DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Local authorities take action on political grounds rather then legal action

کہوٹہ شہر میں تحصیلدار کہوٹہ،چیف آفیسر کہوٹہ اور پٹواری موضع کہوٹہ کا قانونی تقاضے پورے کیئے بغیر سیاسی اور سفارشی غیر قانو نی آپریشن۔

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،30دسمبر2022) کہوٹہ شہر میں تحصیلدار کہوٹہ،چیف آفیسر کہوٹہ اور پٹواری موضع کہوٹہ کا قانونی تقاضے پورے کیئے بغیر سیاسی اور سفارشی غیر قانو نی آپریشن۔ ملکیتی رقبہ خسرہ نمبر 3231سے بھاری مشینری کے ذریعے با اثر سیاسی شخصیا ت کے دباؤ اور سفارش سے قانون کو ہوا میں اڑا دیا۔ لاکھو ں روپے کی دیواریں،تعمیرات اور چاردیواری مشینری کے ذریعے تحصیلدار کہوٹہ، سی او کہوٹہ اور پٹواری موضع کہوٹہ نے گرادیں۔ موضع کہوٹہ میں صوبائی حکومت،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ندی نالوں، قبرستان سمیت کروڑوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا نے محکمہ مال اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے با اثر شخصیات کے ذریعے جعلی کاغذات پر دیدہ دلیری سے سرا عام فروخت کردیں۔ اس ملی بھگت رشوت اور سیاسی لینڈ مافیا کے قبضے پر محکمہ مال اور انتظامیہ نہ صرف خاموش ہے بلکہ مکمل پشت پناہی کر کے سرکاری رقبے فروخت کیئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کہوٹہ شہرکی معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ جنید جہانگیر نے اخباری نمائندوں کو ایک تحریری بیان میں کیا۔ جنید جہانگیر نے کہا کہ تحصیلدار کہوٹہ،چیف آفیسر کہوٹہ اور پٹواری موضع کہوٹہ نے ملکیتی خسرہ نمبر 3231پر آپریشن کرکے تعمیرات کو غیر قانونی گرایا گیا۔ نہ ہی خسرہ نمبر کا تعین کیا گیا اور نہ ہی دیگر قانونی تقاضے پورے کیئے گے۔ آپریشن سراسر سیاسی دباؤ اور ملی بھگت سے کیا گیا۔ جنید جہانگیر نے مزید کہا کہ انتظامیہ پٹواری، تحصیلدار اور سی او کہوٹہ کی ملی بھگت سے کہوٹہ شیر میں لینڈ مافیا نے بھاری رشوت دے کر جعلی کاغذا ت پر سرکاری اراضی فروخت کی جس کے ثبوت عدالت میں پیش کیئے جائیں گے۔ ہمیں سیاسی دباؤ ڈال کر اپنی ملکیتی خسرہ نمبر 3231پر تعمیرات نہیں کرنے دی جارہیں جبکہ ہمیں ناجائز اور غیر قانونی طریقے سے سیاسی پریشر ڈال کر انتظامیہ کے ذریعے دبایا جا رہا ہے۔ بہت جلد اصل حقائق سے آگا ہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام وزیراعلی پنجاب، کمشنرراولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکیتی خسرہ نمبر 3231پر غیر قانونی آپریشن کی بجائے موضع کہوٹہ کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی اور سرکاری خسرات نمبرات پر لینڈ مافیاکے قبضے پر ایکشن لیا جائے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, December 30, 2022) Political and advocacy illegal operation of Tehsildar Kahuta, Chief Officer Kahuta and Patwari Mouza Kahota without fulfilling legal requirements in Kahuta city. The law was blown up by the pressure and recommendation of influential political figures through heavy machinery from the property area Khasra No. 3231. In Mauza Kahota, the land mafia, with the connivance of the finance department and the administration, boldly sold public land worth crores of rupees, including the provincial government, district government, rivers, and graveyards, on fake documents. The finance department and administration are not only silent on this collusion of bribery and possession of political land mafia, but government lands are being sold with full support. These views were expressed by Raja Junaid Jahangir, a well-known political, social and business personality of Kahuta city, in a written statement.

سردار ارشد مجیدکو پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا سینئر نائب صدر منتخب

Sardar Arshad Majeed elected Senior Vice President of PTI district Rawalpindi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2022)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجیدکو پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا سینئر نائب صدر منتخب کر دیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے کارکنوں، ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی،ڈھو ل کی تھاپ پر بھنگڑے، عوامی،سماجی، سیاسی حلقوں کی طرف سے سردار ارشد مجیدکو مبارکباد،تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایکٹو کارکن سردار ارشد مجید کو نائب صد ر راولپنڈی نامزد کردیا گیا، عوامی و سماجی حلقوں میں خو شی کی لہر، ڈھو ل کی تھاپ پر بھنگڑے، چیر مین تحریک انصاف عمران خان سمیت نوید افتخار چو ہدری اور اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا، سردار ارشد مجید کی پارٹی کیلئے خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، سردار ارشد مجید نے ہمیشہ پارٹی کو مضبو ط و فعال بنایا جس کی وجہ سے چند لو گو ں کو ان سے خطر ہ لا حق تھا، لیکن پارٹی کی اعلی قیادت نے درست فیصلہ کرتے ہوئے ایکٹو کارکن و نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت سردار ارشد مجید کو نائب صد ر راولپنڈی نامزد کردیا سردار ارشد مجیدنے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اعلی قیادت کا شکر یہ ادا کر تا ہوں انہوں نے جوز مہ داری ڈالی انشاء اللہ اس کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔

یونین کونسل لہڑی کے گاؤں سہر کی ڈھوک رکھ آرائیاں میں اکبر حسین کے گھر میٹنگ کا انعقاد

A PTI meeting at the house of Akbar Hussain in Dhok Rakh Araiyan of village Sehar in Lahri

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2022)
یونین کونسل لہڑی کے گاؤں سہر کی ڈھوک رکھ آرائیاں میں اکبر حسین کے گھر میٹنگ کا انعقاد،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کی آمد, مقامی تنظیم کے عہدیداران اور اہلیانِ علاقہ نے راستے کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر راجہ وحید احمد خان نے فوری طور پر تقریباً دس لاکھ کی گرانٹ سے کام شروع کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ بہت جلد مستعفیٰ ایم این اے صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کر کے مزید فنڈنگ دلوائی جائے گیاس موقع پر سردار مظہر،راجہ صفدر،صدر پی ٹی آئی یونین کونسل لہڑی چوہدری زعفران،جنرل سیکرٹری راجہ انوار،راجہ فرحت،ڈاکٹر مطلوب،فضل الرحمٰن،محمد نواز،آصف کیانی،حفیظ،اظہر،برکت حسین،راجہ شوکت،افتخار ستی،راجہ خالد،ملک عاصم،راجہ پرویز اقبال اور دیگر بھی موجود تھے میزبان اکبر حسین نے راجہ وحید احمد خان اور ان کی ٹیم کا ان کے گھر آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button