DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Women shot dead in cross firing between rival groups in village Dhailater
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر تیس سالہ خاتون جانبحق
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 10دسمبر2022)— تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دھلیتر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر تیس سالہ خاتون (ک) بی بی زوجہ نعمان جانبحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کہوٹہ کےعلاقہ دھلیتر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر تیس سالہ خاتون جانبحق۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید عباس گیلانی، ایچ آئی یو کی ٹیم پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کیئے۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, December 10, 2022)— There was a firing between two groups in Dhalitar area of Kahuta police station.
According to police sources, a 30-year-old woman died in the firing between two groups in Dhalitar area of Kahuta police station. SHO Police Station Kahuta Syed Abbas Gilani, HIU team reached the spot along with the police force and collected the evidence.
تھانہ کہوٹہ کے باہر مصروف ترین شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات۔ ڈاکو نے
آہنی راڈ مار کر مسٹر کیمسٹ میڈیکل سٹور کے مالک آصف کیانی کو شدید زخمی کر دیا
Bandits attack on main road outside Kahuta, Chemist owner Asif Kiyani injured
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 10دسمبر2022)— تھانہ کہوٹہ کے باہر مصروف ترین شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات۔ ڈاکو نےآہنی راڈ مار کر مسٹر کیمسٹ میڈیکل سٹور کے مالک آصف کیانی کو شدید زخمی کر دیا۔ اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا۔ آئے روز کہوٹہ اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے باہر سول ہسپتال کہوٹہ کے سامنے آزاد کشمیر اور راولپنڈی کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ پر گزشتہ رات مسٹر کیمسٹ میڈیکل سٹور کے اندر رات دس بجے کے بعد ایک داکو گھس آیا۔ جس نے دکان پر موجود مالک آصف کیانی سے کچھ چیزیں طلب کئیں۔ کاؤنٹر پر موجود آصف کیانی نے مطلوبہ چیزیں اٹھانے کے لیئے گردن نیچے کی تو اس دوران ڈاکو نے چادر کے اندر سے لوہے کا راڈ نکاکر آصف کیانی کے سر پر پے در پے چار سے پانچ وار کیئے۔ جس سے مالک دکان آصف کیانی بری طرح لہو لہان ہو گئے۔ اور ڈاکو نے میڈیکل سٹور کے اندر گھس کر دراز کھول کر نقدی لے کر فرار ہو گیا۔ صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم اورکہوٹہ شہر میں کیمسٹ ایسوسی ایشن کہوٹہ کے صدر ملک تنویر، جنرل سیکرٹری لطیف بھٹی اور دیگر تاجروں اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ڈاکو گرفتار نہ کیئے تو شٹر ڈاؤن کر کے ہڑتال کریں گے۔ شدید زخمی تاجر رہنما آصف کیانی کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ سے ابتدائی طبی امداد کے بعدراولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں شہری مسٹر کیمسٹ سٹور کے باہر جمع ہو گئے۔ اور آئے روز ڈکیتی و چوری کی وارداتوں پر شدید احتجاج کیا۔
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں آنکھوں کے علاج کے لیئے جدید شعبے
کا قیام عمل میں آگیا
Modern department for eye treatment in Tehsil HQ Hospital Kahuta
is established
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر, 10دسمبر2022)— تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں آنکھوں کے علاج کے لیئے جدید شعبےکا قیام عمل میں آگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر شاہد نذیر اور دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ آنکھوں کا معائنہ کراکر باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں آنکھوں کے شعبے کے افتتاح کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ کے لوگوں کو معیاری طبی سہولیات کی دہلیز پر فراہمی کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا رلائیں گئے۔ کہوٹہ کے آنکھوں کے مریضوں کے لیئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں جدید مشینوں اور سہولیات سے آراستہ آنکھوں کے شعبہ کا قیام علاقہ کے لیئے کسی طحفہ سے کم نہ ہے۔ شہری او پی ڈی میں آکر اب اپنی آنکھوں کا معائنہ بہترین اور کوالیفا ئیڈ ڈاکٹرو ں کی ٹیم سے کروا سکتے ہیں۔ اس موقع پر اہلیان کہوٹہ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر شاہد نذیر کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔
سابق کونسلر راجہ عرفا ن سرور کا اپنی ذاتی جیب سے لاکھوں روپے مالیت سے بنڈیالہ یوسی مٹور کی گلی تعمیر کرائی
Former councilor Raja Arfan Sarwar constructed the street of Bandiala UC Mator with a cost of lakhs of rupees from his own pocket
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10دسمبر2022)
عظیم باپ کے عظیم بیٹے سابق کونسلر راجہ عرفا ن سرور کا اپنی ذاتی جیب سے لاکھوں روپے مالیت سے بنڈیالہ یوسی مٹور کی گلی تعمیر کرائی عوام علاقہ کی طرف سے شاندار الفاظ میں سابق کونسلر راجہ عرفا ن سرور کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،عوام کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے تفصیل کے مطابق یونین کونسل مٹور کے علاقہ تھوہا کے مرحوم چیئرمین راجہ سرور کے صاحبزادے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سابق جنرل کونسلر راجہ عرفان سرور نے اپنے بلدیاتی دور میں بے شمار ترقیاتی کے کام کرائے اس کے بعد بھی انہوں نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے مگر جہاں انہوں نے کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں وہاں پر ہی یوسی مٹور کے علاقہ تھوہا کی ڈھوک بنڈیالہ کی گلی رہ گئی بارش کے دنوں میں اہلیان ڈھوک کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا اپنے علاقے کی عوام کا یہ مسلہ دیکھتے ہوئے عظیم باپ کے عظیم بیٹے سابق کونسلر راجہ عرفا ن سرورنے اپنی ذاتی جیب سے لاکھوں روپے رقم لگا کر 300فٹ سے زاہد لمبائی پر محیط پر گلی بنا کر اپنی عوام کا مسلہ حل کر دیا عوام علاقہ نے شاندار الفاظ میں سابق کونسلر راجہ عرفا ن سرور کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم جلد وصول کی جائیں. جن خواتین کو بینظیر کفالت پروگرام کے تحت 8171 سے پیغام موصول ہوئے ہیں ان خواتین سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد رقوم وصول کر لیں
Benazir Income Support Program funds should be received soon. The women who have received the message from 8171 under Benazir Kafalat program are requested to receive the funds as soon as possible
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10دسمبر2022)
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم جلد وصول کی جائیں. جن خواتین کو بینظیر کفالت پروگرام کے تحت 8171 سے پیغام موصول ہوئے ہیں ان خواتین سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد رقوم وصول کر لیں اور اپنے سکول جانے والے بچوں کا تعلیمی وظائف پروگرام میں اندراج بھی کروائیں ان خیالاتا کا اظہار فرزانہ ناز کیانی اسسٹنٹ کمپلینٹ انچارج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل آفس کہوٹہ راولپنڈی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ..تحصیل کہوٹہ کی رہائشی جن مستحق خواتین کو 8171 سروس کے ذریعے 7000 روپے رقم وصول کرنے کا پیغام ملا ہے اور انہوں نے ابھی تک رقوم وصول نہیں کیں ہیں وہ اپنے قریبی HBL Connect کے منظور شدہ ایجنٹس سے اپنی رقوم جلد از جلد وصول کر لیں… رقم وصولی کے سلسلے میں اگر کوئی مشکلات پیش آئیں تو فورا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کہوٹہ راولپنڈی کے دفتر میں تشریف لائیں. جن خواتین نے اپنی امدادی رقوم وصول کر لی ہیں ان سے گزارش ہے کہ اپنے سکول جانے والے بچوں کے تعلیمی وظائف میں اندراج کے لیے تحصیل آفس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مکان نمبر A0003 PAF روڈ نزد پولیس سٹیشن کہوٹہ تشریف لائیں۔
جماعت اسلامی کے رہنماء سردار مسعود کی جانب سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کے اعزاز میں عشائیہ
Jamaat-e-Islami leader Sardar Masood hosted a dinner in honor of President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10دسمبر2022)
جماعت اسلامی کے رہنماء سردار مسعود کی جانب سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کے اعزاز میں عشائیہ مذہبی سکالر عثمان آکاش نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اپنے خطاب میں مذہبی سکالر عثمان آکاش نے کہا کہ حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنا بڑا اعزاز ہے انسان حرم پاک میں جا کر لبیک اللہ ہم لبیک کا نعرہ بلن کرتا ہے جب حضور ﷺ کے روضے پر حاضری دیتا ہے تو درود و سلام اُنکی ذات پر بھجتا ہے جب ان مقدس مقامات پر حاضری دینے جاتے ہیں تو پوری کوش ہوتی ہے کہ تمام تقاضوں کو پورا کیا جائیں جو نبی ﷺ اپنے روضے کے پاس امتی کے بھیجے درود و سلام کو کود سنتے ہیں اور جواب دیتے ہیں جب وہ امتی سے پوچھتے ہونگے کہاں سے آیا امتی کہتا ہو گا پاکستان سے تو کیا وہ پوچھتے نہ ہونگے کہ پاکستان میں کیا میرا نظام نافذ ہے سود سے پاک معشیت مظلوموں کے ساتھ انصاف آپکی تہزیب، تمدن، اخلاقیات اللہ اور میرے بتائے گئے احکامات کے مطابق ہیں تو ہمارے پاس کوئی جواب ہیجب نبی پاک ﷺ صحابہ کرام کے ہمراہ ہجرت کر کے مدینہ گئے تو صحابہ کرام مالدار کاروباری تھے مگر جب انکو معلوم ہوا کہ اللہ نے سو فحاشی عریانی قتل و غارت شراب نوشی سے منع کیا تو انھوں نے اللہ اور اسکے رسول و کے حکم کی تعمیل کی اور یہودیوں، مشرکین کا مقابلہ کیا اور فتح کے پرچم لہرائے۔آج ہمارے ملک میں سودی نظام نے ہر چیز کو تباہ کر دیا پوری قوم مقروض ہو چکی ہے جب تک صاف شفاف قیادت اور ملک میں اللہ کا قانون نافذ نہیں ہوتا نہ ہماری معشیت ٹھیک ہو گی نہ ایک اچھا معاقشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی سماجی شخصیت سردار مسعود کی جانب سے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے اعزاز میں دیے گے پر تکلف عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ پنجاب عثمان عکاش نے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ تلاوت کلام پاک سے حافظ عبداللہ عباسی نے حاضرین کے قلوب کو منور کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون ابرار حسین عباسی، سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، مبشر ستی، اجتبیٰ ستی، صدر انجمن تاجران راجہ امتیاز عالم، راجہ خورشید عالم، سابق ناظم کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، راجہ حامد اعجاز، سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان,نائب صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل،آڈٹ آفیسر پریس کلب کہوٹہ حاجی عبدالریشد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،، ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، راجہ رومان سعید ملک مان، افتخار احمد غوری، راجہ فیضا ن جنجوعہ، عوام کی آواز راجہ توقیر شبیر،ملک شوکت مہان، ملک زبیر، راجہ فرخ ایوب،عاصم نذیرکے علاوہ دگر نے شرکت کی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے سردار مسعود اور دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حرم پاک اور روضہ رسول ﷺ پرجا کر قلبی سکون ملتا ہے۔