DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; As a result of a short circuit in a motorcycle workshop located in Kallar Syedan, equipment worth thousands of rupees were gutted.
کلر سیداں میں واقع موٹر سائیکلوں کی ورکشاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)—کلر سیداں میں واقع موٹر سائیکلوں کی ورکشاپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔دکان میں موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس،دو عدد موٹر سائیکلز،دو عدد لیپ ٹاپ اور ایک عدد نمبر پلیٹ تیار کرنے والی قیمتی مشین بھی جل گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے آگ پر قابو پا لیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 04, December 2022)—Thousands of rupees worth of goods got burnt as a result of a fire in a motorcycle workshop located in Kallar Syedan. K’s spare parts, two motorcycles, two laptops and a valuable number plate-making machine were also burnt. On receiving the information, Rescue 1122 vehicle reached the spot and brought the fire under control.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں بشارت محمود اعوان نے سموٹ،سر صوبہ شاہ اور چوآخالصہ میں سبزی اور دودھ کی دوکانوں کو چیک کیا
Assistant Director of Agriculture Extension, Basharat Mahmood Awan checked the vegetable and milk shops in Smot, Sar sooba shah, and Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں بشارت محمود اعوان نے سموٹ،سر صوبہ شاہ اور چوآخالصہ میں سبزی اور دودھ کی دوکانوں کو چیک کیا۔ سبزیاں اور دودھ مہنگا بیچنے والے دکانداروں کو مجموعی طور پر 26 ہزار روپے جرمانے کیا۔
چوآخالصہ کے نواحی گاؤں میرابھٹیاں میں صوفی بزرگ محمد یعقوب کا سالانہ عرس
Annual Urs of Muhammad Yaqoob in Maira Bhattian being held today Sunday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)—چوآخالصہ کے نواحی گاؤں میرابھٹیاں میں صوفی بزرگ محمد یعقوب کے سالانہ عرس کی تقریب آج بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہو رہی ہے جس سے خصوصی خطاب پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان کا ہوگا،راجہ گلستان خاں،راجہ داؤد اقبال اور دیگر نے احباب کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
برطانیہ سے کلرسیداں کے گاؤں منیاندہ میں آنے والے محمد یونس منہاس کی جانب سے تیس افراد کو گرم بستر بھی مہیا کیئے گئے
Muhammad Yunus Minhas, who came from the UK to the village of Manianda provides bedding for 30 people effected by floods

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی کی جانب سے الخدمت کلرسیداں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فاضل پور ضلع راجن پور میں 60 بچوں میں جیکٹس اور برطانیہ سے کلرسیداں کے گاؤں منیاندہ میں آنے والے محمد یونس منہاس کی جانب سے تیس افراد کو گرم بستر بھی مہیا کیئے گئے۔
گورنمنٹ ہائی سکول نلہ مسلماناں میں ہیڈ ماسٹر صاحب کے ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد۔
Millad held on the retirement of the headmaster of Government High School Nala Muslimana

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)— گورنمنٹ ہائی سکول نلہ مسلماناں میں ہیڈ ماسٹر صاحب کے ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں استاتذہ کرام کے علاوہ سماجی شخصیت حاجی محمد زرین بھٹی کی بھی شرکت۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس محفل سے خطاب کرتے ہوئے دینی و سماجی شخصیت حاجی محمد زرین بھٹی نے طالب علموں کو دل لگا کر پڑھنے کی تلقین کی انہوں نے طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور استاتذہ کرام آپ کی کامیابی کے لیے محنت کرتے ہیں آپ بھی اپنے والدین اور استاتذہ کرام کی محنت کو راہگاں نہ جانے دیں دل لگا کر پڑھیں اور اپنا اور اپنے استاتذہ کرام اور والدین کا نام روشن کریں۔ حاجی زرین بھٹی نے ہیڈ ماسٹر صاحب کو خدمات کو سراہا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے لیب ٹیکنیشن اکمل شہزاد گھلو آف دریا خان کے چچا گزشتہ روز خانیوال میں انتقال کرگئ
Uncle of Akmal Shahzad Ghalu of Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan, died yesterday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،دسمبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے لیب ٹیکنیشن اکمل شہزاد گھلو آف دریا خان کے چچا گزشتہ روز خانیوال میں انتقال کرگئے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال،حاجی ابرار حسین، ڈاکٹر راجہ ربنواز،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،اکرام الحق قریشی اور نعمان ساجد نے مرحوم کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خرم رشید ہاشمی کو گاؤں میرا میں سپرد خاک کردیا گیا
Khurram Shezad buried in his village Maira




