DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Police charge a brother in law of abusing 13 year old and making a video to blackmail
تھانہ کہوٹہ کے علاقے آڑہ محلہ کی 13 سالہ بچی سے زیادتی اور نازیبا وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سالہ بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،23دسمبر2022)— تھانہ کہوٹہ کے علاقے آڑہ محلہ کی 13 سالہ بچی سے زیادتی اور نازیبا وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سالہ بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج۔محمد الیاس سکنہ آڑہ محلہ نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کے آج سے 3 سال قبل ساجد نامی نوجوان نے میری 13 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بنا لی اور اب ساجد نامی شخص اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر میری بیٹی کو بلیک میل کر رہا ہے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, December 23, 2022)— A case has been registered against the brother-in-law who raped a 13-year-old girl and blackmailed her by making an obscene video. According to the father of the girl said 3 years ago, a young man named Sajid raped my 13-year-old daughter and made a video, and Sajid the brother-in-law blackmailed my daughter. Police station Kahuta registered a case and arrested the accused.
میونسپل کمیٹی کہوٹہ رشوت کا گڑھ بن گئی
The Municipal Committee has become a hotbed of bribery
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،23دسمبر2022)— میونسپل کمیٹی کہوٹہ رشوت کا گڑھ بن گئی۔ بھتہ خوری،ناجائز منافع خوری، تجاوزات سٹریٹ لائٹس کی بندش کہوٹہ شہریوں کو مضر صحت پانی کی سپلائی چالیس سالہ بوسیدہ واٹر سپلائی کی پائپ لائنز جگہ جگہ سے زخمی
جبکہ تجاوزکنندگان سے با اثر شخصیات اور سرکاری اہلکاران کی ملی بھگت سے موبینہ طور رشوت اور بھتہ خوری کی وجہ سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا۔کئی سالوں سے سستابازار کہوٹہ شہر میں لگائے گئے سٹال ہولڈرز گزشتہ کئیں سالوں سے ماہانہ کرایہ نہ دینے کا انکشاف ہو ا ہے۔ جس کی وجہ سے
میونسپل کمیٹی کہوٹہ لاکھوں روپے کا نقصان اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو ٹیکا لگا یا جا رہا ہے۔ ناہندگان کے خلاف فرضی کاروائیاں کر کے انتظامیہ سرکار کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ بعض دکانداروں نے سستا بازار میں دو دو سال کا کرایہ تک نہ دیا ہے۔ اور دکانیں و سٹال ملی بھگت سے لگائے بیٹھے ہیں۔ خلا ف ورزی کے مرتکب سٹالز ہولڈرز کو انتظامیہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہوٹہ شہر میں چوراہوں اور بازاروں میں تجاوزات مافیا کا راج ہے۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات شہر میں جگہ جگہ قائم ہیں۔ جبکہ کہوٹہ کے مختلف علاقے دھپری، کوٹلی لنک روڈ،پنجاڑ چوک، چھنی، ٹنگی، کلب لائن، ادوالہ،محلہ راجگان سمیت شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس کی بندش کی وجہ سے پورا شہر تاریکی میں ڈوب چکا ہے۔ شہریوں نے متعدد بار انتظامیہ کو تجاوزات بارے آگاہ کیا مگر با اثر حکومتی شخصیات اور سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے انتظامیہ کاروائی سے گریزاں ہے۔
راولپنڈی ڈویژن کے ا ضلاع جہلم،اٹک، چکوال اور راولپنڈی کے علاقائی
صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر دوبارہ متحد اور فعال کرنے پر اتفاق۔
Districts of Jhelum, Attock, Chakwal and Rawalpindi of Rawalpindi Division Agreed to re-unite and enable journalists on one platform
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،23دسمبر2022)— راولپنڈی ڈویژن کے ا ضلاع جہلم،اٹک، چکوال اور راولپنڈی کے علاقائی صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر دوبارہ متحد اور فعال کرنے پر اتفاق۔صوفی محمد ایوب، راجہ گلشن ضمیر اور ملک وزیر محمد نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی۔مظلوم کا ساتھ دیا۔پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے وفد کی پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے دفتر آمد،پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے صحافیوں سے اظہار تشکر۔ پوٹھو ہار پریس کلب گوجرخان کے سنیئر صحافی راجہ اسد محمود،ملک وزیر، شفقت کیانی نے پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے تمام صحافیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن بھر کے صحافیوں کے اتحاد اور تعاون کے باعث حق و سچ کی فتح ہوئی ہے اور پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے تحصیل کے صحافیوں کا رول قابل ستائش رہا۔ جس طرح انہوں نے بھرپور ساتھ دیا اور ہر معاملے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ جس کی وجہ سے پولیس نے بھی حقائق پر مبنی فیصلہ کیا۔اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکڑیری حاجی اصغرحسین کیانی، سرپرست اعلی سعید افضل چوہان، ساجد جنجوعہ، ندیم چوہان، حاجی راجہ شاہد اجمل،کبیر احمد، راجہ عثمان ضمیر، عاصی جنجوعہ بھی موجود تھے۔
پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے وفد کی پریس کلب کہوٹہ(رجسڑڈ) کے دفتر آمد،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر سے ملاقات
The delegation of Potohar Press Club Gujarkhan arrived at the office of Press Club Kahuta (Registered), met with the President of Press Club Kahuta Raja Imran Zamir
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،23دسمبر2022)
پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے وفد کی پریس کلب کہوٹہ(رجسڑڈ) کے دفتر آمد،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر سے ملاقات،راولپنڈی ڈویژن کے ضلاع جہلم،اٹک،چکوال اور راولپنڈی کے علاقائی صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر دوبارہ متحد اور فعال کرنے پر اتفاق۔صوفی محمد ایوب،راجہ گلشن ضمیر اور ملک وزیر محمد نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑی۔مظلوم کا ساتھ دیاانہوں نے پریس کلب کہوٹہ رجسڑڈ کے صحافیوں کاشکریہ بھی ادا کیا تفصیل کے مطابق پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے سینئر صحافی راجہ اسد محمود،ملک وزیر،شفقت کیانی نے پریس کلب کہوٹہ رجسڑڈ کے آفس آکرصدر پریس کلب کہوٹہ اور دیگرسینئر صحافیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن بھر کے صحافیوں کے اتحاد اور تعاون کے باعث حق و سچ کی فتح ہوئی ہے اور پریس کلب کہوٹہ رجسڑڈ کے تحصیل کے صحافیوں کا رول قابل ستائش رہا جس طرح انہوں نے بھرپور ساتھ دیا اور ہر معاملے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا جس کی وجہ سے پولیس نے بھی حقائق پر مبنی فیصلہ کیااس موقع پرصدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر،سرپرست اعلی سعید افضل چوہان،جنرل سیکرٹری حاجی اصغرحسین کیانی،آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،نائب صدر راجہ شاہد اجمل،سیکرٹری اطلاعات ندیم سرفراز چوہان،سینئر صحافی ساجد جنجوعہ،نوجوان صحافی راجہ عثمان ضمیراورمحمد عاصم بھی موجود تھے۔