DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kallar Syedan; Ceremony of Appreciation Certificates and Shields to Volunteers and Donors organized under the auspices of Al-Khidmat Foundation

الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے زیراہتمام منعقدہ سلام عقیدت و اعتراف خدمت میں رضاکاروں اور ڈونرز میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز کی تقریب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،دسمبر,2022)—جماعت اسلامی صوبہ پنجاب جنوبی کے امیر محمد ظفر راؤ نے کہا ہے کہ الخدمت نے پاکستان اور ملک سے باہر بھی مشکل وقت میں لوگوں کی بلارنگ و نسل خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے ہم نے جنوبی پنجاب کے لاکھوں متاثرین کو نہ صرف ریسکیو کیا بلکہ انہیں ریلیف کے بعد اب ان کی بحالی کے لیئے کوشاں ہیں،تعلیم کی کمی،غربت بیروزگاری اور کثیرالحیالی جنوبی پنجاب کے بڑے مسائل ہیں جن سے ہمیں نبرد آزما ہونا پڑ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے زیراہتمام منعقدہ سلام عقیدت و اعتراف خدمت میں رضاکاروں اور ڈونرز میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور شیلڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد ظفر راؤ نے کہا کہ راجن پور اور ڈیرہ غازیخان میں بدترین سیلاب کوہ سلیمان پر ہونے والی غیر معمولی بارشوں سے آیا جس کی محکمہ موسمیات نے کوئی خبر نہ دی اور پھر ہزاروں فٹ کا ریلا پانچ بار آیا جو سینکڑوں میل دور تک سب کچھ بہا کر لے گیا لوگ صرف شیر خوار بچے ہی گھروں سے اٹھا کر محفوظ مقامات کی تلاش میں نکل پڑے۔پچیس پچیس گھنٹے پانی میں بسر کرنے والی خواتین و حضرات تک جب الخدمت کے رضاکار پہنچے تو ان کی پہلی خواہش پینے کا صاف پانی تھا۔انہوں نے شکوہ کیا کہ قومی و صوبائی حکومتوں نے متاثرین کے لیئے کچھ نہ کیا یہ سب صورتحال سے لاتعلق رہیں میڈیا کو لاکھوں متاثرین سے زیادہ فکر اس بات کی تھی کہ شہباز گل نے دلیہ کتنا کھایا ہے۔اس مشکل وقت میں الخدمت نے ملک کے طول وعرض میں اپنے دفاتر مسجد مدارس ہسپتال اور سکولز تک متاثرین کے لیئے کھول دیئے اور ان کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کے ریسکیو ریلیف اور اب بحالی کے لیئے کوشاں ہیں۔الخدمت نے جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں 75ہزار ایکٹر رقبے کو بحال کرکے نہ صرف اسے قابل کاشت بنایا بلکہ جدید معیاری بیج اور کھاد کے ساتھ وہاں گندم کی کاشت بھی مکمل کردی ہے نجی شعبے کے ذریعے وہاں جڑی بوٹیاں بھی تلف کررہے ہیں امید ہے کہ اس بار گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف مراحل میں متاثرین کے گھروں کی تعمیر شروع کر رکھی ہے لوگوں کو اپنے ایک ایک کمرے کی فوری مرمت کے لیئے الخدمت نے فوری طور پر فی کس 75،75 ہزار روپے ادا کر دیئے جس سے دس ایام میں گھروں کی مرمت کرلی گئی دوسرے مرحلے میں پندرہ سو گھر تیار کر لیئے گئے ہیں جس کے لیئے تین لاکھ کی تین اقساط دے رہے ہیں اس طرح ہم چھ سو تیار گھروں کی چابیاں بھی مالکان کے سپرد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت سب سے پہلے متاثرین تک پہنچی اور اس نے نہ صرف متاثرین کی مدد کی بلکہ اپنی مسلح افواج پولیس اور انتظامیہ کی بھی مدد کی کیونکہ انتظامیہ کے پاس تو کھانا تک مہیا کرنے کا کوئی موثر نظام موجود نہ تھا۔انہوں نے راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں متاثرین کی بحالی میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کی کوششوں کو سراہا،الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر شیخ رضوان احمد نے کہا کہ ملک بھر کے متاثرین کی مدد میں الخدمت کے ساٹھ ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا ہمارے کام کو اوباما، جمائما خان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی سراہا ہے،جس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے۔جاپان اسلامک ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد غالب نے کہا کہ متاثرین کے لیئے دو کنٹینر جاپان سے روانہ ہوچکے ہیں وہ آئندہ دس پندرہ ایام تک کراچی پہنچ جائیں گے انہیں الخدمت کے حوالے کردیا جائے،انہوں نے الخدمت کے کام کو مثالی اور دوسروں کے لیئے مشعل راہ قرار دیا۔مسلم کیمونٹی ہانگ کانگ کے چیئرمین چوہدری قمر الزمان منہاس نے کہا کہ وہ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کی الخدمت پر سب کا اعتماد اس کی کامیابی کا مظہر ہے۔ تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید اختر،محمد توقیر اعوان،راجہ تنویر احمد،چوہدری ابرار حسین،عبدالودود عامر نے بھی خطاب کیا جبکہ انجینئر لئیق احمد،محمد اعجاز بٹ،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،چوہدری خضران،احسان اللہ چکیالوی،چوہدری یونس منہاس،ملک خالد،اسلم بانی،حسن سرائیکی،توقیر اسلم بھی تقریب میں موجود تھے۔اس موقع پر رضاکاروں اور ڈونرز میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 11, December 2022)- Amir Mohammad Zafar Rao of Jamaat-e-Islami Province Punjab South has said that Al-Khidmat has served the people in difficult times in Pakistan and outside the country. We have made our motto, we have not only rescued millions of victims of South Punjab, but we are now trying to rehabilitate them after relief. He expressed these views while addressing the ceremony of giving certificates and shields to the volunteers and donors in the salam devotional and recognition service held under the auspices of Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan.

مرغیوں کے شیڈ پر واردات میں دو مسلح ملزمان نے ملازم سے موبائل فون چھین لیا

In the incident at the chicken shed, two armed suspects snatched the mobile phone from the employee

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،دسمبر,2022)—مرغیوں کے شیڈ پر واردات میں دو مسلح ملزمان نے ملازم سے موبائل فون چھین لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر اسے چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔نعیم اختر سکنہ ضلع لیہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں طلعت محمود سکنہ بھیائی مہر علی کے مرغی خانے پر ملازمت کرتا ہوں۔گزشتہ شام پانچ بجے کے قریب اچانک دو اشخاص پیدل شیڈ میں داخل ہوئے جن میں سے ایک کے پاس دو چھریاں تھیں جبکہ دوسرمسلح ڈنڈا تھا۔انہوں نے مجھ سے موبائل فون چھینا اور میرے مزاحمت پر چھری والے شخص نے یکے بعد دیگے چھری کے دو وار کر کے زخمی کر دیا اور میرے شور شرابے پر ملزمان میرا موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔

ترقی اور خوشحالی صرف پی ٹی آئی سے وابستہ ہے،چوہدری جاوید کوثر

Development and prosperity is only associated with PTI, Chaudhry Javed Kausar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،دسمبر,2022)— پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی صرف پی ٹی آئی سے وابستہ ہے،ملک میں معاشی بحران روز بروز شدت اختیار کرتا چلا جا رہا ہے،موجودہ مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کنوہا کے دورہ کے موقع پرکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فوری عام انتخابات ہمارا حتمی مطالبہ ہے جسے حکمرانوں کو تسلیم کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کی طاقت سے امپورٹڈ حکومت کو عام انتخابات میں شکست فاش دیں گے۔ موجودہ حکمرانوں کے برسر اقتدار رہنے تک ملکی تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندانوں کی دولت بڑھ رہی ہے اور پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے مگر وزیر خزانہ اصل حقائق عوام سے چھپا رہے ہیں۔عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل کی بات سیاست کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان اور ملک کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کیلئے قوم عمران خان کا ساتھ دے۔ تیرہ سیاسی جماعتوں کی اتحادی وفاقی حکومت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا فوری الیکشن میں سامنے کرنے سے خوفزدہ ہو کر راہ فرار اختیار کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہو جائے گی۔پی ٹی آئی کے رہنما محمد گلفراز بٹ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ممیال کے یاسر رضا کی والدہ انتقال کر گئیں

Mother of Yasir Raza of Mamyal passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،دسمبر,2022)—گاؤں ممیال کے یاسر رضا کی والدہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ شیر بہادر،الحاج قمر الزمان منہاس،ڈی ایس پی راجہ نوید سرفراز،علامہ محمد اقبال قریشی،صوبیدار نعمت علی،راجہ خالد حسین،توقیر اسلم،محمد بشیر منہاس،چوہدری طارق منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button