DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: An important step towards the UC President of Tehreek Kahutin Youth, Aqeel Ahmad Satti from UC Narh appointed as the President.

تحریک کہوٹین یوتھ کی یونین کونسل صدر تعنیاتی کی طرف اہم اقدام، یو سی نڑھ سے عقیل احمد ستّی صدر مقرر

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،28دسمبر2022)تحریک کہوٹین یوتھ کی یونین کونسل صدر تعنیاتی کی طرف اہم اقدام، یو سی نڑھ سے عقیل احمد ستّی صدر مقرر تحریک محرومی و پسماندگی کی وجہ سے وجود میں آئی، اگر حلقے کی قیادت صحت تعلیم اور بنیادی سہولیات مہیا کرتی تو نوجوان اپنی توانائیاں کئی مزید بہتر مقاصد پر صرف کرتے امیر تحریک حقیقت تو یہ ہے کہ حلقے میں وابستگی نے ہمیشہ عوام کو مایوس کیا ۔ وابستگی رکھنے والے چھوٹی سوچ کی مالک قیادت نے حلقے کے عوام کو ذات برادری کی تقسیم پر ، لالی پاپ پر ، ذاتی مفادات کے خوب استعمال کیا اور خطے کے اجتماعی مفادات سے مجرمانہ لاپرواہی برتی ۔یہ وجہ ہے آج چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے علاج معالجے کے لیے عوام میلوں دور ضلعی ہسپتالوں کا رخ کرتی ہے ، تعلیمی شعبے میں بھی حلقے کی قیادت اور بڑے نام مکمل ناکام ہیں ۔ چوہدراہٹ دکھانے کے علاوہ کوئی قابل ذکر ادارہ نہیں بناسکے ، یہی وجہ ہے کہ آج تحصیل کے ہزاروں طلباء وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے اور جو وسائل رکھتے ہیں وہ ہزاروں روپے ماہانہ کرایہ دے کے ضلعی اداروں میں حصول علم کے لیے سفر کرتے ہیں ۔
تحریک کہوٹین یوتھ محرومی و پسماندگی کے سہولت کاروں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہے ۔ یوسی سطح پر شعور اجاگر کرنے اور اجتماعی مفادات کی اگاہی دینے کے لیے مخلص کارکنان اپنی توانائیاں نیک مقاصد پر خرچ کر رہے ہیں ۔ یوسی سطح پر تحریک کے عہدے داران اسی سلسلے کی کڑی ہیں ۔ یوسی نڑھ میں تحریک کی جانب سے پہلی تعیناتی محترم عقیل احمد ستی کی صورت میں کی گئی ہے ۔ محترم عقیل احمد ستی نے بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ اور کارکنان کے سامنے حلف دیا کہ ذات برادری رشتہ داری تعلقات اور تمام تر وابستگیوں سے بالا تر ہو کر یوسی نڑھ کے اجتماعی مسائل ہر فورم پر اجاگر کیے جائیں گے ۔

Kahuta (Pothwar.com, 28th December 2022) Kahutin Youth Union Council President is an important initiative, Aqeel Ahmed Satti from UC Narh has been appointed as the President. If the basic facilities were provided, the youth would have spent their energies on many better causes. The small-minded leadership with commitment has used the people of the constituency on the division of the caste community, on lollipops, for personal interests, and criminally careless of the collective interests of the region. Therefore, the people turn to district hospitals miles away, and the leadership and big names of the constituency have failed completely in the education sector as well. Apart from showing chaudhrahat, no remarkable institution could be built, this is the reason that today thousands of students of the tehsil cannot continue their education due to a lack of resources, and those who have resources pay thousands of rupees per month to acquire knowledge in district institutions.
Tehreek Kahotin Youth is committed to uprooting the facilitators of deprivation and marginalization. Sincere workers are spending their energies on good causes to raise awareness at UC level and to inform collective interests. The first appointment of Tehreek has been made in the form of Honorable Aqeel Ahmed Satti in UC Narh.  Aqeel Ahmad Satti took an oath in front of a large number of local residents and workers that cast-community kinship relations and all affiliations will be highlighted in every forum and collective problems of UC Narh will be highlighted.

محترمہ بے نظیر بھٹوکی 15ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Ms. Benazir Bhutto’s 15th Death anniversary was celebrated with great devotion and respect

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28دسمبر2022)
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کے زیر صدارت شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹوکی 15ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اپنے خطاب میں چیئرمین راجہ اشتیا ق احمد نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان ایک بڑھی عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا محترمہ نے اپنا خون دے کر جمہوریت کا جو چراغ روشن کیا وہ تاقیادت جلتا رہے گا ان کی یاد کے گلاب اسی طرح مہک رہے ہیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید بلاشبہ پاکستان کا روشن چہرہ تھیں اور شہادت کے بعد بھی پاکستان اور دنیا میں ان کا نام روشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسی کے موقع پر موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرراجہ افتخار جنجوعہ، راجہ اعجاز احمد، نثار احمد،راجہ وقارآف کلوٹ، راجہ ریاست،شیخ عابد، راجہ عمرا ن عرف بلو، معظم گھکھڑ، راجہ سعود احمد،راجہ سلیمان آف گلور،راجہ رمضان آف کلوٹ، راجہ بنارس،راجہ عاصم جنجوعہ، راجہ مبارض،راجہ صدیق،راجہ اشفاق آف کلوٹ سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمدنے مسلم لیگ کے ایم پی اے راجہ صغیراحمد اور ضلعی جنر ل سیکرٹری شوکت جنجوعہ سے اپیل کی ہے کہ نامکمل منصوبے جن میں سوئی گیس،بجلی کے منصوبے مکمل کیے جاہیں انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے منصوبوں کا دوبارہ افتتاح کیا ہے۔

کہوٹہ چھنی بازار میں موجود نجی بنک کا عملہ عوام کے لیے سر در د بن گیا

The staff of the private bank in Kahuta Channi Bazar became a headache for the people

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28دسمبر2022)
کہوٹہ چھنی بازار میں موجود نجی بنک کا عملہ عوام کے لیے سر در د بن گیابنک کے باہر موجود گارڈ عوام سے رشوت طلب کرنے لگا پیسے دو اندر جاو منیجر سے بات کرنے پر انکا کہنا تھا میں اندر موجود ہوتا ہوں باہر نہیں اس معاملے کی انکوائری کرونگا تفصیلات کے مطابق قومی بچت بنک کہوٹہ عوام کے لیے سر درد بن گیا باہر موجود گارڈ کا انوکھا کارنامہ پیسے دو اندر جاو سائلین سے رشوت کے عوض انکو ٹوکن دیتا ہے سائلین کی شکایت خاتون کا کہنا تھا کہ گارڈ کو اندر جانے کا کہا تو کہنے لگا ٹوکن ختم ہیں پھر کہنے لگا پیسے دیں اور ٹوکن لے لیں۔ جبکہ قومی بچت بنک کی اکثر شکایات موصول ہوتی ہیں سائلین کو ذلیل و خوار کیا جانے لگا عوام علاقہ شہریوں کا حکومت پاکستان و پنجاب اور متعلقہ حکام سے فلفور نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ

میرا مشن یے علاقے کی پسماندگی و محرومی کو دور کرونگا , راجہ عمران ستار جنجوعہ

My mission is to remove the backwardness and deprivation of the area, Raja Imran Sattar Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28دسمبر2022)
امیدوار براے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ عمران ستار جنجوعہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ جس طرح یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے مجھے سپورٹ کیا اور میرے ساتھ کھڑے ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں میں ان کا شکرگزار ہوں عرصہ دراز سے یوتھ کو ایک نوجوان قیادت کی ضرورت تھی جو ان کے مسائل حل کرے یوتھ کے لیے اقدامات کرے اگر پارٹی قیادت نے مجھے موقع فراہم کیا الیکشن جیت کر میں انشاء اللہ یوتھ ونگ کی امیدوں پر پورا اتروں گا روزگار کے مواقع فراہم کرنا کھیل کے میدان جدید ہسپتال جدید تعلیمی نظام حلقہ پی پی سات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں گا میرا مقصد اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی ہوگا تحریک انصاف کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہوں گا میں پھر یوتھ ونگ کے دوستوں بھائیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے بے پناہ محبت بخشی اور میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں راجہ عمران ستار جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام علاقہ کی بے لوث خدمت میرا مشن یے علاقے کی پسماندگی و محرومی کو دور کرونگا حلقے کے عوام سے بھرپور رابطے میں ہوں۔

Show More

Related Articles

Back to top button