DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: An event organized on the occasion of the 11th foundation day of Pakistan Rah Haq Party
پاکستان راہ حق پارٹی کے گیارہویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،دسمبر,2022)—پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی نائب صدر شیخ محمد اقبال نے کہا کہ الیکشن کا بروقت اور منصفانہ انعقاد ملک کو درپیش حالات کا واحد حل ہے۔عمران خان رات کو جو خواب دیکھتے ہیں وہ صبح میڈیا کو بیان کرتے ہیں ملکی مسائل کا حل دین اسلام کے نفاذ میں مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کلرسیداں میں میڈیا سے بات چیت اور پاکستان راہ حق پارٹی کے گیارہویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرولڈ جمہوریت ملکی مفاد میں نہیں ہے عوام کو چناؤ کا پورا موقع دیاجائے۔الیکشن اپنے مقررہ وقت پر انتہائی شفاف انداز میں کرا کر اقتدار ملک کے عوام کے منتخب لوگوں کے سپرد کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پون صدی میں ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے اور بستیاں اجاڑنے والوں کا کڑا احتساب ضروری ہے۔ناموس رسالت ﷺکی طرح امہات المومنین،صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار کی گستاخی کے مرتکب لوگ سزائے موت کے حقدار ہیں ہم اس قانون سازی کے لیئے آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پاکستان راہ حق پارٹی ملک کو موجودہ صورتحال سے نجات دلانے کے لیئے پرعزم ہے اسی جذبے کے تحت ہم نے آمدہ تمام قومی صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لینے کی تیاری شروع کردی ہے۔ہم اپنے قائدین کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر قاری نثار احمد نے کہا کہ ہم جب تک مسائل پیدا کرنے والوں سے ملک کو نجات نہیں دلائیں گے اس وقت تک نظام کی تبدیلی ممکن نہیں۔ہم نے قوم کو امید اور روشنی مہیا کرنی ہے قوم کو اس وقت مسائل کے حل کے لیئے سنجیدہ اور باصلاحیت قیادت کی ضرورت ہے۔راجہ عبدالحکیم نے کہا کہ قوم دو وقت کی روٹی کے لیئے مشکلات کا شکار ہے جبکہ حکمران طبقات اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں ہم ایٹمی ملک ہونے کے باوجود ایٹم سے بجلی پیدا نہیں کرسکے مہنگائی غربت اور بیروزگاری نے عوام کا جینا محال کر رکھاہے۔حافظ محمد احسان نے کہا کہ ہمارے ملک کی اشرافیہ ہی مسائل کی اصل جڑ ہے اس کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کرنا ہی وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم ٹماٹر ادرک پیاز اور دالیں تک دیگر ممالک سے درآمد کرنے پر مجبور ہوچکاہے اس صورتحال نے ہماری بنیادوں کو بھی ہلا کے رکھ دیا ہے۔اب وقت آ گیا ہے قوم ملک میں قائد اعظم کے پاکستان میں قیام پاکستان کے وقت اسلام کے وعدے کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پاکستان راہ حق پارٹی کا ساتھ دے ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،دسمبر,2022)—پاکستان راہ حق پارٹی ضلع راولپنڈی کے انتخابات جمعرات کو کلرسیداں میں منعقدہ یوم تاسیس کے موقع پر کیئے گئے اور اتفاق رائے سے قاری نثار احمد اور کلرسیداں کے حافظ محمد احسان کو ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری چن لیا گیا۔سینئر نائب صدر راجہ مظفر،نائب صدر سردار عبدالوحید،سیکرٹری وسیم معاویہ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکرام عباسی،آفس سیکرٹری مولانا طاہر اور حافظ عبدالحکیم قانونی مشیر ہوں گے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 30, December 2022)- The Central Vice President of Pakistan Rah Haq Party, Sheikh Muhammad Iqbal, said that the timely and fair conduct of the election is the only solution to the situation facing the country. The solution to the country’s problems lies in the implementation of the religion of Islam. He expressed these views while talking to the media in Kallar Syedan and on the occasion of the eleventh foundation day of the Pakistan Rah Haq Party.
جماعت اسلامی کلرسیداں کے زیراہتمام آج بروز جمعہ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک جامعہ مسجد قرطبہ نزد ٹی ایچ کیو ہسپتال ایک روزہ فیلمی تربیتی پروگرام منعقد ہو رھا ہے
Under the auspices of Jamaat-e-Islami Kallar Syedan, a one-day film training program is being held today, Friday, from 10:00 am to 4:00 pm at Jamia Masjid Cordoba near THQ Hospital
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،دسمبر,2022)—جماعت اسلامی کلرسیداں کے زیراہتمام آج بروز جمعہ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک جامعہ مسجد قرطبہ نزد ٹی ایچ کیو ہسپتال ایک روزہ فیلمی تربیتی پروگرام منعقد ہو رھا ہے جس میں نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب حافظ تنویر احمد اسلام کے خاندانی نظام،ضلعی امیر سید عارف شیرازی تزکیہ نفس،راجہ تنویر احمد اولاد کی تربیت،جبکہ ضلعی نائب امیر راجہ محمد جواد موجودہ مشکلات اور ہماری ذمہ داریوں پر لیکچر دیں گے۔
پریس کلب کلر سیداں کا اجلاس زیر صدارت صدر شیخ قمراسلام منعقد ہوا
The meeting of Press Club Color Syedan was held under the chairmanship of President Sheikh Qamar Islam
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،دسمبر,2022)—پریس کلب کلر سیداں کا اجلاس زیر صدارت صدر شیخ قمراسلام منعقد ہوا میں مختلف معاملات پر سیر حاصل بحث کی گئی،اجلاس میں راجہ محمد سعید،اکرام الحق قریشی،پرنس جاوید اقبال،چوہدری محمد اشفاق،محمد جاوید اقبال،مرزا عتیق الرحمان،حافظ کامران حشر،دانیال نزاکت،ذیشان ارشاد،نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ اور راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ صحافی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقائی مسائل اور مقامی اداروں کے حالات و واقعات پر مبنی رپورٹ کو عوامی مفاد کی پیش نظرشائع کیاجاتا رہیگا اور اس کے لیئے ہرقسم کی قانونی کاروائی کا بھی سامنا کیاجائے گا۔اجلاس میں بزرگ رہنما شیخ محمد اکرم اور معروف فوٹوگرافر محمد اورنگزیب کی وفات پر بھی فاتحہ خوانی کی گی،اجلاس میں قاری محمد صدیق کو بھی پریس کلب کی نمائندگی دی گئی۔