روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر,2022)—سمندر پار پاکستانیوں کو لوٹنے والے گروہ نے روات کلر روڈ پر ڈڈیال آزادکشمیر جاتی فیملی کو لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ڈڈیال ضلع میرپور آزادکشمیر کے رہائشی محمد عدیل حسین برطانیہ سے آنے والی اپنی پاکستانی نژاد بہو کو اپنی گاڑی میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈڈیال لے کر جارہے تھے کہ روات کلرسیداں روڈ پر رات بارہ بجے کے قریب عقب سے آنے والی سوزوکی برنگ گرے/ بلیو نمبر ALZ-704 میں سوار تین افراد نے انہیں روک کراسلحہ تان لیا اور فوری طور پر طلائی زیورات حوالے کرنے کا حکم دیا اور پھر مسلح ملزمان نے برطانیہ سے آنے والی خاتون سے 12 تولے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے متاثرہ خاندان کے مطابق ملزمان کی عمریں 30 سے 40 سال کے درمیان تھیں جنہیں سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق روات پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بجرم392ت پ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔یاد رہے کہ روات کلرسیداں روڈ پر روات اور کلرسیداں پولیس کے علاؤہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری بھی گشت کرتی ہیں اس کے باوجود سمندر پار پاکستانی مسلسل لٹتے چلے جا رہے ہیں۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 10, December 2022)- A group of bandits robbed a family belonging to Dadyal Azad Kashmir on Rawat Kallar Road and escaped.
Mohammad Adil Hussain had picked up his daughter-in-law from Islamabad airport who had arrived from UK.
They were on Rawat Kallar road when three armed persons in a Suzuki Bering Grey/Blue No. ALZ-704 coming from behind on Rawat Kallar Road at around 12:00 pm stopped them
The bandits drew their weapons and ordered them to hand over the gold jewelry immediately and then the armed accused snatched 12 tolas of gold jewelry from the woman who came from the UK and fled.
According to the sources, Rawat Police registered a case under 392 Criminal Code and started searching for the accused. It should be noted that apart from Rawat and Kallar Syedan Police, Punjab Highway Patrol Police Chowk Pindori also patrols the Rawat Kallar Syedan Road, Despite this, overseas Pakistanis continue to be robbed.