DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Residence of Thoa Khalsa face problems due to tourism highway work taking place

اہلیان تھوہا خالصہ مسائل کے گرداب میں ٹور ازم ہائی وئے عوام کے لیے عذاب بن گئی پانی سے بھرے پانی کے ٹینکروں نے تھوہاکی لنک سڑکوں کو توڑ دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31دسمبر2022)
اہلیان تھوہا خالصہ مسائل کے گرداب میں ٹور ازم ہائی وئے عوام کے لیے عذاب بن گئی پانی سے بھرے پانی کے ٹینکروں نے تھوہاکی لنک سڑکوں کو توڑ دیا تھوہا ہسپتال جانے والاراستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام علاقہ کا متعلقہ محکمے کے اعلیٰ افسران سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیل کے مطابق یونین کونسل مٹور کے علاقہ تھوہا خالصہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جنرل کونسلر راجہ عرفان سرور، راجہ جاوید احمد المعروف پاپا مارکیٹی،راجہ محمد مبارض اورحاجی آمین آف گلور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھوہا سے سر کار ی ہسپتال جانے والی روڈ جس پر تقریبا 3چھوٹے گاؤں بھی آتے ہیں اس سڑک پر دن رات بڑھے بڑھے پانی کے ٹینکر چلتے ہیں جو سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے پانی بھر کر لاتے ہیں ان بھاری ٹینکروں نے ہماری اس لنک روڈ کو توڑ دیا ہے جس کہ وجہ سے ہم اہلیان علاقہ کی مشکلات کے ساتھ ساتھ ہسپتال جانے والے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ان بھاری ٹینکروں نے اس سڑک کی دونوں سائیڈوں والی نالیوں کو بھی توڑ دیا ہے جس کہ وجہ سے گھروں کا پانی سڑک پر آ گیا اور پیدل چلنے والے کے کپڑوں پر چھینٹے پڑھتے ہیں انہوں نے متعلقہ محکمیں کے اعلیٰ افسران سے اس معاملے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 31 December 2022)
The highway tourism work taking place in Thoa Khalsa has become a punishment for the public with water tankers full of water breaking the Thoa link roads. The road leading to Thoha Hospital is also badly affected said the young political and social personality of Thoha Khalsa area of Union Council Mator, General Councilor Raja Irfan Sarwar, Raja Javed Ahmad, Raja Muhammad Mubaraz and Haji Amin of Glor.

میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے منصوبوں پر مشاورتی اجلاس

Advisory meeting on ongoing development projects and new projects in the city at Municipal Committee Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31دسمبر2022)
میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے منصوبوں پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق،چیف آفیسر کامران خان،کوآرڈینیٹر حلقہ این اے ستاون قدیر عباسی،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،سب انجینئر راجہ زاہد اسلم،جنرل سیکرٹری سردار رضا،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ عبدالمنان مسعود،سردار مظہر،راجہ واحد سمندر اور دیگر مقامی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی, اجلاس میں مختلف امور کہوٹہ واٹر سپلائی،نئی سٹریٹ لائیٹس،شہر کی بیوٹیفیکیشن اور اندرون شہر جس میں مچھلی چوک سے میلاد چوک اور چھنی بازار سے تحصیل آفس تک نئی بننے والی سڑک کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹاہلی موہری جھاورہ روڈ، نیو اکرم کالونی اور غوثیہ چوک میں ترقیاتی کام شروع

Development work started in Tahli Mohri Jhawara Road, New Akram Colony and Ghousia Chowk

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31دسمبر2022)
ٹاہلی موہری جھاورہ روڈ، نیو اکرم کالونی اور غوثیہ چوک میں ترقیاتی کام شروع،عوام علاقہ کا محمد بشارت راجہ اور محمد ناصر راجہ کا شکر یہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق راجہ کاشف جنجوعہ وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل ضلع راولپنڈی اور راجہ خطیب الرحمن جنجوعہ کوارڈینٹر ٹو وزیراعلیٰ پنجاب لینڈ ریکارڈ کی زیر نگرانی ٹا ہلی موہری جھاورہ روڈ وارڈ سات میں جھاورہ پُلی سے نیو اکرم کالونی اور غوثیہ چوک تک مین روڈ پر سیوریج نئی پائپ لائن کا کام اور گلیوں کی پختگی کا کام جاری جاری ہے منصوبے کے لیے خطیر فنڈز کی فراہمی پر ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ اور محمد ناصر راجہ سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف کا شکر یہ ادا کیا ہے اس موقع پر راجہ کاشف جنجوعہ وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل ضلع راولپنڈی، راجہ خطیب الرحمن جنجوعہ کوارڈینٹر ٹو وزیراعلیٰ پنجاب لینڈ ریکارڈ، بلال اعوان چیئرمینزکوۃ کمیٹی وارڈ 7 نائب کپتان پی پی 14 عمران ٹائیگر محمد ایاز دانی خان اور دیگر معزز ین علاقہ بھی موجود تھے۔

سال2022میں پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ)نے مخیر حضرات کے تعاون سے لاکھوں روپے کی امداد کی

In the year 2022, Pothohar Welfare Trust (Registered) donated lakhs of rupees

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31دسمبر2022)
سال2022میں پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ)نے مخیر حضرات کے تعاون سے لاکھوں روپے کی امداد کی ہے،چار سدہ،ڈیرہ اسماعیل اور سند ھ میں جاکر سلاب متاثرین کی مالی امداد، کھانے کی اشیاء، پہننے کے لیے کپڑے، ادوایات کے علاوہ لاکھوں روپے نقد بھی تقسیم کیے ہیں،نڑھ چشمہ میں شہید ہونے والی 6خواتین کے لواحقین کو 16لاکھ کی خطیررقم سے واٹر بور کرا نے کے بعد اس میں الیکڑیک موٹر نصب کر کے،گھر گھر میں پانی کا پائپ لگا کر دیے خدمت کا سلسلہ جاری رہے گادکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ عرصہ13سال سے غریبوں ارو نادار لوگوں کی بلا تفرق خدمت میں مصروف ہے،ماہانہ لاکھوں روپے صحت اور تعلیم پر خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ رمضان کے مقدس مہینے میں غریب نادار لوگوں کو راشن کی تقسیم کے علاوہ چار ایمبولینسز 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار صدر پوٹھوہار ویلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاؤن اور صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان کی زیر سرپرستی میں پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میرا مقصد ہے کہ کوئی بچہ پیسوں کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے اور کوئی مرض دوائیوں کا اعلاج کی وجہ سے وفات نہ پائے۔ انھوں نے کہا کہ 13سالوں سے ایک منظم طریقے سے اس ٹرسٹ کو چلا رہے ہیں اور کسی بھی شخص کو اپنے ایک ایک پیسے کو چیک کرنے کا اختیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ ایک جدید سہولیات سے آراستہ ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہونا چاہیے جہاں غریبوں نادار لوگوں کے بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کر کے اس معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں اس کے لیے تقریبا تین کنال زمین مہیا کر لی گئی ہے ماہ رمضان کی آمد ہے میں اپنے مخیر حضرات سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں اپنے زکوٰۃصدقات اور عطیات دیں تا کہ ہم مزید فعال اور منظم طریقے سے خدمت کر سکیں مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے

کہوٹہ کے جنگلات بے دردی سے کٹنے لگے

The forests of Kahuta are brutally being cut down

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،31دسمبر2022)
کہوٹہ کے جنگلات بے دردی سے کٹنے لگے، محکمہ جنگلات خود ملوث ہے، تفصیل کے مطابق جنگل نمبر 82 سیری کہوٹہ میں تعینات فارسٹ گارڈز کی ملی بھگت سے جنگلات کا صفایا جاری ہے ، پرمٹ کے نام پہ سرکاری جنگلات کا صفایا نہ روکا گیا تو ماحول کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ، اس سے پہلے بھی کئی بار معاملہ متعلقہ ذمہ داران کے سامنے رکھا گیا لیکن جنگلات کی حفاظت پہ کوئی توجہ دی گئی، سابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ تین ہزار فارسٹ گارڈ کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ چکا ہے، اس سے پہلے بھی فائر سیزن میں کہوٹہ کے سرکاری جنگلات کو 70% فیصد تک جلایا گیا تھا، تاہم ماحول کو اس قدر نقصان پہنچے پہ بھی کہوٹہ کے سیاسی سماجی نام نہاد مقامی و منتخب نمائندے اس مسئلے کا کوئی حل نہ پیش کرسکے ، اہلیان علاقہ کا ڈی سی راولپںنڈی ، کمشنر اور وزیر اعلی سے اپیل ہے کہ کہوٹہ کے جنگلات کی حفاظت کیلئے فارسٹ گارڈ تعینات کیئے جائیں ، عرصہ دراز سے تعینات کو فوری تبدیل کیا جائے چوری کٹائی میں ملوث ذمہ داران کیخلاف کاروائی کی جائے

Show More

Related Articles

Back to top button