مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14دسمبر2022) یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں علیوٹ میں اہلیانِ علاقہ کی طرف سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود اور مقامی تنظیم کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اجلاس میں علاقے کے مجموعی مسائل پر گفتگو ہوئی اہلیانِ علاقہ نے مستعفیٰ ایم این اے صداقت علی عباسی اور پی ٹی آئی کی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی فنڈنگ سے علاقے کی تعمیر و ترقی کے کام شروع کرائے گئے اہلیانِ علاقہ کی طرف سے صداقت علی عباسی پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا گیاصدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے مقامی تنظیم اور اہلیانِ علاقہ کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو ووٹیں دی اور آئندہ بھی بھرپور طریقے سے پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بنانے کیلئے عزم کا اظہار کیامیٹنگ میں ملک مصور اقبال،ممتاز کیانی،نمبردار راجہ اظہر کیانی،سید عاشق شاہ،لیاقت ستی،ملک ظفر اقبال،ملک فیاض،ملک مظہر،ملک خالد،ملک سجاد،ملک حبیب،ملک ذولفقار،ملک سیاب،رفاقت قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 14 December 2022) A meeting was organized by the local people in the village Aliot of Union Council Hothla, in which President PTI Tehsil Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan, Secretary Information PTI Kahuta Malik Amir Mehmood, and officials of the local organization also participated in the meeting. The overall problems of the area were discussed. The residents of the area thanked the resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi and the PTI government for funding the construction and development of the area. The President of PTI Tehsil Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan thanked the local organization and the people of the area who voted for PTI in the by-election and also for the Pakistan Tehreek-e-Insaaf. Malik Maswar Iqbal, Mumtaz Kayani, Numbardar Raja Azhar Kayani, Syed Ashiq Shah, Liaquat Satti, Malik Zafar Iqbal, Malik Fayyaz, Malik Mazhar, Malik Khalid, Malik Sajjad, Malik Habib, Malik Zulfiqar, Malik Zulfiqar Syab, Raffaat Qureshi and others participated.
معروف نعت خوان حافظ فیاض عباسی کو عمرے کی ادئیگی پر عظیم عاشق رسول ﷺراجہ صغیر احمد بگھاروی کی طرف سے مبارکباد
Congratulations to the famous naat reciter Hafiz Fayyaz Abbasi on the performing Umrah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14دسمبر2022) معروف نعت خوان حافظ فیاض عباسی کو عمرے کی ادئیگی پر عظیم عاشق رسول ﷺراجہ صغیر احمد بگھاروی کی طرف سے مبارکباد،تفصیل کے مطابق ملک کے نامور نعت خواں حافظ فیاض عباسی گذشتہ روز قبل عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آ گے حافظ فیاض عباسی کو عمرئے کی ادائیگی پر عظیم عاشق رسول ﷺمعروف سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیت راجہ صغیر احمد بگھاروی سرپرست اعلیٰ ساقی کوثر نعت کونسل پاکستان، معروف نعت خواں بلال سفیر،حافظ وقار احمد، ملک الیاس،منور زمان اور دیگر ساتھیوں نے حافظ فیاض عباسی کی رہائش گاہ جا کر ان کو گلدستے پیش کیے اور عمرے کی ادئیگی پرمبارکباد پیش کی میزبان حافظ فیاض عباسی نے عظیم عاشق رسول ﷺراجہ صغیر احمد بگھاروی اور دیگر اپنے مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور ان کو مدینے پاک کی کھجوریں اور زم زم پیش کیا۔
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور کیراجہ صغیر احمد سے ان کے آفس میں ملاقات
Councilor Raja Irfan Sarwar meeting with MPA Raja Sagheer Ahmed in his office
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14دسمبر2022) نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور کیMPAراجہ صغیر احمد سے ان کے آفس میں ملاقات،علاقائی سیاست پر گفتگو،حلقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر مبارکباد پیش کی راجہ عرفان سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ کہا کہ ہم ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں ہمارے علاقہ تھوہا میں بے شمار کام کراے ہیں جس پر ہم اہلیان علاقہ ان کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ ایم پی اے راجہ صغیراحمد کے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے سے حلقے میں تعمیر وترقی کاایک نیا دور کا آغاز ہو ا ہے ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے ہمیشہ شرافت اورخدمت کی سیاست کی اور علاقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنا ہی اپنی سیاست سمجھاانہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن جب بھی ہو نگے حلقے کی عوام اپنا ووٹ ایم پی اے راجہ صغیر احمدکو ہی دیں گے اور انشاء اللہ ان کو تیسری بار پنجاب اسمبلی میں بھیجیں گے۔
سوشل میڈیا پر 3دن سے ہونے والا سروے کرنل محمد شبیر اعوان 55فیصد ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر
The survey conducted on social media for 3 days, Colonel Muhammad Shabbir Awan ranked first with 55% votes
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14دسمبر2022) سوشل میڈیا پر 3دن سے ہونے والا سروے کرنل محمد شبیر اعوان 55فیصد ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر، کرنل سعید جنجوعہ 34فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ راجہ طارق محمود مرتضیٰ 6فیصد ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے،کرنل محمد شبیر اعوان نے عوام کا شکر یہ ادا کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ 4دن قبل سوشل میڈیا کے پیج پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا ایک سروئے کرایا گیا جس میں عوام سے یہ پوچھا گیا کہ حلقہ پی پی سیون میں کونسا لیڈر ہے جو پی ٹی آئی کو متحد کر نے اور عوامی سطح پر تحریک انصاف کو منظم کر نے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے اور حلقے کی نمائندگی کا حقدار ہے جس پر 55فیصدعوام علاقہ نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کو ووٹ دیے، 34فیصدعوا م نے کرنل سعید جنجوعہ کو ووٹ دیے اور موجودہ چیئرمین آر ڈی اے جبکہ راجہ طارق محمود مرتضیٰ 6فیصدعوام نے ووٹ دیے،پی ٹی آئی کے رہنماء کرنل محمد شبیر اعوان نے اس سروئے پر عوام کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے سروے میں مجھے 55فیصدعوام علاقہ نے ووٹ دیے ہیں میں اپنے ان تمام بہن، بیٹیوں، بیٹوں، بھائیوں کاشکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر ایک بار پھر اپنے بھر پور ااعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سروئے میں میرے جو دوسرے بھائیوں کو شامل کیا وہ بھی میرے بھائی ہیں ہمار اآپس میں کوئی بھی مقابلہ نہیں ہے ہم سب اپنے قائد عمران خان کے سپاہی ہیں اور ان کا پیغام گھر گھر تک پہنچاہیں گے ہمارا مقابلہ موجودہ امپوڈیڈ حکومت سے ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گئی۔