab Foundation registered, a dignified ceremony was held

ثواب فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے تیسرے یوم تاسیس کے موقع پرگزشتہ ہفتہ کے روز فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر پلاک میں ایک وقار تقریب منعقدہوئی

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،02 , جنوری، 2023)— ثواب فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے تیسرے یوم تاسیس کے موقع پرگزشتہ ہفتہ کے روز فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر پلاک میں ایک وقار تقریب منعقدہوئی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا قاری محمدمحسن نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی محمداویس نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاثواب فاؤنڈیشن کے قائم مقام صدر راجہ ایازجمیل کیانی نے نظامت کے فرائض انجام دیے تقریب سے حاجی چودھری تاسب حسین نومنتخب کونسلر صدر مرکزی میلادکمیٹی چکسوار ی مولاناعبدالخالق نقشبند ی چودھری آصف اقبال ڈائریکٹربیت المال حاجی اخلاق احمددانش سابق اے ای او اللہ دتہ بسمل نومنتخب صدر چکسوار ی پریس کلب شفقات حسین سیکرٹری جنرل ہیلتھ کیئرفار آل حمیدپورکالونی قاضی جہانگیر احمدسرپرست اعلے آزادپریس کلب چکسواری سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیا فاؤنڈیشن کے قائم مقام صدر راجہ ایاز جمیل کیانی نے فاؤنڈیشن کی مختلف شعبوں میں شاندار تین سالہ کارکردگی تفصیل سے بیان کی جس سے شرکاء تقریب کوفاؤنڈیشن کی تین سالہ شاندارکارکردگی کے بارے میں آگاہی ہوئی شرکاء تقریب نے کارکردگی پرزبردست اطمینان کااظہار کیااورکارکردگی کوسراہا اورخراج تحسین پیش کیا مقررین نے ثواب فاؤنڈیشن کی تین سالہ شاندار خدمات پرفاؤنڈیشن کے بانی صدر چودھر ی حسنین ادریس (حال مقیم برطانیہ)قائم مقام صدر راجہ ایاز جمیل کیانی محمدرضوان اکرام سیکرٹری جنرل چودھری وقار آصف سیکرٹری مالیات عرفان اقبال سیکرٹری نشرواشاعت رضوان علی شا ن ممبرمحسن جاویدممبرکوخراج تحسین پیش کیاتقریب میں علمی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات پریس نمائندگان سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

Chakswari ; (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 02, January 2023)- On the occasion of the third establishment day of Sawab Foundation registered, a dignified ceremony was held at the Palak main office of the foundation on Saturday.

چکسواری پریس کلب کے تمام عہدیداروں کومبارک باد

All the officials of Chakswari Press Club congratulated

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،02 , جنوری، 2023)—علمی سیاسی سماجی وادبی شخصیت چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ صحافی اے ڈی چودھری محمدمعروف چودھری نے چکسواری پریس کلب کے دفتر جاکر نومنتخب عہدیداروں صدر اللہ دتہ بسمل چیئرمین محمدرفیق بھٹی عدیل رفیق بھٹی سیکرٹری نشرواشاعت سمیت دیگرتمام عہدیداروں کومبارک بادپیش کی ہے بلامقابلہ انتخاب پرجملہ عہدیداروں کوخراج تحسین پیش کیاہے۔

چکسواری ؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل ،02 , جنوری، 2023)— چودھری امین اللہ اسسٹینٹ ڈائریکٹربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل ڈڈیال اورزاہدبشیر سوہاج پرنسپل کڈز یونیورسٹی چکسواری نے چکسواری پریس کلب کے دفتر جاکر نومنتخب عہدیداروں صدر اللہ دتہ بسمل چیئرمین محمدرفیق بھٹی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل قیصرعزیزعدیل رفیق بھٹی سیکرٹری نشرواشاعت سمیت دیگرتمام عہدیداروں کومبارک بادپیش کی ہے بلامقابلہ انتخاب پرجملہ عہدیداروں کوخراج تحسین پیش کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button