کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،دسمبر,2022)—جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر حافظ تنویر اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اورالخدمت متاثرین زلزلہ و سیلاب میں حکومتی اداروں سے پہلی پہنچ کر مصیبت کے شکار لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا ان کو ریسکیو کرنے کے بعد انہیں خیمے اور خوراک مہیا کی اور آج ان کی بحالی کے لیئے کوشاں ہے جماعت اسلامی اور الخدمت کی خدمات کا اعتراف ہمارے مخالفین بھی کرتے ہیں مگر حکومتی ادارے اور اشرافیہ اس سارے عمل میں تماشائی بنی رہی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کلرسیداں میں ایک روزہ فیملی تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئیکیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کوہ صفا سے اٹھنے والی تحریک کا تسلسل ہے ہم اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے لیئے مصروف عمل ہیں۔ ہماری سیاست کا مقصد ذاتی اقتدار نہیں بلکہ حاکمیت الہی کا نفاذ ہے انہوں نے کراچی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کے التوا پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا اور کہا کہ لوگوں کو اپنے نمائندے چننے کے حق سے محروم کرنا حکومتوں کو زیب نہیں دیتا۔جماعت اسلامی کی ضلعی امیر سید عارف حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ تزکیہ نفس کے ذریعے برائیوں سے بچا جا سکتا ہے قرآن مجید کی تلاوت اور نماز دلوں کے زنگ کو ختم کرکے اسے پاکیزہ بناتی ہے جس کی بدولت انسان برائیوں سے بچنے کی قوت حاصل کرتا ہے۔ضلعی نائب امیر راجہ محمد جواد نے کہا کہ روزازل سے شیطانی قوتیں رحمانی قوتوں کے خلاف برسرپیکار ہیں اللہ نے انسان کو اشرف المخلوق قرار دے کر اسے درست راستے کے انتخاب کا اختیار دیا ہے لہذٰہ ہر وہ شخص کو خدا کے حضور اپنا سر نہیں جھکاتا وہ بلاشبہ شیطانی گروہ کا حصہ سمجھا جاتا ہے اور وہ اللہ سے بغاوت کا مرتکب قرار پاتا ہے انہوں نے کہا کہ دین اسلام دنیا میں غالب ہونے کے لیئے آیا ہے اس کا راستہ روکنا کسی کے بس کی بات نہیں،اج سوشل میڈیا ہمارے نوجوانوں کو اسلام سے دور کر رہا ہے اس نے ہمارے معاشرتی اور گھریلو نظام کو بری طرح سے متاثر کیا ہے والدین اولادوں کو سوشل میڈیا کے زہر سے بچانے کے لیئے ان کی دین اسلام کی طرف رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے کر انہیں اسلام کا سپاہی بنائیں۔تقریب سے راجہ تنویر احمد،توقیر اعوان،عبدالودود عامر نے بھی خطاب کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 31, December 2022)- Jamaat-e-Islami Provincial Deputy Amir Hafiz Tanveer Akhtar has said that Jamaat-e-Islami and Al-Khidmat, after rescuing the flood victims they were sent to safe places, we provided them with tents and food and today we are trying to rehabilitate them. Our opponents also acknowledge the services of Jamaat-e-Islami and Al-Khidmat, but the government institutions and elites remained spectators in this whole process. He expressed these views while addressing a one-day family training program in Kallar Syedan on Friday.
چوہدری محمد ریاض نے کلرسیداں میں بزرگ لیگی رہنما شیخ محمد اکرم کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو
Chaudhry Muhammad Riaz talking to the media after paying respect to late Sheikh Muhammad Akram
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،دسمبر,2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ ملک کو آج جن سنگین خطرات کا سامنا ہے اس کے زمہ دار عمران خان اور ان کے ناہل اور سیلیکٹڈ ساتھی ہیں اتحادی حکومت نے عمران خان کو اقتدار سے آئینی طریقے سے اقتدار سے نکال باہر کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے انہوں نے کلرسیداں میں بزرگ لیگی رہنما شیخ محمد اکرم کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم،مسعود بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا تھا اس وقت ملک کی معاشی حالت بہت بہتر تھی مگر عمران خان اور ان کے ساتھی نااہلی کے سبب مسائل پر قابو نہ پاسکے یہ مناسب وقت پر عالمی مالیاتی فنڈز کے لیئے بھی نہ گئے اور پھر سارا وقت مخالفین کو نیب کے ذریعے قید میں ڈالنے اور ان کی کردار کشی میں مصروف رہے کبھی ریاست مدینہ اور نئے پاکستان کے نام پر قوم کو گمراہ کیا کبھی اقتدار سے محرومی پر اس کی زمہ داری امریکہ پر عائد کرڈالی۔عمران خان میں ملک چلانے کی صلاحیت ہی موجود نہیں یہ آج بھی احتجاج اور نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کے لیئے کوشاں ہیں یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے مگر اتحادی حکومت کی دن رات محنت کی بدولت ایسا ہونا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن نے کرنا ہے عمران خان کی خواہش پر الیکشن نہیں ہوسکتے اس کا فیصلہ پی ٹی آئی بلکہ اتحادی حکومت خود کرے گی۔
تعزیت
لرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،دسمبر,2022)—مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین کے ماموں حاجی لیاقت حسین کی وفات پر سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض، کرنل محمد شبیر اعوان، صفدر کیانی،شیخ ساجد الرحمن،جاوید اشرف،چوہدری توقیر اسلم نے انکی رہائشگاہ جاکر فاتح خوانی کی اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔