DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Thousands attend namaz e janaza of Sain Fayyaz Veeran in Maira Mator Rajgaan

میرا مٹور راجگان میں سائیں فیاض ویران کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جنوری 2023)
خطہ پوٹھوہار کے بزرگ فقیر شاعر سائیں فیاض ویران سرکار قوم جنجوعہ راجپوت میرا مٹور راجگان رضائے الٰہی سے وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ میں مذہبی، سماجی، سیاسی شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شر کت کی،نمازے جنازہ میں شرکاء سارے راستے اللہ ہو،نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت، نعرہ حیدری،کلمہ طیبہ اور نعت شریف پڑھتے ہوئے جنازہ گاہ تک آئے نمازے جنازہ میں پیر سید علی رضا سرکار دربار عالیہ ابیٹ آباد، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیو ن راجہ صغیر احمد، مسلم لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد، چیئرمین راجہ فیاض احمد بیور،چیئرمین راجہ عامر مظہر، راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان،راجہ فردین گوہڑہ راجگان، راجہ حنان گوہڑہ راجگان، راجہ نوید گوہڑہ راجگان، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ شجاع آف ممیام، راجہ عباس کونسلر، راجہ عمران آف ممیام، راجہ صداقت آف کوئی راجگان،کامران کیانی بگلہ راجگان،حسنین جنجوعہ بگلہ راجگان،راجہ سجاد صغیر جنجوعہ سبزواری ساؤئنڈ کہوٹہ،پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سنیئر نائب صدر سردار ارشد مجید، کونسلر راجہ عرفان سرور، سینئر صحافی ساجد جنجوعہ،شاعر راجہ واجد حقیر دکھالی،سابق ناظم بشیر ستی، محمد مختار ستی سماں نڑھ،قاری صوفی عبدالرحیم بگھون،آفتاب کیانی نارہ، شیخ جاوید نارہ،محمد عاصم،سردار ایم رضاء بیور،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت علمائے دین، حفاظ کرام،مختلف درگاہوں کے سجادہ نشینوں،پوٹھواری شاعرو شعر خوانوں،معزین علاقہ،مذہبی، سماجی، سیاسی شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شر کت کی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 2 January 2023)
The namaz e janaza of the poet of Potohar region, Sain Fayyaz, Veeran Sarkar, of Maira Mator Rajgan, was attended by thousands of religious, social, and political personalities who participated in his funeral prayers.

ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں رپیرنگ کا کام شروع

Repairing work started at THQ Hospital Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جنوری 2023)
ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہو گا۔۔۔۔۔۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں رپیرنگ کا کام شروع، ٹھیکہ موجودہ ڈپٹی سپیکر پنجاب کے قریبی عزیز پاس،ناقص میٹریل کا استعمال،حکومت کو کروڑوں کا (ٹیکہ)ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں رپیرنگ کا کام جو ساڑھے چار کروڑ روپے کا ٹھیکہ ہے انتہائی ناقص کام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ خرد برد ہو رہا ہوں جبکہ غریب لوگ سہولیات ناپید ہونے کی وجہ سے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور لاکھوں کی آبادی اور کشمیر کے لوگوں کے واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں غریب لوگ ایک گولی کے لیے ترسنے لگے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اسکے سالانہ فنڈز بڑھائے تھے مگر موجودہ حکمرانوں نے اسکو کم کر کے 21لاکھ کر دیا روزانہ 15سو کے قریب او پی ڈی ہے جس میں ساڑھے تین سو بچے ہیں جنکے لیے کال پول بھی مہیا کرنا مشکل ہے موجودہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی جنکا تعلق بھی اس علاقے سے ہے انھوں نے اپنے ایک قریبی عزیز انصر عباسی کو سی او ہیلتھ لگایا ہوا ہے جبکہ ایک اپنی قریبی عزیزے کو ساڑھے چار کروڑ کا ٹھیکہ دلایا ہے جو ریپئیرنگ کا کام کرا رہے ہیں بچوں کی نرسری غیر فعال ہے ملی بھگت سے بچوں کی نرسری کا نرسنگ سٹاف اور دیگر لوگوں کو یہاں سے دیگر ہسپتال میں بھیج دیا گیا ہے نہ ہی نومولود بچوں کے لیے جدید ادوویات اور دیگر سامان ہے15لاکھ لیبارٹری کے لیے فنڈز ہیں جو ابھی چھ ماہ ہوئے کہ ختم ہونے والا ہے شوگر کے صرف رجسٹرڈ مریض 800ہیں مگر انسولین صرف1400ہے ابھی 8ماہ رہتے ہیں آپریشن تھیٹر میں 24گھنٹے سروس نہ ہے کبھی کبھار آنکال کسی مریض کو سہولت فراہم ہو جاتی ہے ڈجیٹل ایکسرے بڑا الٹرا ساؤنڈ اور جدید ٹیسٹ نہیں ہو رہے جنکے لیے چند پرائیویٹ لیبارٹریز والے اعلیٰ سیاسی شخصیات سے سفارش کرانے میں مصرو ف ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر بڑے احسن انداز سے معاملات چلانے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہمارے نمائندے اور لوکل قیادت اس طرف دھیان دینے کے بجائے کبھی من پسندپرائیویٹ لیباررٹریز کے لیے ٹیسٹ لکھنے کی سفارش کرتے ہیں اور کبھی ٹھیکے اپنے عزیزوں کو دیکر کرپشن کرتے ہیں ایم این اے صداقت علی عباسی،سی او ہیلتھ،اپنے من پسند لوگوں کو ٹھیکوں سے نوازنے اور سفارشیں کرنے کے علاوہ بھی کام کریں اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کے فنڈز بڑھائیں اور دیگر سہولیات مہیا کریں۔

عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھر پور کام کیا جائے گا۔

A lot of work will be done to solve the basic problems of the people

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2جنوری 2023)
وفاقی حکومت نے غریب عوام کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں مہنگائی نے ملک کی عوام کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے مہنگائی کو ختم کرنے کے دعوئے کرنے والوں نے غریب عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا ہے امپوٹیڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ملک کی عوام شریف خاندان کی حیثیت جان چکے ہیں،وفاقی حکومت ملک کو ایک بار پھر اندھیروں کی طرف لے جا رہی ہے،(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہ کردیا ہے مسائل سے نکلنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ غیور اخترجنجوعہ محلہ راجگان کہوٹہ حال مقیم یو کے نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ملک کے طول عرض میں بسنے والے شہری عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں تحریک انصاف اقدار میں آکر ریاستی اداراں کے وقار کو بحال کرے گی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھر پور کام کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button