DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The work of water supply started with a grant of Rps 14 crore 65 lakh

چودہ کروڑ 65لاکھ کی گرانٹ سے شروع ہونے واٹر سپلائی کا کام شروع ہو گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11دسمبر2022)
14کروڑ 65لاکھ کی گرانٹ سے شروع ہونے واٹر سپلائی کا کام شروع ہو گیا پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان کی نگرانی میں شروع ہونے والا کام گریڈ اسٹیشن سے باقاعدہ کا آغاز ہو گیا ہے مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی اورچیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے واٹر سپلائی اور سڑک کا جو افتتاح کیا تھا اُن پر کام شروع ہو گیا پنجاڑ چوک سے پنڈی کی جانب سڑک پر کام جاری جبکہ واٹر سپلائی کی لائنیں بچھانے کے لیے گریڈ اسٹیشن کے علاقے میں کھدائی کا کام شروع کر دیا گیا افتتاح کے موقع پر انھوں نے کہا تھا کہ50کروڑ سڑک کے لیے اور42کروڑ واٹر سپلائی کے لیے منظور ہوئے اور10کروڑ واٹر سپلائی کے ریلیز ہو گے عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تحصیل صدر راجہ وحید احمد خان اور سینئر نائب صدر مختار احمد کلیامی کی نگرانی میں کام جاری اگر الیکشن سے قبل پنڈی کہوٹہ روڈ واٹر سپلائی کا کام مکمل ہو گیا تو انکا گراف اوپر جا سکتا ہے عوام علاقہ شہریوں نے کام شروع ہونے پر جہاں خوشی کا اظہار کیا وہاں پر انہوں نے مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان کا شکر یہ ادا کیا پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان نے گفتگو میں کہا کہ انشا اللہ عوام سے کیے گے وعدے پورے کریں گے جو منصوبے شروع کیے ہیں بہت جلد مکمل ہونگے واٹر سپلائی کا ادھورہ منصوبہ مکمل میرا مشن ہے عوام علاقہ کی بلا تفریق خدمت کروں گا۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 11 December 2022)
The work of water supply started with a grant of 14 crore 65 lakhs has started. The work started under the supervision of PTI Tehsil Kahuta President Raja Waheed Ahmed Khan has started from the grid station. Resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi and Chairman R. DA Raja Tariq Mehmood Murtaza inaugurated the water supply and road work has started. The work on the road from Panjar Chowk towards Pindi is going on while the excavation work has started in the grid station area to lay the water supply lines. On the occasion of the inauguration, he said that 50 crores were approved for road and 42 crores for water supply and 10 crores of water supply will be released.

عوام کی بے لوث خدمت ہمارے خاندان کی پہنچا ن ہے ,راجہ وجاہت جنجوعہ

Selfless service to the people is the legacy of our family, Raja Wajahat Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11دسمبر2022)
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹر ی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ وجاہت جنجوعہ نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارے خاندان کی پہنچا ن ہے عوام کی خدمت کر کے دلی سکون میسر ہو تا ہے ہمارے آباو اجداد نے عوام اور علاقے کی بے لوث خدمت کی اپنے نانامرحوم راجہ سمند ر کے مشن کو لیکر نکلا ہوں، انشا اللہ انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہوٹہ کی خدمت کرتے رہیں گے، عوام کیلئے میرے دروازے چو بیس گھنٹے کھلے تھے اور رہیں گے، بغیر کسی عہدے کے بھی عوام کے مسائل حل کرونگا، کہوٹہ تعمیر و ترقی کیلئے ہر پلیٹ فارم استعمال کرونگا، کہوٹہ کی پسماندگی دو ر کرنا مظلوموں کا ساتھ دینا ظالموں کے خلاف آواز بلند کرنا زندگی کا مشن ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ میرے نانا راجہ سمند ر جنجو عہ مرحوم نے ہمیشہ کہوٹہ کی فلاح و بہبو د کیلئے کام کیا اور غریبوں کی مدد کی، اپنے نانا اور آبا اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام اور علاقے کی خدمت جاری رکھیں گے، میرے دروازے عوام کیلئے چو بیس گھنٹے کھلے تھے اور رہیں گے، عوام اور علاقے کی خدمت کر کے دلی سکون محسوس کرتا ہوں، اپنی باقی کی زندگی عوام اور علاقے کیلئے وقف کردی ہے، عوام کے مسائل پی ٹی آئی کی اعلی قیادت تک پہنچا رہے ہیں اور انشا اللہ انکے حل ہونے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

کہوٹہ شہر اور گردنواح میں مہنگائی بے قابو انڈے300روپے درجن جبکہ مرغی کا گوشت 500روپے کلو

Inflation is uncontrolled in Kahuta city and villages, eggs are Rs. 300 per dozen while chicken meat is Rs. 500 per kg

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11دسمبر2022)
کہوٹہ شہر اور گردنواح میں مہنگائی کا جن بے قابو انڈے300روپے درجن جبکہ مرغی کا گوشت 500روپے کلو اسی طرح پیاز 250روپے چائے اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں ؤسمان سے باتیں کرنے لگیں بیکری کی اشیاء ہوٹلوں پرکھانے چائے کے ریٹ بھی دو گناہ ہو گئے حکومت کی طرف سے سبسڈی پر ملنے والا آٹا مضر صحت کپڑے پڑے ہوئے ہیں سرکاری کھاتے میں کہوٹہ کی مقامی مل اور دیگر ملوں والے آٹا باہر مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں یوٹیلیٹی سٹوروں پر بھی ہفتے بعد تھوڑا گھی اور تھوڑا آٹا آتا ہے جو فرضی نام لکھ کر تھوڑا مہنگا کر کے دوکانداروں کو دیا جاتا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور زمہ دار ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیں۔

راجہ صغیر احمد، چیئرمین راجہ ندیم احمد اور راجہ ثقلین دوبیرن کی برزگ سیاسی وسماجی شخصیت ملک شیر محمد سے ملاقات

Raja Sagheer Ahmed,Raja Nadeem Ahmed and Raja Saqlain met with prominent political and social personality Malik Sher Muhammad

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11دسمبر2022)
مسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد، چیئرمین راجہ ندیم احمد اور راجہ ثقلین دوبیرن کی برزگ سیاسی وسماجی شخصیت ملک شیر محمد سے ملاقات،صحت دریافت کی اور علاقے کی صورتحال پر گفتگو کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد،سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ ندیم احمد اور راجہ ثقلین نے یونین کونسل دوبیر ن کلاں کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت ملک شیر محمد سے ملاقات کی اور ان کی صحت یابی دریافت کی انہوں نے ملک شیر محمد کو جلد مکمل صحت یابی اور دراز عمری کی دعا دی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت ملک شیر محمدنے اپنی تیمہ داری کے لیے آنے والے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد،سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ ندیم احمد اور راجہ ثقلین کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button