DailyNewsHeadlineKahuta

نڑھ کے مقام پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام مرتضیٰ ستی کے الیکشن آفس کا افتتاح

Kahuta; PTI Election office inauguration in Narr; Large number of people gathered in for inauguration ceremony of PTI election office by Ghulam Murtaza Satti.

نڑھ کے مقام پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار غلام مرتضیٰ ستی کے الیکشن آفس کا افتتاح۔ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی ، سردار مظہر اقبال،عامر ستی ، زاہد ستی ایڈوکیٹ سمیت کثیر تعداد اہل علاقہ نے شر کت کی۔ غلام مرتضیٰ ستی PTIکے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے افتتاحی تقریب میں شریک شرکاء سے اپنے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خاندان، برادری اور علاقہ سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کی خاطر تحریک انصاف کو سپورٹ کیا جائے۔ نصف صدی سے زائد عرصہ تک مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کرملک کو لوٹا اور بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثہ جات بنائے۔ سابقہ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ پانچ سالوں میں بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی پانچ حکمران ٹولہ عیاشیاں کرتا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو سپورٹ کرکے ملک میں عدل وانصاف کا بول بالا کرنے اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں تحریک انصاف مقبول اور مضبوط ترین جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کیامذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جد وجہد اور مخلص اور محنتی کارکنوں کی بے پناہ کوششیں ہیں ہم ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی لیگی رہنماء ملک اشتیاق آف بھون کی رہائش گاہ آمد

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی لیگی رہنماء ملک اشتیاق آف بھون کی رہائش گاہ آمد ۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک اشتیاق آف بھون سے کئی گھنٹوں پر محیط طویل ملاقات ۔علاقائی سیاست اور حالیہ الیکشن پر تفصیلی گفتگو ۔ملک اشتیاق آف بھون کا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عزم ۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے مر کز ی رہنماء سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بھون کا دروہ کیا اور علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک اشتیا ق احمد آف بھون سے ان کی رہائش گاہ پر طویل ملاقات ۔ ووٹروں ، سپورٹروں اور معززین علاقہ سے بھی ملاقات کی ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے پانچ سالہ دور میں صرف کہوٹہ شہر میں اربوں روپے کے کام کر ائے ۔16ارب کی صرف پنڈی کہوٹہ روڈ ہے تعمیر کے مراحل میں ہے ۔اربوں روپے کی سوئی گیس لگوئی ،یونیورسٹی کی رقم بھی ریلیز ہو چکی ہے ،ہسپتال کے حالات بھی بہت بہتر ہیں ۔ مخالفین جتنی مر ضی کوشش کر لیں آئندہ آنے والی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہو گئی ۔ ن لیگ نے اپنے پانچ سالوں میں وہ کارنامے سر انجام دیے ہیں جس کی ملک کی سابقہ دور میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے دوسری سیاسی جماعتوں کی طرع بلند و بانگ دعووں پر نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہوگئی ۔

ڈھوک رجام کی چوہدری برادری کی سرکردہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان

راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات کا پلڑا بھاری ۔ڈھوک رجام کی چوہدری برادری کی سرکردہ شخصیات نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا ۔ ڈھوک رجام یوسی چوآخالصہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری آصف ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ ایک بہت بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں چوہدری ادریس ، چوہدری محبوب ،چوہدری شعیب ، چوہدری صفدر، چوہدری ارشد،ابراہیم ،چوہدری شبیر ، چوہدری رفیق ،صوبیدار لیاقت ،صوبیدار یٰسین ،چوہدری شوکت ،برزگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال ، راجہ ناصر کیانی ،نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ، چوہدری اسد اور دیگر افراد شریک تھے ۔ راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا2013کے الیکشن میں جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ سب کو پتہ ہے میں نے اس د کے بعد ایک دن بھی آرام نہیں کیااتنا ورک کیا ہے کہ ہر یونین کونسل کے ایک ایک گاوں کی ایک ایک ڈھوک اور ہر ڈھوک کے ایک ایک گھر کے فرد کو جانتا ہوں میرے سیاسی مخالفین صورتحال اب یہ ہو گئی ہے کہ اب تو ان کو ہر میں ہی میں نظر آتا ہوں اپنے تمام ووٹروں سے مکمل رابطہ ہے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگا ان خیالات کا اظہار خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں مجھے کس طرع ہرا گیا ہے یہ حلقے کی عوام بخوبی جانتے ہیں میں نے کسی بھی عدالت میں جانے کے بجائے اپنا فیصلہ اللہ کی ذات پر اور عوام کی عدالت کے سپرد کر دیا ہے بے شک اللہ پاک کی ذات بہتر فیصلے کر تا ہے اللہ پاک کے کرم سے کامیابی حاصل کروں گا اب کے الیکشن میں ووٹوں کا ہیر پھیر بھی نہیں کر نے دوں گا ۔

چیئرمین ایم سی کلر سیداں شیخ عبد القدوس اور ممبران ایم سی کا راجہ محمد علی کی حمائت کا اعلان کر نے پر شکریہ

چیئرمین ایم سی کلر سیداں شیخ عبد القدوس اور ممبران ایم سی کا راجہ محمد علی کی حمائت کا اعلان کر نے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہPP-2راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی ٹو کی یونین کونسلوں میں کروڑوں روپے کے بلا تقریق کام کر ائے ۔ان کے ترقیاتی کاموں پر حلقے بھر کے تما م مسلم لیگی کارکنوں ،ورکراور عوام علاقہ بہت خوش ہیں راجہ محمد علی نے کروڑوں روپے کے فنڈزسے بلاتفریق کام کرا کر عوام کے دل جیت لیے انشاء اللہ حالیہ الیکشن میں بھی راجہ محمد علی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گئے ملک میں آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہی حکومت ہو گئی ۔مخالف سیاسی جماعتوں کی سیاسی چالوں کو ملک کی عوام نے اچھی طرع پہچان لیا ہے انشا اللہ اب دھر نوں کی سیاست کوہمیشہ ہمیشہ کے لیے مستردکر دیا قائد عوام میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور راجہ محمد ظفر الحق کی قیادت میں ملک نے تر قی حاصل کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، مسلم لیگی رہنماؤں راجہ سعید احمد آف سکوٹ پٹھی ،راجہ علی اصغر آف سکوٹ پٹھی،عاصی جنجوعہ ، حامد لطیف ستی نے اپنے ایک مشترکہ بیان کیا انہوں نے کہا کہ قائدمسلم لیگ ن سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز ،سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اورچیئر مین پاکستان مسلم لیگ راجہ محمد ظفر الحق کی قیادت میں ملک نے تر قی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی ائے راجہ محمد علی نے عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے اپنے دور حکومت میں بھی بے تر قیاقی کام کرائے اور بہت سے منصوبے زیر تعمیر ہیں جس میں تھوہا خالصہ کا بڑا ہسپتال بھی شامل ہے اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات راجہ محمد علی حلقہ پی پی سات کی غیور عوام کے توقعات پر پورااترہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی جیت حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل کر ہیں گئے۔

دربار عالیہ بھکر شریف میں سالانہ3روزہ تینتالیسواں (43) عرس مبارک اختتام پذیر ہو گیا۔

دربار عالیہ بھکر شریف میں سالانہ3روزہ تینتالیسواں (43) عرس مبارک اختتام پذیر ہو گیا۔ پیر سید زبیر احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اولیا اللہ کا دامن تھامے رکھو یہ دل کی دنیا کو تبدیل کر دیتے ہیں ان کے قرب کی وجہ سے مردہ دلوں میں جان پڑہتی ہے دل اللہ اور اس کے رسولﷺ کی یاد میں زندہ رہتا ہے بر صغیر پاک وہند میں اولیاء اللہ نے دین اسلام کو پھیلایااوران اولیاء اللہ کے مزار آج بھی عوام کے لیے رشدو ہدایت کا ذریعہ اور ایک روشن مینار کی حثیت رکھتے ہیں ملک پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور اس ملک میں نظام مصطفیﷺ کا نفاد ہو نا چاہے اور اس کے لیے اہلیسنت و جماعت کی کوششیں جاری رہیں گی ۔ان خیالات کا اظہارامیر اہلیسنت و جمائت تحصیل کہوٹہ پیر سید زبیر احمد نے ترتالیسواں (43)تین روزہ عرس مبارک حضور قبلہ پیر سید الطاف حسین شاہؒ آستانہ عالیہ بکھر شریف میں عرس کے آخری روز شرکاء کے ایک بہت بڑھے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سجادہ نشین حضور قبلہ پیر سیدا برار حسین شا ہ گیلانی، قادری ، رزاقی ،سہر ودی اور حضور قبلہ پیر سیدنعمان الطاف گیلانی ، قادری ،رزاقی ،سہر ودی ،مولانا افضل رضوی ،مولانا حافظ زکیر قادری،، دربارعالیہ کے مریدین حاجی مسعود عباسی ،حافظ ممتاز حسین ،سیٹھی ظہور ، راجہ علی اصغر قادری سمیت ہزاروں افراد موجود تھے ۔پیر سید زبیر احمد شاہ نے مزید کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدائیت کے روشن مینا ر ہوتے ہیں ہمیں چاہیے کہ اولیاء اللہ کی بتائی زندگئی پر اپنی زندگی گزاریں تاکہ ہماری دنیا اور آخرت دانوں سنور جاہیں ہمارے ایمان کی بنیاد توحید ہے ہماری محبتوں کا مرکز صرف اللہ اس کا رسول اورآل بعیت ہے صوفیائے کرام نے پوری زندگی ذکر اللہ اور درود مصطفی ﷺ کی صدا دی مگر جب تک ہم اپنے دلوں میں خواہشات اور جھوٹ کے بتوں کو نہیں توڑیں گے اس وقت تک کامیاب نہ ہوں گے اس موقع پر سجادہ نشین حضور قبلہ پیر سیدا برار حسین شا ہ گیلانی، قادری ، رزاقی ،سہر ودی نے تمام اہل اسلام کیے دعا بھی کی گئی اور شر کاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button